حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 32، 29؍اپریل 2020ء)

برطانیہ کی حکومت نے کیا آئندہ پانچ سالوں میں 1.5بلین پاؤنڈز کی امداد کا وعدہ

آسٹریلیا خریدے گا چینی کمپنی سے Covid-19 کی 10ملین ٹیسٹنگ کٹس

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کی ملکۂ برطانیہ ایلزبتھ دوم سے فون پر بات

گنی بساؤ کے وزیراعظم نونو گومس اور تین وزراء میں ہوئی کورونا وائرس کی تشخیص

دسمبر2019ء میں ظاہر ہونے والی یہ وباء اس وقت دنیا کے 210 مما لک اور علاقوں میں پھیل چکی ہے۔

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 3,188,596؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے225,615؍اور 986,621؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، پرتگال، فرانس، یونان اور دیگر کئی ممالک نے لاک ڈاؤن کی انتظامات میں نرمی کی ہے یا نرمی کرنے کے پلان تیار کئے ہیں۔ (سی این این)

یورپ

برطانیہ

برطانیہ میں Covid-19 سے 2مارچ سے 28؍اپریل تک ہونے والی اموات کی کل تعداد26,097 ہوگئی ہے۔  ان میں وہ اموات بھی شامل ہیں جو ہسپتالوں کے علاوہ ہوئی ہیں۔  (بی بی سی)

برطانیہ کی حکومت نے  Covid-19کی عالمی کوششوں میں مدد کے لئے آئندہ پانچ سالوں میں 1.5بلین پاؤنڈز کی مدد کا وعدہ کیا ہے۔  ہر سال اس مدد میں 330ملین پاؤنڈز Gavi (Global Alliance for Vaccines and Immunistion)کو دئے جائیں گے۔  (بی بی سی)

فارن آفس نے بتایا ہے کہ برطانیہ اب تک 1.3ملین لوگوں کو دوسرے ملکوں سے واپس برطانیہ لاچکا ہے۔   اگلے ہفتے ہزاروں اور شہریوں کو چارٹرڈ فلائٹس کے ذریعہ واپس لایا جاے گا۔ (بی بی سی)

دیکھئے کیپٹن مور کے 125,000برتھ ڈے کارڈ۔

https://twitter.com/AFP/status/1255408197453701122?s=20

جرمنی

جرمنی کے کمپنی BioNTech نے کورونا وائرس کی ویکسین کے انسانی تجربات  شروع کردئے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ 18سال سے55سال تک کے 200رضاکاروں کو  ویکسین کی ایک مائیکرو گرام سے 100 مائیکروگرام کی خوراکیں دی جارہی ہیں تا مزید مطالعہ کے لئے ویکسین کی مناسب خوراک کا تعین کیا جاسکے۔  جرمن کمپنی ،امریکی کمپنی Pfizerکی شراکت سے Covid-19کی ویکسین بنا رہی ہے۔ امریکہ میں اس ویکسین کے تجربات اگلے ہفتے سے شروع ہوں گے۔  امید ہے کہ سال کے آخر تک اس ویکسین کی لاکھوں خوراکیں تیا رہوں گی۔ (سی این این)

جرمنی میں گذشتہ 24گھنٹوں میں مزید 202؍افراد Covid-19سے جاں بحق ہوئے ہیں اور کل ہلاکتیں 6,115ہوگئی ہیں۔  جرمنی میں 120,400مریض اس مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔  انفیکشن بڑھنے کی شرح کم ہوکر0.9ہوگئی ہے۔ (سی این این)

جرمنی نے غیر ضروری عالمی سفروں پر پابندی کو 14؍جون تک بڑھا دیا ہے۔  وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے خطرے میں کوئی کمی نہیں ہوئی ہے۔  (بی بی سی)

