حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 24، 21؍اپریل 2020ء)

برطانیہ میں ویکسین کے تجربات جمعرات سے ہوں گے

WHOکی مدد کون کرتا ہے؟

کیا کورونا چمگادڑوں سے شروع ہوا تھا؟

  دنیا کے دس صحت مند ترین ممالک کون سے ہیں؟

پاکستان کی عوامی رائے کیا ہے؟

تیل کی منفی قیمتیں

سیرالیون کے صدر خود ساختہ تنہائی میں

تیندوا سڑک کنارے آرام کررہا ہے

دسمبر2019ء میں ظاہر ہونے والی یہ وباء اس وقت دنیا کے 210 مما لک اور علاقوں میں پھیل چکی ہے۔

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 2,536,944؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے175,771؍اور 686,215؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

WHOکو امداد دینے والے TOP 10ممالک اور ادارے

https://twitter.com/dharmoon_malhi/status/1252455265431105542?s=20

کورونا وائرس چمگادڑوں سے شروع ہوا

عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ تمام موجودہ شواہد سے یہ بتاتے ہیں  کہ کورونا وائرس گزشتہ سال چین میں چمگادڑوں سے شروع ہوا اور کسی بھی لیب میں تیار نہیں کیا گیا۔ (الجزیرہ)

اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی بحران کی وجہ سے خوراک کی کمی کا شکار لوگوں کی تعداد دگنی ہوسکتی ہے اور 265ملین لوگ متأثر ہوسکتے ہیں۔ (الجزیرہ)

طبی سہولیات اور صحت کے معیار کے مطابق دنیا کے دس پہلے ممالک

2019ء کے The Legatum Prosperity Indexکے مطابق یہ دنیا کے پہلے دس صحت مند ممالک ہیں۔

سنگاپور۔ جاپان۔ سوئٹزرلینڈ۔ جنوبی کوریا۔ ناروے۔ ہانگ کانگ۔ آئس لینڈ۔ ڈنمارک۔ ہالینڈ اور آسٹریا۔

آپ کا ملک کس نمبر پر ہے؟

https://twitter.com/ProsperityIndex/status/1250039322641915905?s=20

دنیا بھر میں Covid-19کے مریضوں کی تعداد 25لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ گذشتہ 6دنوں میں پانچ لاکھ مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔ (ڈان)

https://twitter.com/AFP/status/1252640790049894401?s=20

ایشیا

پاکستان

Gallupسروے کے مطابق پاکستان کے قریباً 65 فیصد افراد اس حق میں ہیں کہ موجودہ صورتحال میں نمازیں مساجد میں نہ ادا کی جائیں۔ (بی بی سی اردو)

https://twitter.com/GallupPak/status/1252511444995891201?s=20

وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا Covid-19کا ٹیسٹ ہوگا۔ گذشتہ دنوں انہوں نے فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی سے ملاقات کی تھی۔ فیصل ایدھی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ فیصل ایدھی، مشہور شخصیت عبدالستار ایدھی مرحوم کے صاحبزادے ہیں۔ (ڈان)

پاکستان میں Covid-19سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد  2,000سے تجاوز کرگئی ہے۔  جبکہ اب تک اس مرض سے 200سے زائد اموات ہوئی ہیں۔(ڈان)

پاکستان میں سوموار کے روز ایک دن میں سب سے زیادہ17؍افراد Covid-19سے جاں بحق ہوئے۔ اور اسی روز ایک دن میں سب سے زیادہ705نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ (الجزیرہ)

پاکستان  سعودی عرب، امریکہ، ترکی، اٹلی،برطانیہ قزاقستان اور قطر کو کلوروکین کی گولیاں بھجوائے گا۔ (ڈان)

پاکستان ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو تین سال قید اور ضبط شدہ مال پر 50فیصد جرمانہ کرے گا۔ ایسے ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کی نشاندہی کرنے پر  10 فیصد انعام دیا جائے گا۔ (ڈان)

https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1252442760088629248?s=20

افغانستان

افغانستان کا صدارتی محل بھی کورونا وائرس سے متأثر ہوا ہے۔ تاہم افغان صدر اشرف غنی اور خاتون اول کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ نیویارک ٹائم کے مطابق صدارتی محل کے قریباً 40ارکان کورونا وائرس سے متأثر ہوئے ہیں۔  (الجزیرہ)

https://twitter.com/SediqSediqqi/status/1252497548172038144?s=20

یورپ

برطانیہ میں ایک ہفتے میں ریکارڈ اموات

برطانیہ میں 10؍اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں برطانیہ میں 18,500؍اموات ہوئیں۔ جو کہ 20سال میں پہلی بار ہوا ہے۔ یہ گذشتہ سال کے اسی وقت کے دوران ہونے والی اموات سے 8,000زیادہ ہیں۔  ان میں سے 6,200سے زائد کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئیں۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/BBCNews/status/1252531798766170113?s=20

