حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 37، 4؍مئی 2020ء)

یورپ اور ایشیا کے ممالک میں لاک ڈاؤن میں نرمی

کیا چین نے عمداً وباء کو چھپایا؟

دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 35لاکھ سے زائد

جرمنی میں اموات میں کمی

امریکہ میں 90,000تک اموات ہوسکتی ہیں

پاکستان میں مریضوں کی تعداد 20,000سے زائد

افریقہ کی صورتحال

آن لائن ٹینس ٹورنامنٹ

آپ کو کون سی لسی پسند ہے؟

دسمبر2019ء میں ظاہر ہونے والی یہ وباء اس وقت دنیا کے 210 مما لک اور علاقوں میں پھیل چکی ہے۔

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 3,631,354؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے 251,281؍اور 1,184,019؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

دنیا بھر میں Covid-19سے متأثرین کی تعداد پینتیس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ گیارہ لاکھ سے زائد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ موجودہ متأثرین کی تعداد چوبیس لاکھ کے قریب ہے۔ (بی بی سی)

یورپ

یورپ کے مختلف ممالک اٹلی، سپین، جرمنی، آسٹریا، ہنگری ، پرتگال اور پولینڈ میں لاک ڈاؤن کے انتظامات میں مختلف نوعیت کی نرمیاں کی جارہی ہیں۔ (بی بی سی)

اٹلی

اٹلی دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے  کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں پر رہنے کے احکامات دئے تھے۔ آج دوماہ کے بعد یہاں  لاک ڈاؤن میں نرمی کی جارہی ہے۔ چار ملین لوگ کاموں پر واپس جا رہے ہیں۔  لوگ اپنے رشتہ داروں کے گھر جاسکیں گے۔  پارک کھولے جائیں گے۔  ریستوران ٹیک اوے کے لئے کھلیں گے۔  کاموں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر فیس ماسک لازم ہوں گے۔  (بی بی سی)

فرانس

فرانس میں 11؍مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے گی۔ (بی بی سی)

یورپی یونین نے  فرانس کی قومی ایئر لائن Air France کی مدد کے لئے 7؍بلین یوروز کی مدد کی منظوری دی ہے۔ (ڈان)

https://twitter.com/AFP/status/1257203613237035013?s=20

فرانس میں ایک ایرانی  خاتون اور تین  ایرانی مردوں پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے کہ انھوں نے لاک ڈاؤن کے دوران پولیس کی جعلی وردیاں پہن کر لوگوں کی تلاشی کے دوران ان سے 25,000یوروز کی رقم چرائی ہے۔ (بی بی سی)

جرمنی

جرمنی میں 25مارچ کے بعد گذشتہ24گھنٹوں میں کسی بھی ایک دن ہونے والی سب سے کم 43؍اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ( سی این این)

جرمنی کی Bonnیونیورسٹی کی طرف سے کئے گئے ایک مطالعہ میں یہ بات سامنے آئی ہے کی جرمنی میں قریباً 1.8ملین لوگ کورونا وائرس سے متأثر ہوئے ہیں۔  یہ مطالعہ Heinsberg کے علاقہ میں 919لوگوں کے نمونہ پر کیا گیا۔  مطالعہ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ کورونا وائرس سے متأثر ہونے والے  ہر پانچ میں سے ایک شخص میں کوئی بھی علامت ظاہر نہیں ہوئی۔  (بی بی سی)

روس

روس میں دوسرے روز بھی  کورونا وائرس کےروزانہ کے کیسز میں 10,000سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔  روس کے کیسز کی تعداد چین، ترکی اور ایران کے کیسز سے زیادہ ہوگئی ہے۔ (بی بی سی)

امریکہ

امریکہ میں گذشتہ روز Covid-19سے 1,450؍اموات ہوئیں۔ (ڈان)

https://twitter.com/AFP/status/1257114569694048256?s=20

John Hopkins Universityکے مطابق امریکہ میں اتوار کے روز کورونا وائرس کے 25,502نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ (سی این این)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے 80,000سے 90,000تک اموات ہوسکتی ہیں۔ (سی این این)