سپین

سپین میں حکام نے ایک ساحل سمندر پر بلیچ کا سپرے کرنے کے بعد معافی مانگی ہے۔ انھوں نے ایسا بچوں کو کورونا وائرس سے محفوظ کرنے کے لئے کیا تھا۔  بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ ساحل سمندر پر سمندری حیات  کے لئے یہ بلیچ نقصان دہ ہوسکتی ہےاور ماہر ماحولیات نے بھی اس پر حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ( بی بی سی اردو)

اٹلی

اٹلی کے صحت کے ملکی انسٹیٹیوٹ کے مطابق 20,000 سے زائد  طبی کارکنان کورونا وائرس سے متأثر ہوئے ہیں۔ (سی این این)

ایشیا

پاکستان

پاکستان میں Covid-19سے شرح اموات 2.2فیصد ہے اور صحت یابی کی شرح 23فیصد۔  (بی بی سی اردو)

پاکستان میں اس وقت Covid-19 کے 15,501مریض ہیں اور343 اموات ہوئی ہیں ۔ کل 3,425مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔  صوبہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ  ہر تین صوبوں میں  ہلاکتیں100سے زائد ہیں۔ (ڈان)

بھارت

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں Covid-19سے 73؍اموات ہوئی ہیں اور کل تعداد 1,007ہوگئی ہے۔  وزارت صحت کے مطابق  ملک بھر میں 31,000 سے زائد  افراد اس وائرس سے متأثر ہوچکے ہیں۔ (بی بی سی اردو)

مرکزی حکومت نے بین الریاستی سفر کی مشروط اجازت دی ہے  جس کے تحت ملک کی ایک ریاست میں  پھنسے ہوئے ملازمین، طلبہ،سیاح یا زائرین، دوسری ریاست جاسکیں گے۔ (بی بی سی اردو)

جاپان کے وزیراعظم Shinzo Abeنے کہا ہے کہ اگر کورونا وائرس کی وباء پر قابو نہ پایا گیا تو اگلے سال بھی ٹوکیو اولمپک کا انعقاد ممکن نہیں۔  (ڈان)

ویتنام

ویتنام میں لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی ہے اور معمولات زندگی معمول پر آرہے ہیں۔ مسلسل 13روز سے ویتنام میں کوئی نیا کیس رجسٹر نہیں ہوا۔(بی بی سی)

امریکہ

امریکہ میں Covid-19کے مصدقہ کیسز کی تعداد ایک ملین سے تجاوز کرگئی ہے۔ یہ تعداد دنیا بھر کے کل کیسز کا ایک تہائی ہے۔ (سی این این)

https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1255352014042738688

امریکی نائب صدر  Mike Penceنے Minnesotaمیں  Mayo Clinicکا دورہ کیا۔ تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ واحد شخص ہیں  جنھوں نے فیس ماسک نہیں پہنا ہوا تھا، حالانکہ اس  جگہ کے قوائد و ضوابط میں فیس ماسک پہننا لازم قرار دیا گیا تھا۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/BBCWorld/status/1255481990704508930?s=20

امریکہ میں ایک  Winstonنام کا  پالتو کتا بھی کورونا وائرس سے متأثر ہوا ہے۔ پالتو کتوں میں یہ پہلا کتا ہے جو اس مرض سے متأثر ہوا ہے۔ (الجزیرہ)

برازیل

برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 474؍افراد Covid-19 سے جاں بحق ہوئے ہیں اور مجموعی تعداد 5,017 ہوگئی ہے۔ (الجزیرہ)

کینیڈا

حکومت کی طرف سے  جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے ہونے والی 79 فیصد اموات کا تعلق کیئر سنٹرز سے ہے۔  کینیڈا میں Covid-19سے قریباً 3,000؍اموات ہوچکی ہیں۔ (سی این این)

افریقہ

سوشل میڈیا  پلیٹ فارم TikTok اور گیٹس فاؤنڈیشن نے افریقہ میں  کورونا وائرس کے خلاف مدد میں ہر دو نے10؍ملین پاؤنڈز کے عطیات دئے ہیں۔  (ڈان)

