حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر57، 24؍مئی 2020ء)

جرمنی میں چرچ سروس نے 40؍افراد کو کورونا سے متأثر کیا

Hydroxychloroquin پر نظر ثانی کی جائے

30؍دسمبر سے پہلے وائرس کا پتہ بھی نہیں تھا

اب بندروں پر تجربات ہوں گے

ریموٹ کنٹرول ماسک

پاکستان اور برطانیہ کے مابین کرکٹ سیریز ہوگی

La Liga آٹھ جون سے دوبارہ شروع

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 5,433,920؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے344,491؍اور 2,272,966؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

یورپ

یورپ میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 2ملین سے تجاوز کرگئی ہے۔ (ڈان)

https://twitter.com/AFP/status/1264230950055133186?s=20

سپین

سپین کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ غیر ملکی مسافر جولائی سے  سپین آسکتے ہیں۔ (ڈان)

فرانس

فرانس کے  وزیر صحت نےاس تحقیق کے بعد کہ  Hydroxychloroquin سے اموات میں اضافہ ہوا ہے، اس دوائی کے استعمال پر نظر ثانی کرنے کا کہا ہے۔(بی بی سی)

جرمنی

جرمنی کے  شہر فرینکفرٹ کے ایک چرچ میں  اس ماہ کے شروع میں ہونے والی ایک تقریب کے نتیجے 40 سے زیادہ  لوگ کورونا وائرس سے متأثر ہوئے ہیں۔ (الجزیرہ)

روس

طبی انتظامیہ کے مطابق ماسکو کے 12.5فیصد شہریوں میں  کورونا وائرس کی  اینٹی باڈیز موجود ہیں۔ (سی این این)

ایشیا

چین

ووہان کے وائرس  انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ 30  ؍دسمبر سے پہلے  نہ تو  ان کے انسٹیٹیوٹ کو اس وائرس کا علم تھا  اور نہ ہی اس سے واسطہ پڑا تھا۔ (سی این این)

پاکستان

پاکستان کے صدر عارف علوی نے ایک ٹویٹ میں  کہا ہے کہ وہ عید کی نماز گھر پر ادا کریں گے۔ (ڈان)

https://twitter.com/ArifAlvi/status/1264305141622194180

خیبر پختونخواہ کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا  کہنا ہے کہ سیاح عید کے موقع پر گلیات، سوات، ناران، کاغان  اور دیگر سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقہ میں  ہوٹل، ریستوران سمیت تمام  تفریحی سرگرمیاں بند ہیں۔  (بی بی سی اردو)

https://twitter.com/BBCUrdu/status/1264220875630489602

اسلام  آباد میں بھی عید کے موقع پر تفریحی پارک وغیرہ بند رہیں گے۔ (بی بی سی اردو)

پاکستان کے مختلف شہروں میں نماز عید کے مناظر۔

https://twitter.com/BBCUrdu/status/1264436779316379648?s=20

تھائی لینڈ

تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کی ویکسین  کے چوہوں  پر کامیاب تجربات کے بعد اب بندروں  پر تجربات شروع کردئے گئے ہیں۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/BBCUrdu/status/1264235918174674945

تھائی لینڈ میں گزشتہ 24گھنٹوں میں نہ تو کورونا وائرس کا  کوئی نیا مریض سامنے آیا اور نہ ہی کو ہلاکت ہوئی۔ ۰بی بی سی اردو)

امریکہ

چیک واپس مل گیا

چارلس  تھامپسن نے اپنا گھر تبدیل کیا تھا اور ان کو امید نہیں تھی کی حکومت کی طرف سے بھیجا جانے والا امدادی چیک ان کو مل جائے گا۔  لیکن کار واش پر کام کرنے والے ایک کارکن کو کارواش کے کوڑے دان سے ایک چیک ملا جو کہ چارلس کے نام پر تھا۔ اس مزدور نے وہ چیک چارلس تک پہنچا دیا۔  چارلس کا کہنا ہے کہ چیک ملنے کے بعد ان کے معاشی معاملات کافی بہتر ہوگئے ہیں۔ (VOA اردو)

ارجنٹائن

ارجنٹائن نے بیونس آئرس میں  لگائے گئے لاک ڈاؤن کو 7جون تک بڑھا دیا ہے۔ (الجزیرہ)

افریقہ

جنوبی افریقہ میں یکم جون سے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرتے ہوئی پابندیوں کو لیول تین پر لایا جارہا ہے۔ (بی بی سی)

نائیجریا میں مسلمانوں  کے عوامی معاملات کے سینٹر نے  مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ عید گھروں میں پڑھیں۔ (بی بی سی افریقہ)

سوڈان کے حکومتی ترجمان کے مطابق لوگوں کی لاک ڈاؤن کی خلاف  ورزی سے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ (بی بی سی)

زیمبیا کی وزیر اطلاعات کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انھوں نے اپنے آپ کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ (بی بی سی)

ریموٹ کنٹرول فیس ماسک

ماسک پہنا ہے؟ کھانا کھانا ہے؟ ماسک اتارنے کو دل نہیں؟ تو یہ ماسک استعمال کریں۔

https://twitter.com/Reuters/status/1264486294299664384?s=20

کرکٹ

پاکستان اور برطانیہ کے مابین3ٹیسٹ اور 3ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز  5 ؍اگست سے برطانیہ میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ پاکستانی ٹیم چارٹرڈ طیارے میں برطانیہ جائے گی۔  (ڈان اردو)

فٹ بال

سپین کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سپین کی فٹ بال لیگLa Ligaکو 8؍جون سے بغیر تماشائیوں کے شروع کیا جا سکتا ہے۔  (ڈان اردو)

Lufthansa

فضائی کمپنی  وسط جون سے 20مقامات کے لئے اپنی  پروازیں دوبارہ شروع کرے گی۔ (الجزیرہ)

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button