مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ09؍تا 19؍مارچ 2020ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ ٹی آئی کالج اولڈ سٹوڈنٹس ایسو سی ایشن جرمنی اور یوکے کی باسکٹ بال ٹیمزکے ممبران

٭…10؍ مارچ بروز منگل: حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آج بیت الفتوح کمپلیکس(مورڈن) میں زیرِ تعمیر خوبصورت عمارت کا تفصیلی معائنہ فرمایا اور ہدایات سے نوازا۔ نیز عمارت پر کام کرنے والی تعمیراتی کمپنیوں کے ماہرین کی حضورِ انور سے ملاقات ہوئی۔ (اس معائنہ کی تفصیلی رپورٹ گذشتہ شمارے میں ملاحظہ فرمائیں۔)

٭… 12؍مارچ بروز جمعرات: حضورِانور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آج نمازِ ظہر سے قبل مسجد مبارک کے باہر تشريف لا کر مکرمہ مبارکہ بیگم صاحبہ (اہلیہ مکرم شیخ عمر فاروق صاحب۔ لندن)کي نماز جنازہ حاضر پڑھائي اور پسماندگان سے ملاقات فرمائي۔ حضورِ انور نے جنازہ حاضر کے ساتھ 08؍ مرحومين کي نمازِ جنازہ غائب بھي پڑھائي۔

٭… 13؍مارچ بروز جمعۃ المبارک:حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يو ٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں بدری صحابیٔ رسولؐ حضرت طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کی سیرتِ مبارکہ کا ایمان افروز تذکرہ فرمایا۔ نیز کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور دعاؤں کی طرف توجہ دینے کی تلقین فرمائی۔

٭…14؍مارچ بروز ہفتہ: حضورِانور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آج نمازِ ظہر سے قبل مسجد مبارک کے باہر تشريف لا کر مکرم ندیم اختر اقبال صاحب (لیڈز۔ یوکے)کي نماز جنازہ حاضر پڑھائي اور پسماندگان سے ملاقات فرمائي۔ حضورِ انور نے جنازہ حاضر کے ساتھ 07؍ مرحومين کي نمازِ جنازہ غائب بھي پڑھائي۔

٭…آج نماز عصر کے بعد ٹی آئی کالج اولڈسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی باسکٹ بال ٹیم جرمنی اورٹیم یوکے نے اپنے پیارے امام کے ساتھ گروپ فوٹو بنوانے کا اعزاز پایا۔

٭…15؍ مارچ بروز اتوار:حضورِ انور نے نمازِ عصر پڑھانے کے بعد درج ذيل 05؍ نکاحوں کا اعلان فرمايا اوران کے بابرکت ہونے کے ليے دعا کرائي:

٭…عزیزہ خولہ طاہر (واقفۂ نو)بنت مکرم طاہر احمد صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم فرخ رحمان طاہر صاحب(متعلم جامعہ احمدیہ کینیڈا)ابن مکرم محمد حاذق رفیق طاہر صاحب (اسیرراہ مولیٰ۔ ساہیوال)

٭…عزیزہ مریم صدیقہ (واقفۂ نو) بنت مکرم شبیر احمد چیمہ صاحب (مانچسٹر۔ یوکے) ہمراہ مکرم رضی اللہ نعمان قدرت صاحب (متعلم جامعہ احمدیہ کینیڈا)ابن مکرم قدرت اللہ نعمان صاحب

٭…عزیزہ تمثیلہ کریم (واقفۂ نو) بنت مکرم عبد الکریم صاحب (لندن)ہمراہ مکرم قاصد احمد راجہ صاحب (واقفِ نو)ابن مکرم مبارک احمد راجہ صاحب (لندن)

٭… عزیزہ شمائلہ وحید بنت مکرم عبدالوحید صاحب (لندن) ہمراہ مکرم ودود ناصر صاحب ابن مکرم مسعود احمد ناصر صاحب (لندن)

٭…عزیزہ ماہین مشہود بنت مکرم ملک مشہود احمد خان صاحب (لندن) ہمراہ مکرم محمد فرحان سلیم صاحب ابن مکرم ملک محمد سلیم لطیف صاحب (لندن)

٭…17؍مارچ بروز منگل: حضورِانور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آج بعد نمازِ عصر اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں جاری مختلف تعمیراتی کاموں کا معائنہ فرمایا اور ہدایات سے نوازا۔

آدھ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اس راؤنڈ کے دوران حضور پُر نور نے نصرت بلاک (لجنہ ہال) ، کچن مسرور ہال، گیسٹ ہاؤس و دیگر جگہوں کا معائنہ فرمایا نیز مکرم ضیاء الحق بٹ صاحب کو الاٹ شدہ cabin میں رونق افروز ہو کر اسے برکت بخشی۔

٭…19؍مارچ بروز جمعرات: حضورِانور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آج نمازِ ظہر سے قبل مسجد مبارک کے باہر تشريف لا کر مکرم شیخ لطیف احمد صاحب (نارتھ ہیمٹن۔ یوکے) کي نماز جنازہ حاضر پڑھائي اور پسماندگان سے ملاقات فرمائي۔ حضورِ انور نے جنازہ حاضر کے ساتھ 10؍مرحومين کي نمازِ جنازہ غائب بھي پڑھائي۔

ملاقات حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز

حضورِ انور نے مورخہ 09؍ تا 15؍مارچ 2020ء کے دوران چار روز دفتري اور چھ روز ذاتي ملاقاتيں فرمائيں۔ متعدد افسرانِ صيغہ جات، مربيانِ سلسلہ اور ديگر احباب نے حضورِ انور سے اپني دفتري ملاقاتوں ميں ہدايات اور رہ نمائي حاصل کي۔

ان ایّام میں 77؍فيمليز اور 72؍احباب نے انفرادي طور پرحضورِ انور سے ملاقات کي سعادت حاصل کی۔ اس لحاظ سے ذاتی ملاقاتوں کی کل تعداد 149؍تھی۔ اپنے آقا سے ملاقات کے ليے حاضر ہونے والے ان احبابِ جماعت کا تعلق درج ذیل 11؍ممالک سے تھا : امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، جرمنی، سویڈن، فرانس، ماریشس، پاکستان، یوکے اور دو عرب ممالک۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ

وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button