حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 36، 3؍مئی 2020ء)

عام فلو اور کورونا وائرس میں کیا فرق ہے؟

چار یورپی ممالک کا کورونا کی ویکسین کے لئے 8بلین ڈالر کا وعدہ

برطانیہ نے منگوائے ایک کروڑ دستانے

فرانس اور سپین میں ہلاکتوں میں کمی

روس میں وائرس کی شدت میں اضافہ

چین میں حالات میں بہتری

دلہا سائیکل پر بارات لے گیا

کرکٹ کی عالمی رینکنگ

کیا آپ آئی فون استعمال کرتے ہیں؟

دسمبر2019ء میں ظاہر ہونے والی یہ وباء اس وقت دنیا کے 210 مما لک اور علاقوں میں پھیل چکی ہے۔

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 3,546,700؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے247,355؍اور 1,149,460؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

فلو سے متأثرہ ایک شخص اوسطاً 1.28لوگوں کو متأثر کرتا ہے۔ جبکہ کورونا وائرس سے متأثر شخص اوسطاً دو سے تین لوگوں کو متأثر کرتا ہے۔ امریکہ کے بیماریوں کی روک تھام کے ادارےCDCکے مطابق امریکہ میں اکتوبر2019ء سے اپریل 2020ء میں فلو سے ایک دن میں 331ہلاکتیں ہوئیں۔ لیکن 6فروری سے 30 اپریل کے دوران  کورونا وائرس سے امریکہ میں ایک دن میں اوسطاً 739ہلاکتیں ہوئیں۔ فلو کی علامتیں ایک سے چار دن میں ظاہر ہوجاتی ہیں ۔ جبکہ کورونا وائرس کی علامتیں چار سے پانچ دن میں ظاہر ہوتی ہیں۔ (سی این این)

دنیا بھر میں  کورونا وائرس سے متأثر ہونے والے افراد کی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور 245,000سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ اب تک دس لاکھ سے زائد لوگ اس مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ (ڈان)

یورپ

فرانس، جرمنی، ناروے اور اٹلی کے سربراہوں نے  کورونا ووائرس کی ویکسین اور علاج کے لئے عالمی اتحاد میں 8؍بلین ڈالر کی رقم دینے کا وعدہ کیا ہے۔ (سی این این)

برطانیہ

Covid-19سے متأثر ہونے کے بعد برطانوی وزیراعظم Boris Johnsonایک ہفتہ تک ہسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔ 55سالہ بورس جانسن کا کہنا ہے کہ دوران علاج ان کی حالت اتنی تشویشناک ہوگئی تھی کہ ڈاکٹر ذہنی طور پر ان کی موت کا اعلان کرنے کے لئے تیار تھے۔ (sky news)

https://twitter.com/SkyNews/status/1256865670479953921?s=20

Airbusکا ایک جہاز جس نے اپنے اوپرThank You NHS لکھوایا ہوا تھا ملائشیا سے حفاظتی دستانوں کے دس ملین جوڑے لے کر برطانیہ پہنچا ہے۔  اس بارے میں ابھی کوئی اعداد و شمار نہیں ہیں کہ برطانیہ میں ایک دن میں دستانوں کے  کتنے جوڑے استعمال ہوتے ہیں۔  لیکن گذشتہ ماہ کے بارے میں اندازہ ہے کہ طبی عملے کے کارکنان  ایک دن میں 150,000حفاظتی لباس استعمال کررہے تھے۔ (بی بی سی)

لندن کے میئر صادق خان نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے  لندن کی سنسان گلیوں کی وڈیو شیئر کی ہے۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/SadiqKhan/status/1256895141341773824?s=20

فرانس

فرانس میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ گذشتہ روز166ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔ (سی این این)

سپین

سپین میں  گذشتہ 24گھنٹے کے دوران 164؍مریض Covid-19سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ یہ تعداد6ہفتے سے زائد عرصہ کے بعد سب سے کم سطح پر ہے۔  سپین میں  لاک ڈاؤن میں تدریجاً کمی کی جارہی ہے۔ (بی بی سی)

روس

روس میں گذشتہ 24گھنٹے کے دوران10,633 ؍افراد کورونا وائرس سے متأثر ہوئے ہیں۔ یہ مسلسل چوتھا روز ہے کہ مریضوں میں ریکارڈ اضافہ ہورہا ہے۔ (سی این این)

https://twitter.com/cnnbrk/status/1256898099542441985?s=20

ایشیا

چین

چین میں مسلسل پانچ روز سے کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔ حالات معمول کی طرف رواں دواں ہیں۔  گذشتہ دو روز میں دس لاکھ لوگوں نے شنگھائی کا وزٹ کیا۔ (سی این این)

