افریقہ (رپورٹس)

وزیرِ صحت نائیجر سے ملاقات کا احوال

مورخہ 19؍ اگست 2020ء کو مکرم اسد مجیب صاحب امیرجماعت احمدیہ نائیجر نے نائیجر کے وزیرِ صحت مکرم ڈاکٹر الیاسو میناصرا صاحب سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد اسلام احمدیت کے پیغام کو نائیجر کے حکامِ بالا تک پہنچانا اورمستقبل قریب میںجماعت نائیجرکی طرف سے تعمیر ہونے والے پہلے کلینک کے حوالہ سے رہنمائی و تعاون حاصل کرنا تھا۔

اس ملاقات میں مکرم امیر صاحب نے وزیرِ صحت کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے پیغام سے روشناس کروایا۔ جماعت احمدیہ عالمگیر کی ترقیات کا مختصر خاکہ پیش کیا نیز ہمارے پیارے حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزکا تعارف پیش کیا۔ بعد ازاں مکرم وزیر صاحب کو قرآنِ کریم مع فرانسیسی ترجمہ اور اسلامی اصول کی فلاسفی تحفۃً پیش کی گئی۔ الحمد للہ

حضور انور نے از راہِ شفقت نائیجر میں ایک کلینک تعمیر کرنے کی اجازت مرحمت فرمائی ہے۔ کلینک کی تعمیر کے حوالے سے کاغذی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ امیر صاحب نے وزیر صاحب سے تعاون کی درخواست کی جس پر وزیر صاحب نے فی الفور متعلقہ ڈائریکٹرز و سیکرٹریز کو ہدایت دی کہ جماعت احمدیہ کے کلینک کی تعمیر کے لیے درکار کاغذی کارروائی کے حوالہ سے ہر ممکن تعاون و سہولت فراہم کی جائے۔ فالحمد للّٰہ علیٰ ذٰلک

(رپورٹ:کوثر جمیل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل )

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button