یورپ (رپورٹس)

لجنہ اماء اللہ سوئٹزرلینڈ کا تبلیغی ریفریشر کورس

(نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) اللہ تعالیٰ کے فضل سے لجنہ اماء اللہ سوئٹزرلینڈ کے زیرِ اہتمام مورخہ 2؍فروری 2020ء کو مسجد محمود زیورخ (Zurich) میں تبلیغی ریفریشر کورس منعقد ہوا جس میں سات حلقوں سے 30؍لجنہ اراکین اور 5؍ ناصرات شامل ہوئیں۔ یہ کورس نہایت کامیاب رہا۔ الحمد للہ

پروگرام کا آغاز محترمہ ڈاکٹر زیتون قاضی صاحبہ صدرلجنہ اما ء اللہ سوئٹزرلینڈ کی صدارت میںساڑھے دس بجے تلاوتِ قرآن کریم، حدیث نبوی ﷺ اور لجنہ کے عہد سے ہوا ۔

اس ریفریشر کورس میں دو اجلاس ہوئے جس میں تین عناوین پر مقالہ جات پیش کیے گئے۔ ان پر سیر حاصل بحث بھی کی گئی۔

مکرمہ سدرہ محمد صاحبہ نے Maslows hierarchy of needsکے عنوان سے مقالہ پیش کیا جس میں ایک ماہرِ نفسیات Abraham Maslow نے ایکTheory کا تعارف کروایا کہ کیسے انسان اپنی بنیادی ضروریات کھانے پینے اور سونے کے علاوہ روحانیت کو بھی پانا چاہتا ہے۔

اس کے بعد خاکسار نے اس theoryکا موازنہ قرآنِ مجیدسے کیا اور بتایا کہ یہ theoryنئی نہیں بلکہ چودہ سو سال پہلے ہی خدا تعالیٰ نے قرآنِ مجیدمیں بتا دی تھی۔ جس کا ثبوت ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی کتا ب ‘اسلامی اصول کی فلاسفی’ میں ‘اقسام حالاتِ ثالثہ انسانی’ میں دیا ہے۔

اس کے بعد discussionsمیں جسمانی، اخلاقی اور روحانی حالتیں(نفسِ امّارہ، نفسِ لوّامہ اور نفسِ مطمئنہ)زیرِ بحث آئیں۔ نیز لجنہ اماء اللہ کو کتاب ‘اسلامی اصول کی فلاسفی’کے پڑھنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔

اس کے بعد دوپہر کے کھانے اور نمازِ ظہر و عصر کا وقفہ ہوا۔

وقفہ کے بعد مکرم وفا محمد صاحب مربی سلسلہ نے لجنہ سے تقریر کی جس میں انہوں نے ‘تبلیغ کی اہمیّت اور ہماری ذمہ داریاں ’بیان کرتے ہوئے تبلیغ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی اور مختلف تبلیغی سوالات کے جوابات دیے۔

اس کے بعد نیشنل سیکرٹری صاحبہ صحتِ جسمانی نے متوقع لجنہ برلن ٹرپ(Berlin trip)کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

‘اسلام میں شراب کیوںحرام ہے’ کے عنوان سے خاکسار نے قرآنی تعلیمات کی روشنی میں مقالہ پیش کیا۔ مقالہ کے بعد discussions میں شراب نوشی اور منشیات (drugs) کے استعمال کے نقصانات نیز اس معاشرے میں ان برائیوں سے بچنے کے لیے ہم کیا اقدامات کر سکتے ہیں زیرِ بحث آئے۔

اس تبلیغی ریفریشر کورس کا اختتام دعا پر کیا گیا ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ہدایت پر قائم رہنے کی توفیق دے اور ہمارے دلوں میں کجی پیدا نہ ہواور ہمیں اپنی رحمت کے سائے تلے رکھے۔ آمین

(رپورٹ: فوزیہ بشیر ۔ نیشنل سیکرٹری تبلیغ سوئٹزرلینڈ)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button