امریکہ کے سیکرٹری آف سٹیٹ Michael Pompeo کا کہنا ہے کی اس بارے میں کافی شواہد ہیں کہ  کورونا وائرس ووہان کی لیبارٹری سے آیا ہے۔ (Bloomberg)

https://twitter.com/business/status/1257145522722398218?s=20

امریکہ کے ادارے ہوم لینڈ سیکیورٹی کی ایک لیک ہونے والی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام سمجھتے ہیں کہ چین نے عالمی وباء کے دوران جان بوجھ کر صورتحال کی شدت کو پوشیدہ رکھا۔ امریکی رپورٹ کے مطابق  چین نے وباء کے پھیلاؤ پر پردہ ڈالتے ہوئے درآمدات بڑھا دی تھیں اور برآمدات کم کردی تھیں۔ (بی بی سی اردو)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انھیں پہلی بارکورونا وائرس کے بارے میں 23؍جنوری کو بریف کیا گیا تھا اور اس بارہ میں بھی کوئی خاص اہمیت نہیں دی گئی تھی۔ امریکہ میں کورونا وائرس کا پہلا کیس اس سے تین دن پہلے رجسٹر ہوا تھا۔ (سی این این)

امریکی کمپنی Gilead Sciencesاس ہفتے سے Remdesivirکی کئی ہزار  خوراکیں تیار کرکے مہیا کرنی شروع کرے گی۔ (سی این این)

ایشیا

ایشین ممالک جنوبی کوریا، جاپان، اور سنگاپور میں حفاظتی انتظامات میں مختلف نوعیت کی نرمیاں کی جارہی ہیں۔ (بی بی سی)

ویتنام

تین ماہ کی غیر حاضری کے بعد ویتنام کے 22ملین طلباء کی اکثریت آج سے سکول واپس آگئی ہے۔ (سی این این۹

پاکستان

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 20,000سے تجاوز کرگئی ہے اور ساڑھے پانچ ہزار سے زائد لوگ صحت یاب ہوچکے ہیں۔  جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 470سے زائد ہوگئی ہے۔ (ڈان)

بھارت

بھارت میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد بعض علاقوں میں صفائی والے، باورچی، الیکٹریشن اور پلمبر وغیرہ اپنے کاموں پر واپس آسکیں گے۔ اس کے علاوہ ٹھیلے وغیرہ قسم کی دکانیں کھولی جاسکیں گیں۔  نجی دفاتر 33فیصد عملہ کے ساتھ کھولے جائیں گے۔ (بی بی سی)

بھارت نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہزاروں ورکرز کو کہا ہے کہ وہ ٹرین کے ذریعے اپنی منزلوں تک جانے کے لئے اپنے کرائے خود ادا کریں۔ حکومت کا کہنا ہے اس کا مقصد یہ ہے کہ صرف وہ لوگ ہی اس سہولت کا فائدہ اٹھائیں جو واقعی مجبور ہیں۔ (بی بی سی)

بھارت میں گذشتہ 30دنوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے کئے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایک بھی گاڑی فروخت نہیں ہوئی۔ (VOAاردو)

انڈونیشیا

انڈونیشیا میں ایسے فیس  ماسک بھی استعمال کئے جارہے ہیں جن میں آپ کے ہونٹ نظر آئیں گے اور شنوائی کی صلاحیت سے محروم افراد آپ کی ہونٹوں کی حرکت سے یہ اندازہ لگا سکیں گے کہ آپ کیا بات کررہے ہیں۔  (الجزیرہ)

https://twitter.com/AJEnglish/status/1257021859134046210?s=20

نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ میں گذشتہ روز 16مارچ کے بعد پہلے دن کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس ریکارڈ نہیں ہوا۔ نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے 1,137کنفرم کیسز ہوئے ہیں اور 20؍اموات ہوئی ہیں۔ (بی بی سی)

افریقہ

مڈغاسکر کے صدر نے کہا ہے کہ ان کا ملکArtemisiaپر مبنی ایک ویکسین کے طبی تجربات اگلے ہفتے سے کرے گا۔ (بی بی سی افریقہ)

تنزانیہ کی صدرJohn Magufuli نے  کورونا وائرس کی امپورٹد کٹس کو ناقص قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس ٹیسٹ سے جب ایک بکری اور pawpawکے  نمونوں کے ٹیسٹ کئے گئے تو وہ بھی مثبت آئے ہیں۔  (الجزیرہ)

