حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر59، 26؍مئی 2020ء)

برطانیہ میں اموات میں کمی

سپین میں دس روزہ سوگ

پاکستان میں پھر لاک ڈاؤن ہوسکتا ہے

ووہان میں چھ ملین سے زائد ٹیسٹ

قرنطینہ توڑے پر چار ماہ کی سزا

آسٹریلیا میں ویکسین کے تجربات

افریقہ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال

ایک اور فضائی کمپنی دیوالیہ

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 5,632,873؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے349,052؍اور 2,399,258؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

WHO

عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے  کہ وہ حفاظتی نقطہ نگاہ سےHydroxychloroquinکے تجربات وقتی طور پر روک رہا ہے۔ (ڈان)

https://twitter.com/AFP/status/1265180870937153537

یورپ

یورپی کمیشن کی صدرUrsula von der Leyen نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین اور علاج کے لئے عطیات کی عالمی اپیل میں امداد کے وعدے 9.5 بلین یورو کے ٹارگٹ سے بڑھ گئے ہیں۔ (بی بی سی)

برطانیہ

برطانیہ میں اس ہفتے کورونا وائرس سے ہونے والی اموات چھ ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔  (ڈان)

https://twitter.com/BBCNews/status/1265263897252167687?s=20

برطانیہ کے کورونا وائرس  کے ٹریکنگ پراجیکٹ میں کام کرنے والے ایک سائنسدان کا کہنا ہے کہ  مارچ کے مہینے میں CheltenhamاورLiverpoolمیں ہونے والے کھیلوں کے دو ایونٹس کی وجہ سے  اموات میں اضافہ ہوا ہے۔ (بی بی سی)

سپین

سپین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کے سوگ میں ملک بھر میں بدھ سے سرکاری طور پر دس روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ (الجزیرہ)

سپین نے اپنے ملک میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات پر نظر ثانی کرتے ہوئے 2,000کے قریب کمی کی ہے۔  انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بعض اموات دو بار ریکارڈ ہوئی تھیں اور دیگر وجوہات بھی اس کمی کرنے کی وجہ ہیں۔(ڈان)

میڈرڈ میں فزیوتھیراپسٹ جلد صحت یابی کے لئے کورونا وائرس کے مریضوں  کی مدد کررہے ہیں۔

https://twitter.com/AFPphoto/status/1265160740052353025?s=20

شمالی آئرلینڈ میں گذشتہ روز کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ (بی بی سی)

سویڈن میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات 4,000سے زائد ہوگئی ہیں۔ (ڈان)

کوپن ہیگن کا چڑیا گھر ایک ماہ بند رہنے کے بعد لوگوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ چڑیا گھر کی 151سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ اسے لوگوں کے لئے بند کیا گیا تھا۔ (ڈان)

https://twitter.com/AFP/status/1265217361453424641?s=20

ڈچ وزیراعظم Mark Rutteکورونا وائرس کی وجہ سے لگائی گئی پابندیوں کے احترام میں کئی ہفتے تک اپنی والدہ سے ملنے نہیں گئے۔ البتہ جب 13مارچ کو ان کی والدہ کا انتقال ہوا تو اس وقت وہ ان کے ساتھ تھے۔ (سی این این)

ایشیا

بھارت

UBERنے اپنے عملہ میں  عالمی طور پر کمی کرتے ہوئے بھارت میں قریباً 600ملازمین کو فارغ کردیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت پر ہونے والے اثرات کی وجہ سے اپنے منافع  کو برقرار رکھنے کے لئے عالمی طور پراپنے عملہ میں 23فیصد کی کمی کرے گی۔ (ڈان)

پاکستان

پاکستان  کے صحت کے ایک اعلیٰ عہدے دار ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ اگر لوگوں نے ہدایات پر عمل نہ کیا اور کیسز میں اضافہ ہوتا رہا تو  ایک سخت لاک ڈاؤن کیا جاسکتا ہے۔(بی بی سی)

پاکستان کی National Disaster Management Authorityکا کہنا ہے کہ پاکستان میں وینٹی لیٹر کی کمی نہیں ہے اور انتہائی نگہداشت کے صفر 20فیصد بستر استعمال ہورہے ہیں۔ (ڈان)

فلپائن

فلپائن کے صدر Rodrigo Duterte کا کہنا ہے کہ وہ طلباء کے سکول واپس جانے کی اجارت نہیں دیں گے جب تک کورونا وائرس کی کوئی ویکسین میسر نہیں آجاتی۔ (ڈان)

