ارشادِ نبوی
ارشاد نبویﷺ
حضرت عمران بن حصینؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا اور اس نے ‘السلام علیکم’ کہا۔ آپؐ نے اس کے سلام کا جواب دیا۔ جب وہ بیٹھ گیا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا اس شخص کو دس گنا ثواب ملا ہے۔ پھر ایک اور شخص آیا اس نے ’السلام علیکم و رحمۃ اللہ‘ کہا۔ حضورؐ نے سلام کا جواب دیا۔ جب وہ بیٹھ گیا تو آپؐ نے فرمایا: اس کو بیس گنا ثواب ملا ہے۔ پھر ایک اور شخص آیا۔ اس نے ‘السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ’ کہا۔ آپؐ نے انہی الفاظ میں اس کو جواب دیا۔ جب وہ بیٹھ گیا تو آپؐ نے فرمایا اس شخص کو تیس گنا ثواب ملا ہے۔
(ترمذی ابواب الاستئذان فی فضل السلام)