مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 24؍ تا 30؍ اگست 2020ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭… 28؍اگست بروز جمعۃ المبارک:حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں حَکَم و عَدل حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام کی تحریرات و ارشادات کی روشنی میں خاندان نبویﷺنیز خلفائے راشدینؓ کی فضیلت کا بیان فرمایا۔ نیز فرمایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو آلِ محمدؐ سے جس محبت کا ادراک تھا وہ کسی اَور کو نہیں ہوسکتا۔جہاں شیعہ غلو کی حد تک گئے اور جہاں سنّی غلط ہوئے وہاں آپؑ نے بطور حَکَم و عدلاسلام کی حقیقی تعلیم رائج کرنے کا فریضہ انجام دیا۔

٭…مورخہ 29؍ اگست بروز ہفتہ: آج دوپہر ایک بجے کے قریب اراکین نیشنل و مقامی عاملہ جماعت احمدیہ سویڈن کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن میٹنگ ہوئی۔

اس میٹنگ میں سویڈن بھر سے 137 ممبران عاملہ نے شمولیت کی جو مسجد محمود، مالمو سے ملحق مسرور ہال میں جمع تھے۔ ایک گھنٹہ تک جاری رہنے والی اس میٹنگ میں حضورِ انور نے ان سے متعلقہ شعبہ جات کا جائزہ لیا نیز ہدایات عطا فرمائیں۔

٭…حضورِ انور نے آج نمازِ عصرکے بعد درج ذيل 03؍نکاحوں کا اعلان فرمايا اوران کے بابرکت ہونے کے ليے دعا کروائي:

٭…عزیزہ ھیفا اسحاق (واقفۂ نو)بنت مکرم محمد اسحاق صاحب مرحوم (کراچی) ہمراہ مکرم سید محمد احمدصاحب (مربی سلسلہ نظارت اصلاح و ارشاد مرکزیہ ربوہ) ابن مکرم سید مسعود احمد صاحب (کراچی)

٭…عزیزہ بارعہ محمود ڈوگر بنت مکرم محمود وحید ڈوگر صاحب(کینیڈا)ہمراہ مکرم منصور احمد مرزا صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم خالد مسعود مرزا صاحب (کینیڈا)

٭…عزیزہ کنزہ سحر چغتائی امجد بنت مکرم ڈاکٹر محمد امجد صاحب (لندن)ہمراہ مکرم نداء الحق صاحب ابن مکرم فتح الحق صاحب (ہڈرزفیلڈ)

٭…مورخہ 30؍اگست بروز اتوار : آج دوپہر ساڑھے بارہ کے قریب خدام الاحمدیہ ہالینڈ کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات ہوئی۔ اس کلاس میں اراکین نیشنل و لوکل عاملہ خدام الاحمدیہ کے شمول ملک بھر سے 120 خدام شامل ہوئے۔ خدام نے اپنے پیارے آقا سے مختلف امور کے بارے میں سوالات پوچھے اور بصیرت افروز جوابات حاصل کیے۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button