مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 31؍ اگست تا 06؍ ستمبر2020ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭… 04؍ستمبر بروز جمعۃ المبارک:حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں عشرہ مبشرہ میں شامل آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت بدری صحابی حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔ نیز مکرم الحاج ابراہیم ممبائے صاحب نائب امیر سوم گیمبیا، مکرم نعیم احمد خان صاحب ابن عبدالجلیل خان صاحب نائب امیر کراچی اور مکرمہ بشریٰ بیگم صاحبہ اہلیہ ٹھیکیدار ولی محمد صاحب مرحوم آف جرمنی کا ذکر خیر فرمایا اور ان کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

٭… مورخہ 06؍ ستمبر بروز اتوار: حضورِ انور نے آج نمازِ عصرکے بعد درج ذيل 03؍نکاحوں کا اعلان فرمايا اوران کے بابرکت ہونے کے ليے دعا کروائي:

٭… عزیزہ سلمانہ سامیہ شاہ (واقفۂ نو) بنت مکرم خرم شاہ صاحب(امریکہ) ہمراہ مکرم سید طلال احمد شاہ صاحب (متعلم جامعہ احمدیہ یوکے) ابن مکرم سید مدثر احمد شاہ صاحب۔

٭… عزیزہ خلود احمد(واقفۂ نو) بنت مکرم نصیر احمد صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم متین احمد صاحب(واقفِ نو) ابن مکرم محمد ناصر ملہی صاحب (سویڈن)

٭… عزیزہ مستبشرہ احمد قیوم(واقفۂ نو) بنت مکرم منور احمد قیوم صاحب (پرنسپل احمدیہ کالج۔ کانو، نائیجیریا) ہمراہ مکرم طارق منہاس صاحب ابن مکرم عابد منہاس صاحب (لندن)

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button