حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 87، 23؍ جون 2020ء)

برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں مزید نرمی

فرانس کی StopCovid ایپ کو اب تک صرف 1.9ملین لوگوں نے ڈاؤن لوڈ کیا

جرمنی میں کورونا وائرس کے نئے کیسزسامنے آنے پر دو اضلاع میں لاک ڈاؤن

ایک پھل  کی قدرتی بو نے ڈاک خانے والوں  کو بیمارکر دیا

بھارت اور چین کے فوجی کمانڈرز نے بارڈر پر ہونے والی مزاحمت کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا

امسال حج کو محدود پیمانے پر منعقد کرنے کا فیصلہ

کھیلوں کی خبریں

Worldometers.info کی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 9,226,403؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے 475,080؍ افراد ہیں جبکہ 4,970,925؍ افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔ ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

John Hopkins University کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سکے مصدقہ کیسز کی تعداد90لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ (سی این این)

یورپ

برطانیہ

برطانوی وزیراعظم  Boris Johnson نے اعلان کیا ہے کہ 4؍ جولائی سے  ریسٹورنٹ، ہیئر سلون،  میوزیم اور سینما لوگوں کے لئے کھولے جائیں گے۔ (سی این این)

فرانس

رانس کی StopCovid ایپ جو کہ 2؍جون کو لانچ ہوئی کو اب تک صرف 1.9ملین لوگوں نے ڈاؤن لوڈ کیا ہے۔ اور  قریبا پانچ لاکھ لوگ اسے ڈیلیٹ کرچکے ہیں۔ فرانس کی آبادی 67ملین ہے۔  البتہ جرمنی کی کورونا وائس  ایپ کو  وہاں 11.8ملین بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔ (بی بی سی)

جرمنی

جرمنی میں کورونا وائرس کے نئے کیسزسامنے آنے پر دو اضلاع میں لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔ (بی بی سی)

ایک پھل  کی قدرتی بو نے کیا ڈاک خانے والوں  کو بیمار

جرمنی میں ایک ڈاک خانے کے بارہ کارکنان کو اس وقت طبی امداد کی ضرورت پڑی جب  ایک بدبو دار پیکج  ڈاک خانے میں آیا۔ اس کے علاوہ کئی اور کارکنان کو وہاں سے نکال  لیا گیا۔  پولیس، آگ بھجانے کے عملے اور ہنگامی عملے کو ہفتے کے روز Schweinfurt  کے ڈاک خانے میں بلایا گیا کیونکہ اس پارسل میں سے  شدید بو آرہی تھی۔ جب اس پارسل کو کھولا گیا تو اس میں چارDurian  نامی پھل تھے جو کسی کو تحفتاً بھجوائے گئے تھے۔ یہ پھل جنوب مشرقی ایشیا میں مقبول ہے لیکن اس کی شدید بو کی وجہ سے اسے سنگاپور کی سب وے میں بین کیا گیا ہے۔ یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس سب کے بعد وہ پھل اس کے مالک کو پہنچا دئے گئے۔ (سی این این)

ایشیاء

پاکستان

بھارت نے  نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن کے سفارتی عملے کی تعداد نصف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے آدھے سفارتی عملے کو سات روز کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔  بھارت نے  پاکستان میں  بھی اپنا سفارتی عملہ نصف  کرنے کا اعلان کیا ہے۔ (VOAاردو)

چین

چین نے امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کے تجارتی مشیر Peter Navarroکے اس بیان کو  احمقانہ قرار دیا ہے کہ  امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی ڈیل ختم ہوگئی ہے۔ (بی بی سی)

بھارت

بھارت اور چین کے فوجی کمانڈرز نے ایک میٹنگ میں بارڈر پر ہونے والی مزاحمت کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ (ڈان)

سعودی عرب

سعودی عرب کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ  کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے اس سال حج کے لئے محدودمقامی افراد وغیرملکی جو پہلے سے وہاں مقیم  ہیں تک محدود کیا جارہا ہے۔ صحت کے سخت معیار کی شرط کے ساتھ اجازت دی جائے گی۔ 65سال سے اوپر کے افراد کو اجازت نہ ہوگی۔ دوسرے ممالک سے لوگوں کو حج کے لئے آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ (ڈان)

جنوبی کوریا

جنوبی کوریا کے انسداد امراض اور روک تھام کے ادارے  (CDC) کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کو اس وقت کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا ہے۔  (سی این این)

جاپان

جاپان کے Fugaku کمپیوٹر نے سوموار کے روز دنیا کا سپر کمپیوٹر ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ یہ IBMکے سپر کمپیوٹر سے 2.8گنا تیزی سے کام کرسکتا ہے۔ اس کمپیوٹر کا سائز ایک کمرے کے برابر ہے اور اسے جاپانی فرم Fujitsuنے تیار کیا ہے۔ دوسرے نمبر پر امریکی فرم IBM  کا کمپیوٹر Summit تھا۔ (بی بی سی)