برطانیہ میں مزید828مریض Covid-19سے  جاں بحق ہوئے ہیں اور اس مرض سے جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 17,337ہوگئی ہے۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/DHSCgovuk/status/1252615087304687618?s=20

برطانیہ میں پارلیمنٹیرین ایسٹر کی چھٹیوں کے بعد واپس House of Commonsآنا شروع ہوگئے ہیں۔ لیکن ان کو سماجی دوری کے لئے دو میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا۔ (بی بی سی)

وزیراعظم Boris Johnsonاس ہفتے فون پر ملکۂ برطانیہ ایلزبتھ سے بات کریں گے۔ اسی طرح آج وزیراعظم امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی فون پر بات کریں گے۔ (بی بی سی)

آکسفورڈ یونیورسٹی کی طرف سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے تیار ایک ویکسین کے انسانی  تجربات جمعرات سے شروع ہوں گے۔ (بی بی سی)

اٹلی

اٹلی میں Covid-19کے موجودہ کیسوں میں مزید کمی ہوئی ہے اور یہ تعداد 107,709رہ گئی ہے۔  اٹلی میں اب تک 24,648مریض اس مرض سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ (بی بی سی)

آسٹریا

آسٹریا میں گذشتہ ہفتے سخت احتیاطی انتظامات کے ساتھ ہزاروں دکانیں کھول دی گئی تھیں۔ آسٹرین چانسلر Sebastian Kurzکا کہنا ہے کہ اگر  کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد کم رہی تو مئی کی 15تاریخ سے ریستوران اور کیفے کھولنے کی اجازت بھی دے دی جائے گی۔  گروپس اور مہمانوں کی تعداد کے متعلق ہدایات اگلے ہفتے دی جائیں گی۔ اجتماعی مذہبی عبادتیں بھی دوبارہ بحال کی جائیں گی۔ (بی بی سی)

روس

روس میں Covid-19 کے مریضوں میں 5,642 کا اضافہ ہوا ہے۔ اور کل تعداد پچاس ہزار سے زائد 52,763ہوگئی ہے۔ (ڈان)

امریکہ

امریکہ میں Covid-19سے اب تک 42,000سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعہ  وقتی طور پر امریکہ میں تمام  امیگریشن روک رہے ہیں۔ (الجزیرہ)

https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1252418369170501639?s=20

نیویارک کے گورنر Andrew Cuomoنے بتایا ہے کہ سوموار کے روز نیویارک سٹیٹ میں Covid-19 سے 481مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔ (سی این این)

مشرق وسطی

سعودی عرب

امام کعبہ شیخ عبدالرحمٰن  السودائس نے کہا ہے کہ رمضان کے مہینے میں مسجد حرام میں نماز تراویح عوامی حاضری کے بغیر  ادا کی جائے گی اور اس کا دورانیہ مختصر ہوگا۔ (ڈان)

مسجد حرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف نہیں ہوگا۔ (گلف نیوز)

ایران

ایران کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر 1,000 غیر ملکی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ (ڈان)

لبنان

لبنان میں گذشتہ  24گھنٹوں کے دوران  Covid-19کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ لبنان میں مریضوں کی کل تعداد 667ہے اور 21؍اموات ہوئی ہیں۔ (الجزیرہ)

افریقہ

افریقہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 23,000سے تجاوز کر گئی ہے۔ (بی بی سی اردو)

https://twitter.com/BBCUrdu/status/1252612543488634884?s=20

سیرالیون

سیرالیون کے صدر Rtd. Brg. Julius Mada Bioکے ایک باڈی گارڈ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اس لئے صدر کو  14دن کے لئے خود ساختہ تنہائی میں جانا پڑرہا ہے۔ (africanews)

سیرالیون میں اس وقت Covid-19کے 44مریض ہیں اور7صحت یاب ہوچکے ہیں۔

نائجیریا

نائجیریا کی حکومت نے  صدر کے قریبی ساتھی کی تدفین کے موقع پر سماجی دوری اور  اجتماعات کی ہدایات کی خلاف ورزی ہونے پہ معذرت کی ہے۔ تدفین کے موقع کی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگوں کا ایک بڑا مجمع سماجی دوری کے بغیر قبر کے اردگرد کھڑا ہے۔ (بی بی سی)