گنی بساؤ کے وزیراعظم نونو گومس اور ان کی کابینہ کے تین وزراء میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔  محکمۂ صحت  کے مطابق ان کا ٹیسٹ مثبت آنے پر انھیں دارالحکومت بساؤ کے ایک ہوٹل میں قرنطینہ کیا گیا ہے۔ (بی بی سی اردو)

نائیجریا  کے بیماریوں کی روک تھام کے ادارے  کے سربراہ نے کہا ہے کہ  انھوں ٹیسٹ کٹس کی سپلائی کی اشد ضرورت ہے تا وہ ٹیسٹنگ کا عمل تیز کرسکیں۔  نائیجیریا کی آبادی 20کروڑ کے قریب ہے اور یہاں ابھی تک صرف 11,000کے قریب ٹیسٹ ہوئے ہیں۔ اور کل مصدقہ کیسز کی تعداد 1,500کے قریب ہے۔ (بی بی سی)

ملاوی کے صدر نے کہا ہے کہ  حکومت Covid-19سے بری طرح متأ ثر ہونے والے لوگوں کو نقد رقم سے مدد کرے گی۔ مدد کے اہل خاندانوں کو  ماہانہ فی خاندان 47ڈالر کے برابر کی مدد دی جائے گی۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/BBCAfrica/status/1255515888670908446?s=20

مراکش  کے جیلوں میں 313اشخاص میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔  ان میں اکثریت قیدیوں کی ہے لیکن کچھ جیل وارڈن بھی اس سے متأثر ہوئے ہیں۔ اپریل کے شروع میں 5,000سے زائد قیدیوں کی سزا معاف کردی گئی تھی۔  (بی بی سی)

تنزانیہ کے وزیراعظم Kassim Majaliwa نے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے 480 کیسز ہیں۔ ایک ہفتہ پہلے دی گئی آخری اپ ڈیٹ میں یہ تعداد 306 بتائی گئی تھی۔  (بی بی سی)

گھانا میں اس ویک اینڈ سے دومیسٹک فلائٹس دوبارہ شروع کی جارہی ہیں۔ اس مقصد کے لئے ائر پورٹس  کو صاف کیا جارہا ہے۔  ایوی ایشن منسٹر کے مطابق سماجی دوری، فیس ماسکس اور سینیٹائزرز کا استعمال لازمی ہوگا۔  ( بی بی سی)

آسٹریلیا

آسٹریلیا چین کی ایک کمپنی سے Covid-19کی 10ملین کٹس اور دیگر سامان  خرید رہا ہے۔ اس سامان کی کل قیمت 320ملین آسٹریلین ڈالر ہے۔ (سی این این)

نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے ملکۂ برطانیہ ایلزبتھ دوم سے فون پر بات کی ہے۔ انہوں نے ملکہ کو بتایا کہ نیوزی لینڈ میں سب ٹھیک ہے۔ (ڈان)

https://www.instagram.com/p/B_hW3YQAbOp/?utm_source=ig_web_copy_link

مردہ خاتون گھر واپس آگئی

27مارچ کو  ایکواڈور کی 74سالہ ایلبا مارروی کے گھر والوں کو ان کی وفات کی خبر دی گئی اور انھیں مردہ خانے میں ان کی لاش کی تصدیق کے لئے بلایا گیا تھا۔ تاہم وائرس کے خطرے کے پیش نظر ان کو لاش کی دور سے ہی شناخت کروائی گئی۔  شناخت کے بعد لاش کو جلا کر ان کی راکھ ان کے خاندان کو بھجوا دی گئی۔ تاہم جمعرات کو ہسپتال میں  جب مارروی کو  تقریباً ایک ماہ بعد کوما سے ہوش آیا تو انھوں نے ڈاکٹروں سے اپنی بہن کا نمبر ملانےکو کہا۔ ہسپتال کی ایک ٹیم  بھی ان کے خاندان سے معافی مانگنے گئی تھی۔  سوال یہ ہے کہ جو لاش جلائی گئی وہ کس کی تھی؟ یاد رہے کہ ایکواڈور کورونا وائرس سے بری طرح متأثر ہے۔ (بی بی سی)

