متفرق

کرنچی فرائیڈ چکن

اجزاء (چکن Marinateکرنے کے لیے)

چکن دو کلو۔سولہ پیس

نمک حسبِ ذائقہ یا ایک چوتھائی چائے کا چمچ

چلِی سوس ایک کھانے کا چمچ

سویا سوس ایک کھانے کا چمچ

مسٹرڈ پائوڈر ایک چائے کا چمچ

سفید مرچی پائوڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ

اجزاء batterکے لیے

انڈے دو عدد

بیکنگ پائوڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ

چلی سوس ایک چائے کا چمچ

نمک چٹکی بھر

کالی مرچ پسی ہوئی ایک چوتھائی چائے کا چمچ

کارن فلور دو کھانے کے چمچ

میدہ دو چائے کے چمچ

دودھ ایک کھانے کا چمچ

اجزاء seasoning کے لیے

میدہ ایک چوتھائی کپ

کارن فلور آدھا کپ

نمک چٹکی بھر

لال مرچ پسی ہوئی ایک چوتھائی چائے کا چمچ

کارن فلیکس دو کپ

بیکنگ پائوڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ

تیل ڈیپ فرائی کے لیے

ترکیب:

چکن کو marinateکرنے کے لیے دیے گئے تمام اجزا اچھی طرح مکس کر کے پندرہ منٹ کے لیے رکھ دیں۔ پندرہ منٹ بعد چکن کو سٹیم دیں،پانی بالکل نہ ڈالیں۔ جب چکن کا اپنا پانی خشک ہو جائے تو ٹھنڈا کر لیں۔ایک کڑاہی میں تیل کو تیز آنچ پر اچھی طرح گرم کرلیں اور پھر آنچ درمیانی کر لیں۔ اب چکن کے پیس کو انڈے والے آمیزے میں ڈِپ کریں اور پھر seasoningمیں رول کر کے تیل میں ڈال کر ڈیپ فرائی کر لیں۔کرنچی فرائیڈ چکن فرائز اور ٹماٹو کیچپ کے ساتھ سرو (serve)کریں۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button