امریکہ

امریکہ کی کیلیفورنیا سٹیٹ میں ایک دن میں ریکارڈ 6,000سے زائد نئے کورونا وائرس کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ (بی بی سی)

امریکہ کے انسداد امراض اور روک تھام کے ادارے (CDC) کے مطابق اس بار لوگوں کے لئے بہت ضروری ہے کہ وہ فلو کی ویکسین لگوائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے صحت کے اداروں پر پڑا بوجھ کم ہوگا۔ (سی این این)

امریکہ کے خوراک اور ادویہ کے ادارے FDA نے  لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سات قسم کے بنے ہوئے ہینڈ سینیٹائزر استعمال نہ کریں کیونکہ اس میں  ضرر رساں کیمیکل  Methanolموجود ہے۔ (سی این این)

میکسیکو

طبی انتظامیہ کے مطابق میکسیکو میں تین بچوں کی اکٹھی پیدائش ہوئی اور جب ایک گھنٹے کے اندر ان کا کورونا کا ٹیسٹ کیا گیا تو ان تینوں کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ (بی بی سی)     

برازیل

برازیل کی ایک عدالت نے صدر Jair Bolsonaroکو حکم دیا ہے کہ جب وہ پبلک میں جائیں تو حفاظتی ماسک لگائیں۔ (بی بی سی)

افریقہ

افریقہ میں اب تک کے مصدقہ  کیسز کی تعداد 315,851ہے اور 150,846؍مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ (بی بی سی)

جنوبی افریقہ، افریقہ کا پہلا  ملک ہے جس میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 100,000؍سے تجاوز کرگئی ہے۔ (الجزیرہ)

آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیارہ کردہ کورونا وائرس کی ویکسین کے  تجربات جنوبی افریقہ اور برازیل میں شروع کئے جارہے ہیں۔  اس ہفتے جوہانسبرگ میں ویکسین کی پہلی خوراک دی جائے گی۔ اس ٹرائل میں جنوبی افریقہ میں قریبا2,000؍افراد حصہ لے رہے ہیں۔ (بی بی سی افریقہ)

جنوبی افریقہ کی ایک ہائی کورٹ نے  سابقہ صدرJacob Zuma کے گرفتاری کے تمام وارنٹ  ان کی خرابیٔ صحت کی وجہ سے کینسل کردئے ہیں۔ ان پر20سال قبل ایک فرانسیسی ادارے سے رشوت لینے کے الزامات ہیں۔  (بی بی سی افریقہ)

آسڑیلیا

آسٹریلیا کی وکٹوریا سٹیٹ میں نئے کیسز سامنے آنے پرانتظامیہ کو کافی پریشانی کا سامنا ہے۔

کرکٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کی دورۂ انگلینڈ کے لئے جانے والے تین پاکستانی کھلاڑیوں شاداب خان، حیدر علی اور حارث رؤوف کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔  ان کو علیحدہ رہنے کا کہا گیا ہے۔ باقی ٹیم ممبران اور عملہ کے ٹیسٹ کا رزلٹ آج آئے گا۔14دن کے بعد اگر ان کا ٹیسٹ منفی آتا ہے تو ان کو بعد میں انگلینڈ بھیجا جا سکتا ہے۔   (cricinfo)

سات اور کھلاڑیوں کے ٹیسٹ بھی مثبت آئے ہیں۔  کل متأثرہ کھلاڑیوں کی تعداد 10ہوگئی ہے۔ ٹیم کو 28؍جون کو برطانیہ کے لئے روانہ ہونا ہے۔

نیوزی لینڈ نے اگست میں بنگلہ دیش کے لئے متوقع  دورہ کو کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردیا ہے۔ اس دورہ میں ٹیم کو دو ٹیسٹ میچ کھیلنا تھے۔ (cricinfo)

ٹینس

ٹینس کے عالمی نمبر ون کھلاڑی  کروشیا کے Novak Djokovic کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔  وہ Adria Tourٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے تھے جس کا مقصد ضرورت مند لوگوں کے لئے فنڈز جمع کرنا اور کھلاڑیوں کی میچ پریکٹس کروانا تھا۔ (سی این این)

فٹ بال

روس کے FC SochiاورFC Rostovکے درمیان ہونے والے میچ میں FC Rostovکو  10-1سے شکست ہوئی۔ Rostovکلب کو کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی سینئر ٹیم کے قرنطینہ ہونے کی وجہ سے 16سے19سال کے کھلاڑیوں کو میچ کھلانا پڑا تھا۔ کلب نے Sochiسے درخواست بھی کی تھی کی میچ کو ملتوی کردیا جائے لیکن انھوں نے میچ کھیلنے پر زور دیا تھا۔ (سی این این)

(عبد الہادی قریشی،نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button