متفرق

پاک اور مطہرین کے گروہ میں داخل ہونے کی دعا

رَبَّنَـآ اٰمَنَّا فَاكْـتُـبْنَا مَعَ الشَّاهِدِيْنَ

(المائدہ:84)

ترجمہ:اے ہمارے ربّ!ہم ایمان لائے پس ہمیں گواہی دینے والوں میں تحریرکرلے۔

حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام اس دعاکے بارے میں فرماتے ہیں :

’’اور جب خدا کے کلام کو جو اُس کے رسول پر نازل ہوا سنتے ہیں تب تُودیکھتا ہے کہ اُن کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوجاتے ہیں اس وجہ سے کہ وہ حقّانیّت کلام الٰہی کو پہچان جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ خدایا ہم ایمان لائے ہم کو اُن لوگوں میں لکھ لے جو تیرے دین کی سچائی کے گواہ ہیں اور کیوں ہم خدا اور خدا کے سچے کلام پر ایمان نہ لاویں۔ حالانکہ ہماری آرزو ہے کہ خدا ہم کو ان بندوں میں داخل کرے جو نیکوکار ہیں۔‘‘

(براہینِ احمدیہ چہارحصص، روحانی خزائن جلد1صفحہ577)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button