روانڈا میں 45دن بعد لاک ڈاؤن کے انتظامات میں نرمی کی گئی ہے اور لوگ اپنے کاموں کو لوٹ رہے ہیں۔  لیکن رات کا کرفیو برقرار رہے گا۔  اس کے علاوہ دارالحکومت Kigali  میں آنے یا وہاں سے جانے پر پابندی ہوگی۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں سماجی فاصلے کی وجہ سے کم لاگوں کو بٹھایا جائے گا جس سے لوگ کرایوں کے دوگنا ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں۔ (بی بی سی افریقہ)

جنوبی افریقہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی جارہی ہے اور لوگوں کو  سماجی دوری ، ماسک اور ہاتھوں کی صفائی کے ساتھ کام پر واپس جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ (بی بی سی افریقہ)

نائجیریا کی صدارتی ٹاسک فورس کے سربراہ کے مطابق Kano سٹیٹ میں گذشتہ دنوں بڑے پیمانے پر ہونے والی اموات کی وجہ کورونا وائرس تھا۔ (بی بی سی افریقہ)

نائیجیریا میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے لیکن لوگ موجودہ صورتحال میں گھروں سے باہر نکلنے میں احتیاط برت رہے ہیں۔  نائیجیریا میں کورونا وائرس کے مریضوں اور اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔  میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اس کے بد اثرات ہوں گے۔  بہت سے لوگوں نے اپنے ورکرز کو گھروں سے کام کرنے کا کہا ہے۔ صدر Muhammadu Buhariکا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن سے معیشت پر برا اثر پڑا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ویکسین کے انتظار میں لاک ڈاؤن کئے رکھنے کے اثرات کوئی بھی ملک برداشت نہیں کر سکتا۔ (بی بی سی افریقہ)

کینیا کی طرف سے  بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کی  فری ٹیسٹنگ کی سکیم کو عوام کی طرف سے کوئی خاص پزیرائی نہیں ملی۔ حکومت کا ارادہ تھا کہ وہ ہزاروں ٹیسٹ کرے لیکن صرف چند سو لوگ ہی ٹیسٹ کروانے آئے۔ ان میں سے بھی اکثر کا کہنا تھا  کہ انھیں خدشہ ہے کہ اگر  اس دوران ان میں علامات ظاہر ہوتی ہیں توان کو قرنطینہ کردیا جائے گا جہاں انھیں اپنے اخراجات خود برداشت کرنے ہوں گے۔ (بی بی سی افریقہ)

برازیل

برازیل میں کورونا وائرس سے متأثرین کی تعداد  ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔  جبکہ 7,000سے زائد مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔  (بی بی سی)

پہاڑ پر پرتگال کے جھنڈے کی شبیہہ

سوئٹزرلینڈ کے Matterhornپہاڑ پر  کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اظہار یکجہتی اور ہمدردی کے لئے طاقتور پروجیکٹرز کی مدد سے  پرتگال  کے جھنڈے کی شبیہہ بنائی گئی۔

آن لائن ٹینس ٹورنامنٹ

امریکی ٹینس سٹار  Taylor Fritz اورسوشل میڈیا سٹار Addison Rraeنے جاپان کے Kei Nishikori اور DJ Steve Aokiکو ہرا کرNintendoکی ٹینس گیم کا  آن لائن ٹورنامنٹ Stay at Home Slamجیت لیا ہے۔  انعامی رقم ایک ملین ڈالر ان بچوں کے لئے عطیہ کی جائے گی جن کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے۔ (بی بی سی)

میٹھی لسی یا نمکین لسی؟

لسی پاکستان کے لوگوں کا من بھاتا مشروب ہے۔ موسم گرما میں اس کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔ پاکستانی لوگوں کو آج کل اس بات کی کافی فکر ہے کہ کون سی لسی سب سے زیادہ پسند کی جاتی ہے؟  لوگوں کی اکژیت کا یہ کہنا ہے کہ انھیں میٹھی لسی زیادہ پسند ہے۔ ٹویٹر پر تو ایک صاحب نے یہ تک کہہ دیا کہ انھوں نے اپنے ایک عزیز کے گھر اس لئے آنا جانا چھوڑ دیا کہ وہ نمکین لسی پلاتے تھے۔ (بی بی سی اردو)

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button