Coronaکار

فلسطین میں ایک باپ نے اپنے بیٹے کے لئے ایک الیکٹرک کار بنائی ہے۔انھوں نے  کار کا نام Coronaرکھا ہے۔

https://twitter.com/AFPphoto/status/1255330968338128896?s=20

سوئٹزرلینڈ کے Matterhornپہاڑ پر  کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اظہار یکجہتی اور ہمدردی کے لئے طاقتور پروجیکٹرز کی مدد سے  ترکی کے جھنڈے کی شبیہہ بنائی گئی۔

https://twitter.com/zermatt_tourism/status/1254673101767483392?s=20

پاکستان کے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے  کورونا وائرس کی لڑائی میں مدد کے لئے اپنی چیمپیئن ٹرافی کی شرٹ جس پر تمام کھلاڑیوں کے دستخط ہیں اور اپنا وہ بیٹ جس سے انھوں نے  300رنز کی اننگز کھیلی تھی، نیلام کرنے کا اعلان کیا ہے اور کم از کم قیمت  دس لاکھ پاکستانی روپے رکھی ہے۔

https://twitter.com/AzharAli_/status/1255016799583813632?s=20

روجر فیڈرر چیلنج

https://twitter.com/PraveenPacha2/status/1255131986114428928?s=20

ڈنمارک میں رمضان المبارک کی برکت سے بظاہر بند مساجد سے خدا تعالیٰ کے پیغام کی اشاعت

Nusrat Jahan (8)

امسال کورونا وائرس کی وجہ سے اکثر دیگر ممالک کی طرح ڈنمارک میں بھی ملکی حکام کی ہدایت پر تمام مذاہب کی عبادت گاہیں بشمول مساجد ہر قسم کی عبادت کے لیے بند ہیں۔ رمضان سے چند روز قبل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے یہ ہدایات بھی جاری کی گئیں کہ رمضان کے ایام میں نمازیں، نماز جمعہ ، نماز عید ، اعتکاف اور افطاری کے پروگرام صرف اپنے اپنے گھروں میں ہوں گے۔ تمام مساجد ان ایام میں بند رہیں گی۔ الحمد للہ کہ باوجود مساجد بند ہونے کے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی دعاؤں کے طفیل اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا فرمادیئے کہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر میں موجودہ حالات کے مطابق رمضان المبارک میں عبادات بجالانے کے پیغام کی وسیع پیمانے پر اشاعت ہوئی ۔

اس ضمن میں سب سے پہلے ریجن شیلینڈ کے ریڈیو P4 نے ناکسکو جماعت سے رابطہ کیا اور انٹرویو لینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ چنانچہ  خاکسار (مربی سلسلہ) ناکسکو نے یہ انٹرویو دیا جس میں یہ بتایا کہ موجودہ حالات میں جبکہ حکومتی احکامات کی تعمیل میں ہماری مساجد بند ہیں ہم رمضان کے اس مبارک مہینہ میں کس طرح عبادات بجالائیں گے۔ یہ انٹرویو مورخہ23 اپریل بروز جمعرات صبح ساڑھے چھ بجے کی خبروں میں نشر ہوا۔

ڈنمارک کے ایک نیشنل ٹی وی DR 1 نے بھی جماعت سے رابطہ کیا اور ناکسکو مسجد میں آکر خاکسار کا ایک  انٹرویو لیا۔ جو مورخہ 23 اپریل بروز جمعرات صبح چھ بجے کی خبروں میں نشرہوا۔ ازاں بعد شام ساڑھے چھ بجے کی خبروں میں بھی اس انٹرویو کا کچھ حصہ دوبارہ نشر ہوا۔ انٹرویو میں بتایا گیا کہ ہمارے پاس آنحضرت ﷺ کی یہ راہنمائی موجود ہے کہ بعض خاص حالات میں گھروں میں نمازباجماعت ادا کی جاسکتی ہے اس لیے موجودہ صورتحال میں جب کہ ہمارے لیے مساجد میں نمازیں باجماعت ادا کرنا ممکن نہیں ہم سب اپنے اپنے گھروں میں عبادات بجالائیں گے۔ یہ ٹی وی چینل پورے ملک میں دیکھا جاتا ہے۔

