افریقہ (رپورٹس)

ہیومینٹی فرسٹ یوگنڈا کی طرف سے عطیہ جات

اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہیومینٹی فرسٹ یوگنڈا نے اپنے انسٹی ٹیوٹ (ہیومینٹی فرسٹ انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی) کے ذریعہ بوڈکا ڈسٹرکٹ Covid 19 ٹاسک فورس کو چہرے کے ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر عطیہ کیے۔ ان اشیاء کو باضابطہ طور پر ریذیڈنٹ ڈسٹرکٹ کمشنر (آر ڈی سی) مسٹر اوراچی مارٹن (Mr Orachi Martin)کے حوالے کیا گیا جوڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کے سربراہ ہیں۔ مذکورہ بالا اشیاء نے تقریبا 150 افراد کو فائدہ پہنچایا ۔

ملک کے مشرقی حصے کے بائینڈے (Buyende)ڈسٹرکٹ میں، Disaster Relief پروگرام کے تحت ہیومینٹی فرسٹ یوگنڈا نے پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے متاثرہ افراد تک مدد پہنچائی۔ اس سیلاب سے بہت سے لوگ بے گھر ہوئے، کچھ کے مکانات زمین بوس ہوگئے تھے، لوگوں کے باغات تباہ ہوگئے تھے۔ نیز پینے کا صاف پانی مہیا نہ ہونے کی وجہ سے قحط پیدا ہوگیا تھا۔

اس پر ہیومینٹی فرسٹ یوگنڈا کھانے کی اشیاء کا ایک پیکٹ لے کر ان کے پاس پہنچی جس میں چاول، مکئی کا آٹا، پھلیاں، نمک اور صابن شامل تھے۔

دو دن تک پھیلے اس پروگرام سے 8گاؤں کے سینکڑوں افراد مستفید ہوئے جن میں کربیئلا لینڈنگ سایٹ اور کربیئیا سینٹرل زون، کاکوگے لینڈنگ سایت، کدے بیڈے لوکل کونسل 1، بٹونگور ایل سی ون زون، بسیج اور کیانک کوول لینڈنگ سایت شامل ہیں۔ 408 خاندانوں نے یہ راشن وصول کیا جس سے کُل 2280 افراد مستفید ہوئے۔ الحمد للہ

(رپورٹ: ذکی احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button