حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 72، 08؍ جون 2020ء)

برطانیہ میں مسافروں کے لئے قرنطینہ کا اطلاق ہوگیا

چین پر ویکسین میں خلل ڈالنے کا الزام

پاکستان کے سابقہ وزیراعظم میں کورونا کی تشخیص

بھارت کی ایک سٹیٹ میں چین سے زیادہ کیسز

نیویارک سٹی مین لاک ڈاؤن میں نرمی

نیوزی لینڈ وائرس فری

Emiratesکی تنخواہوں میں 50فیصد کٹوتی

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 7,123,759؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے406,777؍اور 3,478,030؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔ ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

John Hopkins Universityکے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد70؍لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور  چار لاکھ سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔  (سی این این)

یورپ

برطانیہ

برطانیہ میں کورونا وائرس کی وباء کے نتیجے میں لگائے گئےنئے سفری قوانین کا اطلاق ہو گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ  برطانیہ میں باہر سے آنے والےبرطانوی شہریوں اور غیر ملکیوں کو 14دن کے لئے اپنے آپ کو الگ کرنا ہوگا۔  ان قوانین میں ٹرک ڈرائیوروں، طبی عملہ کے لئے اور بعض اور طرح کی  استثناء رکھی گئی ہیں۔  خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ کیا جائے گا۔ (بی بی سی)

برطانیہ میں نسلی تعصب کے خلاف احتجاج کرنے والوں نے Bristolمیں لگے سترہویں صدی کے ایک غلاموں کے تاجر Edward Colstonکا مجسمہ گرا کر اسے  سمندر میں پھینک دیا۔ ( سی این این)

https://twitter.com/SamuelLiddell/status/1269628569677856770?s=20

ایشیا

چین

چین  کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی سینیٹرRick Scottسے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے اس الزام  کا ثبوت دیں کہ چین مغربی ممالک کی طرف سے Covid-19کی ویکسین کی تیاری میں رخنہ ڈال رہا ہے یا اسے خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران سینیٹر نے ان ثبوتوں کی تفصیل دینے سے انکار کیا ہے۔(الجزیرہ)

پاکستان

پاکستانی وزیراعظم کا کہناہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی انتہاء جولائی یا اگست میں آئے گی۔ (ڈان)

https://twitter.com/Dawn_News/status/1269985847740416001?s=20

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اب تک  105,118؍افراد اس مرض سے بیمار ہوچکے ہیں۔  (ڈان)

پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اور وہ دو ہفتے کے لئے قرنطینہ ہوگئے ہیں۔ اس طرح پاکستان کے سابقہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ اپنے گھر میں  قرنطینہ ہیں۔ (ڈان)

دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ پاکستانی سماجی رہنما ملالہ یوسف زئی نے  22سال کی عمر میں  برطانیہ کی معروف آکسفورڈ یونیورسٹی سے  فلسفہ، سیاست اور معاشیات کے مضامین میں گریجویشن مکمل کی ہے۔ (ڈان اردو)

https://twitter.com/YouTube/status/1269741605940072448?s=20

بھارت

بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں میں روزانہ کی کی بنیاد پر تشویش ناک اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24گھنٹوں میں 9,983کا اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں دس ہفتے کے لاک ڈاؤن کے بعد  اب بعض شہروں میں شاپنگ مال اور مندر کھولے جارہے ہیں۔  (ڈان)

بھارت کی مہاراشٹرا سٹیٹ میں  کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد85,975 ؍ چین میں ہونے والے کل کیسز سے تجاوز کرگئی ہے۔  اب تک یہاں کورونا وائرس سے کل 2,969ہلاکتیں  ریکارڈ ہوئی ہیں۔ (بی بی سی)

امریکہ

سوموار کے روز شائع ہونے والے ایک مطالعہ میں بتایا گیا ہے کہ اگر امریکہ میں کورونا وائرس کے آنے پر  بڑے پیمانے پر پابندیاں نہ لگائی جاتیں تو  ملک میں کورونا وائرس کے 60ملین اور کیسز ہوتے ۔ (سی این این)

نیویارک سٹی میں 78روز کے لاک ڈاؤن کے بعد نرمی کی جارہی ہے اور آج سوموار سے  کئی شعبوں میں لوگ کام کو واپس آرہے ہیں۔  (سی این این)

گوئٹے مالا

گوئٹے مالا کے  صدر Alejandro Giammatteiنے کہا ہے کہ وہ  علیحدگی میں کام کریں گے۔ ان کے آفس اور سیکیورٹی کے ممبران میں سے 18کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ (الجزیرہ)

افریقہ

جنوبی سوڈان کے نائب صدر Riek Machar، ان کی اہلیہ، اور  وزیر دفاع Covid-19سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔ (بی بی سی افریقہ)

یوگینڈا کے ایک  نجی ٹی وی چینل کو اپنے ایک پروگرام میں اپنے  کارکنا ن  کے ایسی ٹی شرٹس پہننے پر جن پر All Lives Matter لکھا ہوا تھا، عوام کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد چینل نے معافی مانگ لی ہے۔ یاد رہے کہ آج کل دنیا بھر میں Black Lives Matterاحتجاجات زوروں پر ہیں۔ (بی بی سی افریقہ)

جنوبی افریقہ میں سخت ترین لاک ڈاؤن کے بعد ساتویں اور بارہویں کلاسوں کے طلباء سکولوں کو واپس آرہے ہیں۔ (بی بی سی اردو)

نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم Jacinda Ardenکا کہنا ہے کہ  ان کے ملک نے کورونا وائرس کے مرض پر قابو پالیا ہے اور  سوموار سے سوائے بارڈر کھولنے کے تمام پابندیاں ختم کی جارہی ہیں۔ نیوزی لینڈ میں  ایک ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے تھے اور 22؍ہلاکتیں ہوئی ہیں۔  (ڈان)

https://twitter.com/Reuters/status/1269937211765665792?s=20

نیوزی لینڈ میں جب  اتوار کے روز سے رگبی یونین کا سیزن سٹارٹ ہو گا تو  تماشائیوں کو سٹیڈیم کی کل گنجائش کے مطابق سٹیڈیمز میں آنے کی اجازت ہوگی۔ (بی بی سی)

عالمی تیل کمپنی BP کے باس نے ایک ای میل کے ذریعے اپنے کارکنان کو کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات کے نتیجے میں  وہ اپنے عملے میں عالمی طور پر 10,000کی کمی کررہے ہیں۔ (بی بی سی)

Emirates

فضائی کمپنی کاکہنا ہے کہ  اس نے گریڈ4اور اس سے زائد کے ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں یکم جولائی سے 50فیصد کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔  (ڈان اردو)

کرکٹ

سابق ویسٹ ایڈیز کپتان ڈیرن سیمی اور ایک کھلاڑی کرس گیل نے  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے کرکٹ میں نسل پرستی اور سیاہ فام کرکٹرز سے روا رکھے جانے والے رویے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button