تھائی لینڈ

تھائی لینڈ میں ایک ماہ کی پابندیوں کے بعد آج سے نرمی کی جارہی ہے اور بہت سے کاروباروں کو کھلنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ایمرجنسی کا نفاذ 31مئی تک جاری رہے گا۔ رات 10بجے سے صبح 4بجے تک کرفیو رہے گا۔ (سی این این)

بھارت

بھارت میں گذشتہ24گھنٹوں میں ایک دن میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ، 2,644 کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ (الجزیرہ)

بھارت  کی ریاست  مدھیا پردیش میں پولیس نے ایک سیمنٹ مکس کرنے والے ٹینکر میں ممبئی سے مدھیا پردیش (1,300کلو میٹر سے زائد فاصلہ )جانے والے 18مزدوروں کو پکڑ کر قرنطینہ بھیج دیا ہے۔ بھارت میں لاک ڈاؤن میں کچھ نرمی کی گئی ہے لیکن بین الریاستی سفر پر تاحال پابندی ہے۔ (سی این این)

افغانستان

فلاحی اداروں کا کہنا ہے کہ  کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے خوراک کی قیمتوں میں اضافے سے 70لاکھ سے زائد بچے خوراک کی قلت کا شکار ہیں۔ (بی بی سی اردو)

ایران

ایران میں سوموار کے روز سے ان علاقوں میں، جو وائرس سے متأثر نہیں رہے، مساجد اور سکول، حفاظتی طبی انتظامات کے ساتھ، کھولے جارہے ہیں۔ نماز جمعہ کے اجتماعات کی بھی اجازت ہوگی۔ (ڈان)

فلپائن

فلپائن نے غیر ممالک سے آنے والی مسافر  پروازوں پر ایک ہفتہ کی پابندی لگائی ہے تا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پایا جاسکے اور قرنطینہ کرنے والی جگہوں پر بوجھ کم کیا جاسکے۔ (ڈان)

ویتنام

وزارت صحت کے مطابق ،ویتنام میں نو دن کے بعد کورونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ تیل کے ایک برطانوی  ماہر میں جس کو ویتنام آنے پر قرنطینہ کیا گیا تھا، میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ (الجزیرہ)

امریکہ

امریکہ کی ڈیموکریٹک اکثریت کی ہاؤس سپیکرNancy Pelosiاور رپبلکن اکثریت کی سینٹ کے لیڈر Mitch McConnell نے صدر ٹرمپ کی طرف سے کی گئی Covid-19کے ٹیسٹ کی پیشکش اس شکریہ کے ساتھ لوٹا دی ہے کہ  ان ٹیسٹ کو فرنٹ لائن پر کام کرنے والے طبی عملے کے لئے استعمال کیا جائے۔ (الجزیرہ)

https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1256721351722876933

امریکہ کے بیماریوں کے روک تھام کے ادارےCDکی ایک اعلیٰ عہدے دار  Dr. Anne Schuchatکا کہنا ہے کہ امریکی حکومت نے اس بات کو سمجھنے میں بہت دیر لگائی کہ  یورپ سے کس تیزی کے ساتھ یہ وائرس پھیل رہا ہے۔ اور اس وجہ سے یہ وباء امریکہ میں  بہت تیزی سے پھیلی۔ (الجزیرہ)

امریکہ کے علاقے Marion, Ohioمیں ایک جیل کے 80فیصد سے زائد، قریباً 2,500قیدیوں میں Covid-19کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ سٹاف کے 175ممبران میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ (ڈان)

افریقہ

افریقہ میں اب تک کورونا وائرس کے 42,928مصدقہ کیسز ہوئے ہیں۔ جن میں سے 14,340صحت یاب ہوچکے ہیں ۔ جبکہ 1,760جاں بحق ہوئے ہیں۔ (بی بی سی)

تنزانیہ  کے صدر نے کہا ہے کہ وہ ایک طیارہ مڈغاسکر بھیجیں گے تاکہ ایک ہربل دوا Covid-Organics درآمد کی جاسکے۔ یہ دوا مڈغاسکر کے صدر نے کورونا وائرس کے لئے تجویز کی ہے۔  عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ کسی بھی علاج کے حوالے سے کوئی بھی ثبوت موجود نہیں ہیں اور اس نے لوگوں کو خود علاج کرنے سے خبردار کیا ہے۔ (بی بی سی اردو)

