حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 35، 2؍مئی 2020ء)

برطانیہ میں پلازمہ ٹرائل شروع

روس میں وائرس کی شدت میں اضافہ

Dr. Fauciگواہی نہیں دیں گے

بھارت میں کورونا وائرس ایپ لازمی

شمالی کوریا کے سربراہ ٹھیک ہیں

Remdesivir کے استعمال کی اجازت

مشرقی افریقہ پر ٹڈی دل کا حملہ

175 رنز بنانے والے بیٹ کی نیلامی

دسمبر2019ء میں ظاہر ہونے والی یہ وباء اس وقت دنیا کے 210 مما لک اور علاقوں میں پھیل چکی ہے۔

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 3,427,167؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے240,513؍اور 1,094,054؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

یورپ

برطانیہ

برطانیہ میں Covid-19کے صحت یاب مریضوں کے پلازمہ سے علاج کے لئے ٹرائلز  کے لئے 6,500سے زائد لوگوں نے حامی بھری ہے۔  امید کی جارہی ہے کہ اس پلازمہ کے ذریعے کورونا وائرس کے  مرض میں بری طرح مبتلا لوگوں کا علاج کیا جا سکے گا۔  اس پلازمہ  میں کورونا وائرس کی اینٹی باڈیز موجود ہوتی ہیں۔ اینٹی باڈیز ایک پروٹین ہے جو جسم کا مدافعتی نظام تیار کرتا ہے اور وہ وائرس کو بے اثر کردیتی ہیں۔  یہ اینٹی باڈیز Covid-19سے متأثر ہونے کے ایک ماہ بعد تیار ہوتی ہیں۔ انگلینڈ میں اس کام کے لئے اب تک 148مریض اپنا پلازمہ عطیہ کرچکے ہیں۔  (بی بی سی)

حکومت کے ٹیسٹنگ کوآرڈینیٹر، پروفیسر جان نیوٹن نے کہا کہ کل کے ٹیسٹنگ کے بتائے گئے اعدادوشمار 122,000میں وہ 40,000ٹیسٹ بھی شامل تھے جو لوگوں کو ان کے گھروں میں بھجوائے گئے تھے۔  (بی بی سی)

برطانیہ کی  شہزادیCharlotteنے اپنی پانچویں سالگرہ کے موقع پر عمر رسیدہ افراد کے گھروں میں کھانا پہنچایا۔ (سی این این)

https://twitter.com/cnni/status/1256542999456223233?s=20

لندن کا Nightingale Hospital اب بند کیا جارہا ہے۔ جمعہ کے روز یہاں صرف 19مریض تھے۔  (Independant)

سپین

سپین میں Covid-19سے جاں بحق ہونے  والوں کی تعداد25,000سے زائد ہوگئی ہے۔  گذشتہ روز ہونے والی اموات 276تھیں اور کل تعداد 25,100 ہو گئی ہے۔ (الجزیرہ)

سپین نے بالغ افراد کو بھی اب گھر سے باہر نکل کر ورزش کرنے کی اجازت دی ہے۔ مختلف اوقات میں مختلف عمروں کے لوگ ورزش کے لئے گھر سے باہر جاسکیں گے۔ (بی بی سی)

فرانس

فرانس نے ملک میں ہنگامی حالات کے نفاذ کو 24جولائی تک بڑھا نے کا ارادہ کیا ہے۔  (بی بی سی)

روس

روس میں کورونا وائرس سے متأثر ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گذشتہ روز 9,000سے زائد لوگوں میں اس مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔ (ڈان)

ماسکو کے میئر  Sergei Sobyaninنے بتایا ہے کہ ٹیسٹ کے نتائج کے مطابق ماسکو شہر کے 2فیصد  یعنی 250,000سے زائد لوگ ،کورونا وائرس سے متأثر ہیں۔  (الجزیرہ)

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنے روسی ہم منصب کو ایک ٹویٹ کے ذریعہ جلد صحت یاب ہونے کی دعا دی ہے۔ (ڈان)

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1256431528894181378?s=20

امریکہ

وائٹ ہاؤس نے صحت کے سینئر مشیرDr. Anthony Fauci کو کانگرس کی اس کمیٹی کے سامنے ، جو صدر ٹرمپ کے کورونا وائرس کے متعلق رسپانس کی جانچ  پڑتال کررہی ہے، گواہی دینے سے روک دیا ہے۔ (بی بی سی)

نیویارک کے ایک نرسنگ ہوم میں  Covid-19سے 98؍اموات ہوئی ہیں۔  انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان میں سے 46کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔  جبکہ 52کے بارے میں شبہ ہے کہ انھیں بھی کورونا وائرس تھا۔  نیویارک کے نرسنگ ہومز میں اب تک کورونا وائرس سے 3,065؍اموات ہوچکی ہیں۔ (بی بی سی)

امریکہ کے خوراک اور ادویہ کے ادارے(FDA)نے تجرباتی دوا  Remdesivirکے Covid-19کے ہسپتالوں میں بری طرح متأثر مریضوں کے علاج کے لئے اجازت دی ہے۔  (سی این این)

