متفرق

ٹوٹکے

پالک کی کڑواہٹ دور کرنا

پالک کی کوئی بھی ڈش پکائیں اس میں اگر بھونتے وقت تھوڑا سادودھ ڈال کر بھونیں گی تو ذائقہ بھی اچھا ہو گا اور کڑواہٹ بھی نہیں رہے گی۔

آٹے کو خمیرا ہونے سے بچانا

گرمی کے موسم میں آٹا بہت جلد خمیرا ہو جاتا ہے۔ خمیر سے بچانے کے لیے آٹے کے اوپر ہلکی سی گھی کی تہ لگا دیں اِن شاءاللہ آٹا خمیرا نہیں ہوگا۔

بادام کو تازہ رکھنا

باداموں کو زیادہ عرصہ تک خستہ اور تازہ رکھنے کے لیے باداموں میں تھوڑی سی چینی ملا کر ہوا بند ڈبے میں رکھیں۔

مچھلی سے پیدا ہونے والی نا خوشگوار بو دور کرنا

مچھلی کو فرج میں رکھنے سے قبل اگر اس پر تھوڑی سی کافی چھڑک دی جائے تو اس سے پیدا ہونے والی ناخوشگوار بوسے فرج کی باقی چیزیں محفوظ ہو جائیں گی۔

باتھ روم کی صفائی

رات کو سونے سے قبل تین چمچ کھانے کا سوڈا پانی بھرے ٹب میں ڈال دیں اور صبح اس پانی سے باتھ روم دھو لیں ۔باتھ روم چمک اٹھے گا اور ناخوشگوار احساس بھی جاتا رہے گا ۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button