حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 51، 18؍مئی 2020ء)

چین عالمی ادارۂ صحت کو دو بلین ڈالرز دے گا

فرانس میں سات سکول بند

جرمنی میں مہاجر کیمپ میں کورونا

روس میں نئے انفیکشنز میں کمی

100ملکوں کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد

مصر میں عید پر ٹرانسپورٹ بند رہے گی

پاکستانی بچی کا اعزاز

برازیل کا شہر مشکلات کا شکار

فٹ بال اور کار ریسنگ شروع

دسمبر2019ء میں ظاہر ہونے والی یہ وباء اس وقت دنیا کے 210 مما لک اور علاقوں میں پھیل چکی ہے۔

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 4,840,754؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے317,363؍اور 1,875,031؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

WHO

عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ Antonio Guterres کا کہنا ہے کہ دنیا کے بعض ممالک کی طرف سے عالمی ادارۂ صحت کی  ہدایات  پر عمل  نہ کرنے کی وجہ سے دنیا کو بہت بڑی قیمت چکانی پڑ رہی ہے۔ (ڈان)

https://twitter.com/AFP/status/1262334296817307648?s=20

دنیا کے  100سے زیادہ ممالک نے ایک قرار داد تیار کی ہے جس میں کورونا وائرس کی وباء کے بارے میں آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ قرارداد عالمی ادارۂ صحت کی میٹنگ میں پیش کی جائے گی۔ (سی این این)

یورپ

برطانیہ

صحت اور سوشل کیئر کے ادارے کے مطابق برطانیہ نے  بھی سونگھنے کی حس کے ختم ہونے کو کورونا وائرس کی علامات میں شامل کردیا ہے۔  (سی این این)

فرانس

فرانس کے ایک شہر میں ایک بچے میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد علاقے کے سات سکول بند کردئے گئے ہیں۔ (بی بی سی اردو)

فرانس کا دیو قامت ہاتھی بھی لاک ڈاؤن سے باہر آگیا ہے اور لوگوں کو تفریح مہیا کررہا ہے ہے۔ دیکھئے اس وڈیو میں۔

https://twitter.com/Reuters/status/1262347199163314180?s=20

جرمنی

جرمنی کے ایک مہاجر کیمپ میں 130لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ (الجزیرہ)

روس

روس میں مسلسل تیسرے روز بھی نئے انفیکشنز کی تعداد10,000سے کم رہی۔ اس سے قبل مسلسل کئی روز تک یہ تعداد 10,000سے زیادہ تھی۔ روس اس وقت دنیا کا دوسرا بڑا متأثرہ ملک ہے۔ (ڈان)

ایشیا

چین

چین کے صدر Xi Jinpingنے عالمی ادارۂ صحت کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  چین نے اس بارے میں مکمل شفافیت سے کام لیا ہے اور اگلے دو سالوں میں عالمی ادارۂ صحت کے لئے دو بلین امریکی ڈالرز کی  مدد کا وعدہ کیا ہے۔ (سی این این)

پاکستان

پاکستان کی سپریم کورٹ نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ  ہفتہ اور اتوار کے روز کاروباروں پر لگائی گئی پابندی کو ختم کردے۔ (الجزیرہ)

بھارت

بھارت میں ملک گیر لاک ڈاؤن کی مدت میں 31مئی تک کی توسیع کردی گئی ہے۔ (ڈان)

بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں میں ایک دن میں 5,000سے زائد کا اضافہ ہوا ہے اور  کل ہلاکتیں 3,000سے تجاوز کرگئی ہیں۔ (سی این این)

امریکہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمب نے  دس سالہ پاکستانی امریکی بچی لیلیٰ خان کو  کورونا  وائرس کے ہیرو کے طور پر اعزاز سے نوازا ہے۔ لیلیٰ خان نے  طبی کارکنان اور فائر فائٹرز کے لئے cookiesکے 100باکس عطیہ کئے تھے۔  (ڈان)

https://twitter.com/Dawn_News/status/1262304112399564801?s=20

نیویارک کے میئر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ہی  کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لئے اپنا نمونہ جمع کروایا۔  (بی بی سی اردو)

https://twitter.com/NYGovCuomo/status/1262068895084498944?s=20

Apple اس ہفتے سے  امریکہ میں اپنے 25سٹور کھول رہا ہے۔

https://twitter.com/Reuters/status/1262344683088470018?s=20

برازیل

 Sa Pauloکے میئر کا کہنا ہے کہ  کورونا وائرس کی وجہ سے ان کے شہر کا طبی نظام  شدید مشکلات کا شکار ہے۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/bbcworldservice/status/1262375168757968896?s=20

کویت

قطر کے بعد کویت نے بھی  عوامی مقامات پر فیس ماسک پہننے کی ہدایت کی خلاف ورزی کرنے پر تین ماہ تک قید اور16,200 ڈالرز تک جرمانے کی سزا کا اعلان کیا ہے۔ (ڈان)

افریقہ

کل کیسز:81,521 

صحت یاب: 31,076 

وفات یافتگان:2,708

مصر میں عید کی تعطیلات کے دوران تمام پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔ اور کرفیو شام 5بجے سے شروع ہوگا۔ (بی بی سی افریقہ)

نائیجیریا نے  کورونا وائرس کی وجہ سے  قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر برطانوی کمپنی Flair Aviation کا ایک طیارہ قبضہ میں لے لیا ہے۔  اس طیارے نے کمرشل پروازیں جاری رکھی ہوئی تھیں۔ (ڈان)

گھانا کے جنگ عظیم دوم کے ایک فوجی نے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے طبی عملے کے لئے چندہ اکٹھا کرنے کے لئے  ایک ہفتے تک روزانہ دو میل چلنے کی مہم شروع کی ہے۔ (بی بی سی افریقہ)

مڈغاسکر میں کل کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ کی گئی ہے۔ (ڈان)

نائیجیریا میں لاک ڈاؤن کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چرچ میں ایک شادی کا اہتمام کرنے پر ایک پادری کو گرفتار کیا گیا ہے۔ (بی بی سی افریقہ)

کینیا نے  مارکیٹوں سے آٹھ برانڈز کے غیر معیاری ہینڈ سینیٹائزرز واپس بلوا لئے ہیں۔ (بی بی سی افریقہ)

فٹ بال

سپین  کی فٹ بال لیگ نے اعلان کیا ہے کہ آج سے کھلاڑی دس دس کے گروہوں میں پریکٹس کا آغاز کر سکتے ہیں۔  (سی این این)

سماجی فاصلے

دنیا بھر میں سماجی فاصلے پر کیسے عمل کیا جارہا ہے۔ دیکھئے اس وڈیو میں۔

https://twitter.com/Reuters/status/1262186139626229761?s=20

کار ریسنگ

امریکہ میں NASCARکے مقابلے بھی اتوار سے بغیر تماشائیوں کے دوبارہ شروع ہوگئے ہیں۔

https://twitter.com/Reuters/status/1262352235461304320?s=20

کورونا وائرس کی وجہ سے چڑیا گھر اور سیاحتی مقام بند ہیں لیکن وہاں کے جانوروں کے لئے زندگی معمول  کے مطابق چل رہی ہے۔ دیکھئے یہ دلچسپ وڈیو۔

https://twitter.com/cnni/status/1262299660007411713?s=20

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

ایک تبصرہ

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button