حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 79، 15؍ جون 2020ء)

اقوام متحدہ کی ایجنسی میں نسلی تعصب پر بحث ہوگی

برطانیہ میں دوکانیں کھل گئیں

ناروے میں ٹریک اینڈ ٹریس ایپ روک دی گئی

نائیجیرین صدر کی رہائش گاہ میں فائرنگ

Trains of Hope

جماعت احمدیہ بینن اور خدمت خلق

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 8,028,334؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے436,279؍اور 4,148,301؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

UN

اقوام متحدہ کے اداروں  عالمی ادارۂ صحت اورUNICEF کا کہنا  ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے  مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ  کے ممالک میں  اس سال کے آخر تک پانچ سال کی عمر کے بچوں میں 51,000اضافی اموات ہوسکتی ہیں۔  (الجزیرہ)

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی  کونسل نے افریقن ممالک  کی جانب سے پیش کی گئی ایک درخواست پر  بدھ کے روز امریکہ میں ہونے والے نسلی  تعصب اور پولیس کی جانب سے تشدد اور مظاہرین کے خلاف تشدد پر ایک مباحثے کا انتظام کیا ہے۔ 

https://twitter.com/UN_HRC/status/1272451825032101888?s=20

یورپ

لاک ڈاؤن کے بعد آپ یورپ کے کن ممالک میں چھٹیوں کے لئے جا سکتے ہیں؟ یہ نقشہ آپ کی مدد کرے گا۔

https://twitter.com/AFP/status/1272366971909222405?s=20

برطانیہ

آج سوموار سے  83دن کے بعد برطانیہ میں دوکانیں وغیرہ کھولی جارہی ہیں۔

https://twitter.com/marksandspencer/status/1272106551751426051?s=20

ناروے

ناروے کے عوامی صحت کے انسٹیٹیوٹ کا کہنا ہے کہ  وہ ناروے کی ڈیٹا پروٹیکشن ایجنسی کی جانب سے تنقید کے بعد  Covid-19 کی ٹریک اینڈ ٹریس ایپ کو روک رہے ہیں اور تمام ڈیٹا ڈیلیٹ کررہے ہیں۔  پروٹیکشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ انفیکشن ایک ایپ کی ضرورت کے لحاظ سے کم ہیں اور پرائیوسی خدشات زیادہ ہیں۔ (الجزیرہ)

مونٹی نیگرو

تین ہفتے پہلے مونٹی نیگرو نے  اپنے آپ کو کورونا وائرس فری قرار دیا تھا۔  وہاں  بوسنیا سے آئے ہوئے ایک شخص میں Covid-19کی تشخیص ہوئی ہے۔ (الجزیرہ)

ایشیا

چین

بیجنگ میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے پر  شہر کے بعض حصوں کو  لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔ لوگوں کی  بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔(الجزیرہ)

https://twitter.com/CGTNOfficial/status/1272367021288648704?s=20

پاکستان

ایک وفاقی وزیر کے مطابق اگر عوام نے احتیاط نہ کی اور حکومت کی ہدایات پر عمل نہ کیا تو   پاکستان میں جولائی کے آخر تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 12لاکھ  تک بڑھ سکتے ہیں۔  (الجزیرہ)

تین اسرائیلی طیارے تباہ کرنے والے پاکستان ائر فورس کے سابق  پائلٹ  سیف الاعظم  اتوار کو80سال کی عمر میں  بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں انتقال کر گئے۔  آپ دنیا کے واحد لڑاکا  پائلٹ ہیں  جنھوں نے چار مختلف فضائی افواج پاکستان، اردن، عراق اور بنگلہ دیش  کے لئے خدمات سرانجام دیں۔  (انڈیپنڈنٹ اردو)

https://twitter.com/indyurdu/status/1272455825764814849?s=20

بھارت

بھارت میں حکام  نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ دارالحکومت دہلی میں Covid-19کے بڑھتے ہوئے متأثرین  کے پیش نظر ٹرین کی 500بوگیوں کو عارضی ہسپتال کے وارڈ میں  تبدیل کرکے ان میں 8,000بستروں کی گنجائش پیدا کی جائے گی۔  (بی بی سی اردو)

بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 9,500سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

https://twitter.com/COVIDNewsByMIB/status/1272383513283592192?s=20

افریقہ

نائیجیریا کی صدر نے  اپنی سرکاری رہائش گاہ کی حدود میں  ایک صدرارتی مددگار کے قرنطینہ کئے جانے پر ہونے والی بحث   سیکیورٹی گارڈز کی طرف سےہونے والی فائرنگ پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔  (بی بی سی افریقہ)

https://twitter.com/aishambuhari/status/1271505990672924675?s=20

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مراکش کے بادشاہ محمد پنجم  کا رباط کے شاہی محل کے کلینک میں دل کا کامیاب آپریشن ہوا ہے۔ (بی بی سی افریقہ)