چین

چین نے ہزاروں  کی تعداد میں طبی اور دیگر عملہ استعمال کرتے ہوئے ووہان میں دو ہفتے میں 6.5ملین لوگوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے ہیں۔ اس کام میں  کئی سو ملین ڈالر خرچ ہوئے ہیں۔  (ڈان)

https://twitter.com/nytimes/status/1265256401703768067?s=20

جنوبی کوریا

جنوبی کوریا میں ایک 27سالہ شخص کو  کورونا وائرس کی وجہ سے قرنطینہ کے قوانین توڑنے پر چار ماہ کی سزا سنائی گئی ہے۔ (بی بی سی)

تائیوان

تائیوان  میں 7؍جون سے سماجی اجتماعات پر پابندی ختم کی جارہی ہے اور یکم جون سے  ماسک ایکسپورٹ کرنے پر پابندی بھی ختم کی جارہی ہے۔ (الجزیرہ)

امریکہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  میموریل ڈے ویک اینڈ پر  ورجینیا میں اپنے گولف کلب میں گولف کھیلی تھی۔ جس پر انھیں میڈیا کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔  ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے  کہ میڈیا نے اسے اس طرح بیان کیا ہے جیسے یہ کوئی گناہ کبیرہ ہو۔  (ڈان)

https://twitter.com/AFP/status/1265038684262248448?s=20

افریقہ

مصر کے وزیر صحت نے آن ڈیوٹی ایک ڈاکٹر کی کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکت پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔  مصر میں کورونا وائرس سے 19ڈاکٹروں کی ہلاکت ہوئی ہے اور 350سے زائد انفیکٹڈ ہیں۔(بی بی سی)

یوگینڈا میں آج سے  کورونا وائرس کی وجہ سے لگائی گئی پابندیوں میں نرمی کی جارہی ہے۔ (بی بی سی)

غانا کے جنگ عظیم دوم کے فوجی پرائیوٹ جوزف کورونا وائرس کے خلاف مدد کے لئے اب تک اپنی واک سے 19,000ڈالر کی رقم جمع کرچکے ہیں۔(بی بی سی افریقہ)

زمبابوے پولیس نے  لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر  40,000 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ (بی بی سی افریقہ)

برونڈی نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ وزیر صحت کورونا وائرس کا شکار ہیں۔ (بی بی سی افریقہ)

صومالیہ میں دو بڑے سیاستدانوں کی کورونا وائرس سے ہلاکت ہوئی ہے۔ (بی بی سی افریقہ)

https://twitter.com/SaidAbdullahiDe/status/1264878723481903110?s=20

موزیمبیق میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت ہوئی ہے۔ (بی بی سی افریقہ)

آسٹریلیا

زمین کی جنوبی کرہ میں کورونا وائرس کی ویکسین کے انسانی تجربات  آج سے میلبورن آسٹریلیا  میں شروع کردئے گئے ہیں۔ (بی بی سی)

مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں مسجد کو نماز جمعہ کے لئے کھولا جارہا ہے۔مساجد نماز سے بیس منٹ پہلے کھلیں گی اور بیس منٹ بعد بند کردی جائیں گی۔ (الجزیرہ)

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وہ 21؍جون سے ملک گیر کرفیو ختم کردے گا۔ 31؍مئی سے مکہ کے باہر مساجد میں نماز کی اجازت ہوگی۔ (ڈان)

اردن میں دو ماہ کے بعد ہزاروں سرکاری کارکن تدریجاً کام پر واپس آرہے ہیں۔ (ڈان)

یمن  کے شہر عدن کے گورکنوں کا کہنا ہے کہ وہ  معمول سے پانچ گنا زیادہ لوگوں کو دفنا رہے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بہت کم ہے۔ اس کی ایک وجہ کم ٹیسٹنگ ہے۔ (الجزیرہ)

https://twitter.com/AJEnglish/status/1265179612553895937?s=20

ایمنسٹی انٹرنیشل کی تحقیق کے مطابق قطر کی  کانٹیکٹ ٹریسنگ ایپ میں نقص کی وجہ سے کے ذریعہ کئی ملین صارفین کی ذاتی تفصیلات  خطرے کا شکار تھیں ۔ اس نقص کو جمعہ کے روز دور کردیا گیا ہے۔ (بی بی سی)

میکسیکو کے ایک چڑیا گھر میں کورونا وائرس کی وباء کے دوران پیدا ہونے والے PUMAکے دو بچوں کے نام  PandemicاورQuarantine رکھ دئے گئے ہیں۔

https://twitter.com/AFP/status/1265043214047862791?s=20

لاطینی امریکہ کی سب سے بڑی فضائی کمپنی Latam Airlinesنے نیویارک میں Bankruptcy protection کی درخواست جمع کروائی ہے۔ (بی بی سی)

فٹ بال

آج رات جرمن فٹ بال لیگ کا ایک بڑا میچ Borussia Dortmundاور Bayern Munichکے درمیان کھیلا جائے گا۔ (بی بی سی)

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button