حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 50، 17؍مئی 2020ء)

جرمنی اپنے بارڈر کھول رہا ہے

سپین میں اموات میں کمی

ایران میں عید الفطر کے اجتماعات ہوں گے

سکول کھولنا محفوظ ہے

چین میں ہزاروں افراد قرنطینہ

میکسیکو اور برازیل کی بگڑتی ہوئی صورتحال

قطر میں فیس ماسک لازمی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو کیفے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

دسمبر2019ء میں ظاہر ہونے والی یہ وباء اس وقت دنیا کے 210 مما لک اور علاقوں میں پھیل چکی ہے۔

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 4,776,457؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے315,578؍اور 1,846,266؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

یورپ

برطانیہ

کیبنٹ منسٹر Michael Goveکا کہنا ہے کہ  اساتذہ اور طلباء سکول کھلنے پر محفوظ ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ سکولوں کو  تدریجاً اور احتیاط سے کھولا جائے گا۔ (بی بی سی)

کورونا وائرس کے کانٹیکٹ تلاش کرنے کے لئے برطانیہ نے 18,000؍افراد بھرتی کرنے کا ارادہ کیا تھا۔ اب تک 17,000سے زائد کی بھرتی کی جاچکی ہے۔ (سی این این)

جرمنی

جرمنی نے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اپنے بارڈرز کو تدریجاً کھولنا شروع کیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر سب ٹھیک رہا تو جون کے وسط تک بارڈر مکمل کھول دئے جائیں گے۔

https://twitter.com/dwnews/status/1261937247999279104?s=20

سپین

وزارت صحت کے مطابق سپین میں  ایک دن میں 87؍اموات ہوئی ہیں۔ یہ دو ماہ میں  پہلی بار ہے کہ اموات 100سے کم ہوئی ہیں۔ (ڈان)

ایشیا

پاکستان

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی پہاڑیوں پر لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کی نقل و حرکت بند ہے۔ گذشتہ دنوں ان پہاڑیوں پر تیندوا اور دیگر جنگلی حیات دیکھی گئی ہے جو عموماً نظر نہیں آتی۔

https://twitter.com/AFP/status/1261663947054133248?s=20

چین

چین کے  شمال مشرقی علاقہ Shulan میں انتظامیہ نے وباء کی نئی لہر کی وجہ سے قریباً 8,000؍افراد کو قرنطینہ کیا ہے۔ (سی این این)

ایران

ایران کا کہنا ہے کہ سوائے چند استثناء کے  ایران کے تمام شہروں میں عید الفطر کی نماز کھلی جگہوں پر ادا کرنے کی اجازت ہے ۔ (الجزیرہ)

نیپال

John Hopkins University کے مطابق نیپال میں کورونا وائرس کے 291کیسز ہیں۔ گذشتہ روز یہاں  اس وائرس سے پہلی ہلاکت ریکارڈ کی گئی ہے۔  (سی این این)

امریکہ

سابق امریکی صدر باراک اوبا نے امریکی حکومت کی کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی کو شدید تنقید کا  نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ  کئی حکام یہ ظاہر بھی نہیں کررہے  کہ ان کی معاملات پر گرفت ہے۔ (بی بی سی اردو)

میکسیکو

میکسیکو میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات5,000سے تجاوز کر گئی ہیں۔ (الجزیرہ)

برازیل

برازیل میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں 15,000سے تجاوز کرگئی ہیں۔  برازیل کیسز  کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کا چوتھا ملک ہے(سی این این)

مشرق وسطیٰ

قطر

قطر نے کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے عوام کے لئے پبلک جگہوں پر فیس ماسک پہننا لازم کیا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے کو تین سال تک قید اور55,000 ڈالرز تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔ اس خلیجی ملک میں 30,000سے زائد لوگ وائرس سے متأثر ہیں۔ اور اس کا انفیکشن ریٹ دنیا بھر میں سب سے زیادہ1.1؍فیصد ہے۔ (ڈان)

سعودی عرب

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مصدقہ تعداد 50,000سے تجاوز کرگئی ہے۔ اب تک یہاں 302؍ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ (ڈان)

افریقہ

کل کیسز:81,521 

صحت یاب: 31,076

وفات یافتگان:2,708

زمبابوے کے صدر Emmerson Mnangawa نے کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے لاک ڈاؤن کو غیر معینہ مدت تک بڑھا دیا ہے۔ (الجزیرہ)

سوڈان میں ایک دن میں 325 نئے کیسز اور 6 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ (الجزیرہ)

کینیا نے تنزانیہ اور صومالیہ کے ساتھ سوائے تجارتی سامان کے اپنے بارڈر بند کردئے ہیں۔  تمام ڈرائیوروں کے لئے ٹیسٹ لازمی ہوں گے۔ (بی بی سی)

نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو کیفے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم Jacinda Ardenاور ان کے ساتھیوں کو اس وقت ایک کیفے میں داخل ہونے سے منع کردیا گیا جب کیفے  سماجی  دوری کے احکامات کی وجہ سے اپنی مقررہ حد کو پہنچ چکا تھا۔ لیکن جلد ہی بعض گاہکوں کے چلے جانے پر کیفے کے ایک کارکن نے وزیراعظم کے گروپ کے پیچھے جا کر ان کو بتایا کہ اب جگہ بن گئی ہے اور وہ واپس آگئے۔ (گلف نیوز)

https://twitter.com/vanmark5/status/1261993010234970113?s=20

فٹ بال

گذشتہ روز ہونے والے Bundesligaکے میچ میں Borussia Dortmundنے Schalkeفٹبال کلب کو 4-0سے ہرا دیا۔  (بی بی سی)

https://twitter.com/dw_sports/status/1261710936420818947?s=20

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button