امریکہ میں اس ویک اینڈ سے آدھی سے زیادہ ریاستیں جزوی طور پر  کھل جائیں گیں۔ ابھی بھی بعض ریاستوں میں روزانہ کے تعداد میں  ہونے والے کیس ریکارڈ نمبر میں ہیں۔ (سی این این)

ایشیا

پاکستان

پاکستان میں  کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے اٹھارہ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ 400سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ جبکہ 4,700سے زائد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ (ڈان)

بھارت

بھارت نے تمام سرکاری اور نجی کارکنان کے لئے یہ لازم کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کو ٹریس کرنے والی ایپ  Aarogya Setuاپنے موبائل میں انسٹال کریں۔ یہ ایپ اپنے صارفین کو بتائے گی کہ وہ  کسی ایسے شخص کے ساتھ رابطے میں تو نہیں تھے جسے بعد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ (بی بی سی)

بھارت میں ایک دن میں Covid-19کے سب سے زیادہ مریضوں 2,293کا اضافہ ہوا ہے۔ (سی این این)

فلپائن

فلپائن کی سپریم کورٹ کے مطابق  کورونا وائرس کے انفیکشن سے لوگوں کو بچانے کے لئے جیلوں سے 9,731؍ قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔ (الجزیرہ)

شمالی کوریا

سرکاری ٹی وی کے مطابق شمالی کوریا کےسربراہKim Jong-unنے 20دن کے بعد کسی عوامی تقریب میں شرکت کی ہے۔ اس سے قبل عالمی سطح پر ان کی صحت سے متعلق بہت افواہیں گردش کررہی تھیں۔  (بی بی سی)

https://twitter.com/BBCBreaking/status/1256337038220988417?s=20

مشرق وسطی

مشرق وسطی میں Covid-19کے  مریضوں کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ (گلف نیوز)

افریقہ

افریقہ کے 53ممالک میں Covid-19کے مصدقہ کیسز موجود ہیں۔  ان ممالک میں مریضوں کی تعداد 40,000 سے تجاوز کرکے 40,746ہوگئی ہے۔ 1,689مریض جاں بحق ہوئے ہیں اور 13,000سے زائد صحت یاب ہوچکے ہیں۔   (الجزیرہ)

https://twitter.com/AfricaCDC/status/1256480983924322304?s=20

کانگو کے وزیر اطلاعات نے  بتایا ہے کہ کانگو، مڈغاسکر سے Covid-Organicsمنگوائے گا۔ (africanews)

افریقہ کے انسداد وباء کے ادارے نے بتایا ہے کہ افریقہ کے پانچ ممالک، مصر، زیمبیا، نائیجیریا ، تیونس اور جنوبی افریقہ میں  Covid-19کی ادویات کے  ٹرائل ہورہے ہیں۔ (africanews)

نائجیریا میں Covid-19کے مریضوں کی تعداد2,170ہوگئی ہے۔ یہ  مغربی افریقہ کا سب سے زیادہ متأثرہ ملک ہے۔ (africanews)

مشرقی افریقہ میں ٹڈی دل کا حملہ

دنیا بھر کے مما لک  کی طرح مشرقی افریقہ کے ممالک میں بھی کورونا وائرس پھیل رہا ہے۔ اس مسئلے کے ساتھ جو دوسرا مسئلہ اس وقت درپیش ہے وہ کئی دہائیوں کے بعد سب سے بڑا ٹڈی دل کا حملہ ہے۔ اور چند ماہ میں یہ دوسری بار ہے کہ ٹڈل دل کا حملہ ہوا ہے۔ ایتھوپیا ، کینیا اور صومالیہ اس سے سب سے زیادہ متأثر ہیں۔  (بی بی سی)

https://twitter.com/bbcworldservice/status/1256552367014793216?s=20

بیٹ کی نیلامی

جنوبی افریقہ کے سابقہ بلے بار ہرشل گبز نے 2006کے مشہور ایک روزہ میچ میں استعمال کیا گیا اپنا بیٹ نیلامی کے لئے پیش کیا ہے تا Covid-19کے خلاف فنڈز اکٹھے کئے جاسکیں۔  آسٹریلیا کی طرف سے بنائے گئے434رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ نے 438رنز بنا کر یہ میچ جیت لیا تھا۔ جس میں میں 175 رنز ہرشل گبز نے اس بلے سے بنائے تھے۔

https://twitter.com/hershybru/status/1256179385876590592?s=20

پہاڑ پر ترکی کے جھنڈے کی شبیہہ

سوئٹزرلینڈ کے Matterhornپہاڑ پر  کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اظہار یکجہتی اور ہمدردی کے لئے طاقتور پروجیکٹرز کی مدد سے  ترکی کے جھنڈے کی شبیہہ بنائی گئی۔

https://twitter.com/zermatt_tourism/status/1253963023913562117?s=20

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button