نائیجیریا کے ڈاکٹروں کی ایک یونین نے کہا ہے کہ وہ  کم تنخواہ اور طبی عملے کے لئے حفاظتی لباس کے کم مہیا ہونے پر سوموار سے ہڑتال کررہے ہیں۔ (بی بی سی افریقہ)

غانا کے صدر Nana Akufo-Addoنے کہا ہے کہ اب سے عوامی مقامات پر فیس ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ انھوں نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس کی پابندی کروائیں۔ (بی بی سی افریقہ)

جنوبی افریقہ میں Trains of Hopeکے نام سے ایک مہم کے ذریعے  طبی کارکنان کو دور دراز کے علاقوں  تک پہنچایا جارہا ہے تاکہ کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی جاسکے۔

https://twitter.com/AFP/status/1272446244401496065?s=20

ٹینس

سربیا کے عالمی نمبر ون کھلاڑی Novak Djokovicکی طرف سے  منعقد کئے گئے ایک چیرٹی ٹینس  ایونٹ کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ویک اینڈ پر  ہونے والے اس ایونٹ میں بڑی تعداد میں تماشائیوں نے شرکت کی اور بغیر ماسک کے ایک دوسرے سے بہت قریب بیٹھے رہے۔ کھلاڑی بھی کورٹ پر ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے رہے۔(الجزیرہ)

تیل کی قیمتیں کم رہیں گیں

تیل کمپنی BPکا کہنا ہے کہ ان کے اندازے کے مطابق 2050ء تک تیل کی قیمتیں امید سے کم رہیں گیں۔  حکومتیں کورونا وائرس کے بعد کاربن کے اخراج میں کمی کے مزید اقدامات کریں گیں۔ (بی بی سی)

جماعت احمدیہ بینن اور خدمت خلق

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ بینن حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بصرہ العزیز کی رہنمائی میں آج کل کے ان مشکل حالات سے نمٹنے میں حکومت بینن کے اقدامات میں شانہ بشانہ ساتھ کھڑی ہے۔

دیگر ممالک کی طرح بینن کی حکومت نے بھی تمام مساجد، سکول اور دیگر مذہبی عبادت گاہوں کو وقتی طور پر بند کرنے کا حکم دیا تھا جس کی تعمیل میں بہت سے دیگر غیر احمدی مسلمانوں کے برعکس جماعت نے فوری طورپر تمام مساجد کو بند کر دیا  اور اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اجتماعات اور دیگر سرگرمیوں کو ملتوی کردیا تھا۔

حکومتی سطح پر جماعت کی طرف سے 2 مختلف تقریبات میں کُل 16000حفاظتی دستانے، 900ماسکس، سینیٹائزنگ پروڈکٹس اور تولیے پیش کئے ہیں۔ مورخہ 26مارچ کی ایک تقریب میں جماعت کی طرف سے پیش کردہ اشیاء کا بینن کی آفیشل سائٹ پر ذکر بھی موجود ہے۔

مورخہ 22؍مئی 2020ء کو ہیومنٹی فرسٹ جرمنی کے تعاون سے 250 خاندانوں کو راشن اور دیگر ضروریات زندگی باہم مہیا کرنے کا پراجیکٹ شروع کیا گیا جس کے تحت ملک بھر کے تمام ریجنز میں بلا تفریقِ مذہب 250 سے زائد خاندانوں کو 3 ملین فرانک سیفا سے زیادہ لاگت کا سامان مہیا کیا گیا جس میں اشیاء خوردونوش، ماسکس، سینیٹائزر اور دریاں وغیرہ شامل تھیں۔

Covid -19اور عید الفطر

 16 مئی کوبینن میں موجود  پاکستانی کونسل خانہ  کی کونسل جنرل مادام سارہ کے ہمراہ مختلف جماعتی اداروں کا وزٹ کیا گیا اور بینن کے دارالحکومت پورتونوو میں ایک یتیم خانہ دارالاکرام میں 25یتیم بچوں کو  جماعت کی طرف سے  عید گفٹس دئے گئے ۔

15 مئی کو کوتونو میں موجود معذور افراد کے لئے بنائے گئے ایک سرکاری ادارہ میں اشیاء خورد و نوش تقسیم کی گئیں جس سے بیسیوں مستحق افراد مستفید ہوئے۔

کوتونو شہر میں 21مئی  کو  339سیکیورٹی اہلکاروں کو چھوٹے چھوٹے عید گفٹس بنا کر تقسیم کئے گئے۔ ان اہلکاروں میں پولیس اور لوکل سیکیورٹی اداروں کے اہلکار شامل تھے۔

اللہ تعالیٰ دنیا کو اس مہلک مرض سے شفاء بخشے اور اپنے رحمان و رحیم خدا کو پہچاننے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین اللھم آمین۔ (رپورٹ: منتظر احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button