TV2 News ۔ جو ڈنمارک کا ایک اور نیشنل ٹی وی چینل ہے نے مکرم عماد الدین صاحب سے جماعت کی نمائندگی میں انٹرویو لیا۔ چنانچہ مورخہ 23 ؍اپریل بروز جمعرات اس ٹی وی چینل کے جرنلسٹ مع فوٹو گرافر مسجد نصرت جہاں آئے جہاں سے لائیو انٹرویو نشر ہوا۔ جرنلسٹ نے انٹرویو کے آغاز میں مسجد کے تعارف میں بتایا کہ مسجد نصرت جہاں آج سے 53 سال قبل تعمیر ہوئی تھی اور اس وقت سے اب تک کبھی ایسا نہیں ہوا کہ یہ مسجد  بند ہوئی ہو۔ مگر اب کورونا وائرس کی وجہ سے یہ مسجد ہر قسم کی عبادت کے لیے بند ہے۔ پانچ وقتہ نمازیں، نماز جمعہ اور نماز عید جو اس مسجد میں ادا کی جاتی تھیں اب گھروں میں ادا کی جائیں گی۔ اس تعارف کے بعد جرنسلٹ  اس سوال پر کہ کل جمعہ کا دن ہے اور رمضان بھی ہے تو نماز جمعہ کیسے ادا کیا جائے گا ۔ مکرم عماد الدین صاحب نے بتایا کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں تمام احباب کو یہ اطلاع دے دی گئی ہے کہ وہ رمضان المبارک میں نماز جمعہ اور دیگر تمام نمازیں اپنے اپنے گھروں میں ادا کریں۔ سوشل تعلقات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ رمضان کا اصل مقصد تو عبادات بجا لانا اور خدا تعالیٰ سے ذاتی تعلق پیدا کرنا ہے ۔ 

TV2 East۔ ریجن شیلنڈ  کے اس ٹی وی چینل نے بھی مسجد بیت الحمد ناکسکو میں خاکسار کا ایک انٹرویو ریکارڈ کیا جو مورخہ 23 اپریل بروز جمعرات  شام ساڑھے سات بجے کی خبروں میں نشر کیا۔  جس میں مسجد بیت الحمد کی تصاویر نمایاں طور پر دکھائی گئیں۔ انٹرویو میں بتایا گیا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے مسجد  باجماعت عبادات کے لیے بند ہے اس لیے تمام احباب جماعت اپنے اپنے گھروں میں عبادات بجالائیں گے۔ سحری و افطاری  اور نمازوں کے اوقات پر مشتمل رمضان کیلینڈر تمام احباب کو گھروں پر بھجوادیا گیا ہے  تاکہ وہ بروقت  اپنی عبادات بجا لاسکیں۔   نیز یہ بھی بتایا کہ رمضان  میں  احباب جماعت سے رابطہ اور درس و تدریس کا سلسلہ ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعہ جاری رہے گا۔   ٹی وی پر یہ انٹرویو تین سے چار منٹ تک دیکھایا گیا۔  اس انٹرویو کے معاً بعد ناکسکو چرچ کے پادری اور بعض دیگر ڈینش احباب نے بذریعہ فون اور  ای میل رمضان کی آمد پر مبارک کے پیغامات دیے۔

مورخہ 23 اپریل کی صبح TV2 East کی جرنلسٹ نے فون پر خاکسار کا ایک انٹرویو لیا جو ایک آرٹیکل کی صورت میں اُسی روز ان کی ویب سائیٹ پر شائع ہوا۔ (رپورٹ: نعمت اللہ بشارت۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل ڈنمارک)

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button