آسٹریلیا

آسٹریلیا  کی بعض ریاستوں میں پابندیوں میں نرمی کردی گئی ہے اور وفاقی حکومت یہ ارادہ کررہی ہے کہ  ملک گیر لاک ڈاؤن کو جلد ختم کردیا جائے۔ (سی این این)

نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم  Jacinda Arden نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے وائرس کا خاتمہ کردیا ہے لیکن لوگوں کو پھر بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ (سی این این)

برازیل

برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 4,970نئے کیسز ریکارڈ ہوئے اور 421ہلاکتیں ہوئیں۔ (سی این این)

Pole Vaultکا لائیو سٹریم مقابلہ

اتوار کے روز Pole Vault کے تین کھلاڑیوں کے درمیان ایک مقابلہ ہوگا جو کہ انٹرنیٹ پر 4 بجے GMT کے مطابق براہ راست دیکھایا جائے گا۔ اس مقابلہ میں  عالمی ریکارڈ بنانے والے Armand Duplantis امریکہ کی ایک ٹریننگ کی جگہ سے حصہ لیں گے۔ اور دو بار کے عالمی چمپیئن Sam Kendricks اور2012ء کے اولپمک چمپیئن Renaud Lavillenieاپنے گھروں سے اس میں شامل ہوں گے۔ دیکھنا یہ ہوگا کہ کون دئے گئے 30منٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ 5میٹر کی بلندی کو پھلانگے گا۔ (بی بی سی)

پہاڑ پر ایران کے جھنڈے کی شبیہہ

سوئٹزرلینڈ کے Matterhornپہاڑ پر  کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اظہار یکجہتی اور ہمدردی کے لئے طاقتور پروجیکٹرز کی مدد سے  ایران کے جھنڈے کی شبیہہ بنائی گئی۔

https://twitter.com/SwissEmbassyIr/status/1254289454501691392?s=20

دلہا سائیکل پر اکیلے بارات لے گیا

بھارت اتر پردیش کے کلکو پراجپاتی کی شادی  کی تاریخ طے تھی لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے انتظامیہ نے ان کو 100کلو میٹر دور بارات لے جانے کی اجازت نہ دی۔ مقررہ تاریخ کو کلکو نے منہ پر ماسک لگایا اور صبح سویرے اکیلے ہی سائیکل پر دلہن کے گھر روانہ ہوگئے۔ ضروری رسومات ادا کرنے کے بعد وہ سائیکل پر ہی اپنی دلہن کو ساتھ لے آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ ان کی ٹانگوں میں اتنا درد ہوگا۔ لیکن وہ خوش ہیں۔ (VOAاردو)

کرکٹ کی عالمی رینکنگ

آئی سی سی نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کی رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق بھارت لگ بھگ چار سال بعد ٹیسٹ رینکنگ اور پاکستان دو برس سے زائد عرصہ کے بعد ٹی ٹونٹی کی پہلی پوزیشن سے محروم ہوگیا ہے۔ آسٹریلیا ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی میں پہلے نمبر پر ہے اور برطانیہ ایک روزہ میچوں میں سرفہرست ہے۔

https://twitter.com/ITGDsports/status/1256107700951429120?s=20

آپ آئی فون استعمال کرتے ہیں؟

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا  کے مختلف ممالک میں فیس ماسک کا استعمال لازم قرار دیا گیا ہے۔ مگر اس سے ان سمارٹ فون صارفین کے لئے مسئلہ ہورہا ہے  جو اپنی ڈیوائس کو چہرہ کی مدد سے ان لاک کرتے ہیں۔  یہی وجہ ہے کہ ایپل کی جانب سے ایک نیا فیس آئی ڈی فیچر متعارف کرائے جانے پر کام ہورہا ہے جس کی مدد سے صارفین  فیس ماسک اتارے بغیر اپنے آئی فون کو ان لاک کرسکیں گے۔ یہ فیچر اس وقت آئی اوایس 13.5 بیٹا ورژن میں موجود ہے۔ (ڈان)

https://twitter.com/IndiaTodayTech/status/1255759669374726146?s=20

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button