افریقہ (رپورٹس)

جامعۃ المبشرین سیرالیون میں سیمینار

مورخہ 9؍جولائی 2020ء کو جامعۃ المبشرین میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد پر طلباء کو جادو ٹونے، تعویذ گنڈوں اور توہمات کے بارے میں اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لیے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن کریم سے کیا گیا۔ پہلی تقریر مولوی حامد علی بنگورا صاحب، استاذ جامعہ نے کی۔ آپ نے اپنی تقریر میں اس واقعہ کے متعلق بتایا جس میں کہا جاتا ہے کہ نعوذ باللہ آنحضرت ﷺ پر جادو ہوا تھا۔ آپ نے اس ساری بات کی حقیقت طلباء پر واضح کی۔

دوسری تقریر مولوی سلیمان حمزہ کمارا صاحب نے معاشرہ میں رائج بد رسومات کے بارہ میں کی اور بتایا کہ یہ قرآن اور سنت کے خلاف ہیں۔

پروگرام کی آخری تقریر مولوی مبارک احمد گھمن صاحب پرنسپل جامعہ نے کی۔ آپ نے طلباء کو نصائح کیں کہ کس طرح اسلام کی تعلیم پر عمل کرتے ہوئےان غیر اسلامی اور غیر اخلاقی طور طریقوں سے خود بھی بچنا ہے اور دوسروں کو بھی بچانا ہے۔

تقاریر کے بعد طلباء کو سوالوں کا موقع دیاگیا اور اساتذہ نے ان سوالوں کے جواب دیے۔ پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔

(رپورٹ:عبد الہادی قریشی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button