گھانا

گھانا کی ایک عدالت نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دارالحکومت اکرا میں ایک سالگرہ کا فنکشن اٹنڈ کرنے والے 6نائجیرین باشندوں کو 2,500 ڈالر فی کس جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ موجودہ حالات میں حکومت نے اجتماعات پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔ (بی بی سی )

یوگنڈا

یوگنڈا کی ایک عدالت نے حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کے خلاف کوششوں میں مدد کے لئے پارلیمنٹیرینز کو ان کے علاقوں کے لئے دیے جانے والے 2.6ملین ڈالرز کے فنڈ روک دیے ہیں۔  عوام نے ان فنڈز کے بارے میں احتجاج کیے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ  یہ فنڈز ٹاسک فورسز کو ملنے چاہئیں نہ کہ پارلیمنٹیرینز کو کیونکہ ان میں سے اکثر لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے علاقوں میں موجود بھی نہیں ہیں۔ (بی بی سی )

موریطانیہ

موریطانیہ میں دو دن پہلے  Covid-19کے آخری مریض کا ٹیسٹ منفی آنے پر ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ موریطانیہ میں کل سات کیسز ہوئے تھے جن میں ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔ موریطانیہ میں پہلا مریض 13مارچ کو رجسٹر ہوا تھا۔ (بی بی سی)

آسٹریلیا

Virgin Australiaآسٹریلیا کی دوسری بڑی ائرلائن ہے۔اور دنیا کی بڑی ائر لائنز میں سے پہلی کمپنی ہے جو کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے دیوالیہ ہوگئی ہے۔ کمپنی ایک لمبے عرصے سے قرضوں (آسٹریلین پانچ ملین ڈالر) میں دبی ہوئی تھی۔ مگر کورونا وائرس کی وباء سے بری طرح متأثر ہوئی ہے۔  کمپنی فروخت کے لئے خریدار تلاش کر رہی ہے۔ (بی بی سی)

کیپٹن مور کی سالگرہ پر25,000برتھ ڈے کارڈ

کیپٹن مور اپنے باغ کے 100چکر لگا کر اب تک NHSکے لئے 27ملین پاؤنڈز سے زائد چندہ اکٹھا کرچکے ہیں۔ 30؍اپریل کو وہ 100سال کے ہو جائیں گے۔ ان کو ان کی سالگرہ پر اب تک 25,000سے زائد برتھ ڈے کارڈز موصول ہوچکے ہیں۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/BBCUrdu/status/1252595032022024195?s=20

سڑک کنارے آرام کرتا تیندوا

لاک ڈاؤن کے دوران سڑکیں خالی ہیں۔ جنگلی حیات سڑکوں پر نظر آنے لگی ہے۔ حال ہی میں پاکستان کے ایوبیہ نیشنل پارک میں ایک تیندوے کو سڑک کنارے آرام کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ (بی بی سی اردو)

https://twitter.com/BBCUrdu/status/1252477199346814978?s=20

ہم آپ کو تیل بھی دیں گے اور اس کی قیمت بھی

کورونا وائرس کی عالمی وباء کی وجہ سے تیل کی کھپت میں کمی اور پیداوار بڑھ جانے سے دنیا کی تاریخ میں  پہلی بار عالمی منڈی میں تیل کی قیمت منفی سطح تک گر گئی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ تیل ساز کمپنیاں مئی میں تیل ذخیرہ کرنے کی سہولیات اور ذخائر بھر جانے کے خطرے کے پیش نظر خریداروں کو خود سے پیسے ادا کر رہی ہیں۔  امریکہ کی تیل کمپنیوں کے مروجہ معیار ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے مطابق تیل کی قیمت منفی37.63ڈالر فی بیرل کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ (بی بی سی اردو)

علی بابا کی مالک  چینی ارب پتیJack Ma عالمی ادارۂ صحت کو 100ملین فیس ماسکس، ایک ملین N95ماسکس، اور ایک ملین ٹیسٹ کٹس عطیہ کریں گے۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/JackMa/status/1252427596744155136?s=20

ایک جھوٹی تصویر

19؍اپریل کو متعدد سوشل نیٹ ورکس پر ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جسے کورونا کی موجودہ وباء سے جوڑا جا رہا ہے۔ ایک نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ اس تصویر سے کورونا وائرس کا کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ  ایک مشہور فلم دی واکنگ ڈیڈ کے ایک سین سے لی گئی ہے۔ (ڈان اردو)

https://twitter.com/AFPFactCheck/status/1252454514071928832?s=20

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

ایک تبصرہ

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button