کوئز الفضل انٹرنیشنل

کوئز الفضل انٹرنیشنل(نمبر17، 12؍مئی 2020ء)

سوال نمبر1: نبی کریمﷺ نے رؤیا میں حضرت عمرؓ کا بڑا پیراہن دیکھا۔ اس کی تعبیر کیا تھی؟

سوال نمبر2: ایک مومن کی روحانی غذا کیا ہے؟

سوال نمبر3: حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ نے جماعت کو رمضان میں کس نعمت سے استفادہ کرنے کی نصیحت فرمائی؟

سوال نمبر 4: ۔ زندوں کا وفات یافتگان کے لیے بہترین ہدیہ کیا ہے؟

سوال نمبر5: جملہ مکمل کیجیے۔ جوکپڑا ……کے لیے پہناجائے وہی لباس ہے اور جو ……کے لیے پہنا جائے وہ ننگاہے ؟

٭…ذیل میں دیے گئے ٹیبل کےحروفِ تہجی کو مختلف اطراف سے مرتب کر کے ان سوالات کے جوابات تلاش کریں:

ان سوالات کے جوابات

بذریعہ ای میل jawab@alfazl.com یا بذریعہ فیکس 00442085447611
پر اپنے نام اور پتے کے ساتھ 22؍مئی تک ارسال کیجیے۔ درست جوابات بتانے والے چند افراد کے اسماء الفضل انٹرنیشنل کے شمارہ 26؍مئی 2020ء میں شائع کیے جائیں گے۔ان شاء اللہ

نوٹ: اب آپ کوئز الفضل انٹرنیشنل آن لائن بھی حل کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے ویب سائٹ alfazl.com کے صفحہ اول پر موجود ‘کوئز الفضل’ کا نیلا بٹن دباکر اپنے جوابات آن لائن دفتر الفضل انٹرنیشنل کو بھجوائیے

(یہ سوالات الفضل انٹرنیشنل کے شمارہ جات 05؍ مئی اور 08؍مئی 2020ء سے اخذ کیے گئے ہیں)

…………………………………………………………………………………

جوابات کوئز الفضل انٹرنیشنل نمبر15 ، 28؍اپریل 2020ء

1۔ جنگ جمل، 2۔ دو ہجری، 3۔صلوٰہ + صوم، 4۔ نفاق، 5۔ رخصتوں+تقویٰ

درج ذیل افراد کی جانب سے تمام سوالات کے درست جوابات بروقت موصول ہوئے:

انصر شہزاد باجوہ (پاکستان)، شہزاد احمد حمید (پاکستان)، خدیجہ شاہد ماہم (قادیان)، امۃ السمیع (ٹورانٹو، کینیڈا)، منورہ احمد (فورسھائم، جرمنی)، مظفر احمد ٹاک (سرینگر کشمیر، بھارت)، انجینئر مظہر الحق خان (پاکستان)، بلقیس اختر (اوسلو، ناروے)، ہبۃ المنعم (کیلگری،کینیڈا)، امۃ القیوم انجم (کیلگری، کینیڈا)، منصورہ بھٹی (فرانکفرٹ، جرمنی)، شاہدہ اختر + اکرم اختر (ریڈبرج، یوکے)، رؤوف احمد (ایزرلون، جرمنی)، شمشاد اختر (ایزرلون، جرمنی)، سابحہ کنول (ناندی، فجی)، امۃ القدیر (کیلگری،کینیڈا)، طیبہ طاہرہ (کیلگری، کینیڈا)، شازیہ نسیم، ادیبہ سرور،اسوہ سبین، رجا سرور(سٹاپہ، ملائیشیا)، لبنیٰ ثاقب مسعود (باڈ فلبل، جرمنی)، شاہدہ نسرین ناصر(ناروے)، نادیہ خالق (پاکستان)، نعیم احمد عزیز، امۃ الشافی، جاذب احمد عزیز(لمبرگ، جرمنی)، روحی اعجاز(مونٹریال،کینیڈا)، شیخ باسط، شیخ نعیم اللہ (نیوایزن برگ جرمنی)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button