خطبہ نکاح فرمودہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
(16؍دسمبر2017ء)
سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 16؍دسمبر2017ء بروز ہفتہ مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا۔ تشہد و تعوذ اور مسنون آیات قرآنیہ کی تلاوت کے بعدحضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
اس وقت میں چند نکاحوں کے اعلان کروں گا ۔ پہلا نکاح عزیزہ سحرش محمود (واقفۂ نو )کا ہے جو محمود احمد طلحہ صاحب استاد جامعہ احمدیہ یوکے کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم وجاہت احمد طاہر ابن بشارت احمد صاحب(آسٹریلیا) کے ساتھ بارہ ہزار آسٹریلین ڈالر حق مہر پر طے پایا ہے۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ لبیدہ ملاحت رشید کا ہے، جو مامون الرشید صاحب(کینیڈا) کی بیٹی ہیں۔یہ عزیزم فراست عمر احمد کے ساتھ پانچ ہزار کینیڈین ڈالر حق مہر پر طے پایا ہے۔
یہ جامعہ احمدیہ کینیڈا میں درجہ شاہد میں پڑھتے ہیں۔ گریجویشن کرنے کے بعد جامعہ میں داخل ہوئے تھے۔ ماشاء اللہ اچھے طالبعلموں میں سے ہیں۔ اللہ تعالیٰ میدان عمل میں بھی ان کو بہترین مربی و مبلغ بنائے۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروانے کے بعد فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ درِ عدن (واقفہ ٔنو) کا ہے، جو مظہر اقبال صاحب (لندن)کی بیٹی ہیں۔ یہ حامد نور ابن مکرم محمد رفیق صاحب مرحوم( ربوہ) کے ساتھ سات ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ مدحت صباء منصور، جو مظفر احمد منصور صاحب کی بیٹی ہیں۔ یہ عزیزم بشیر احمد(واقفِ نو) ابن ذوالفقار احمد صاحب (لندن) کے ساتھ چھ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:
اللہ تعالیٰ یہ تمام نکاح ہر لحاظ سےمبارک فرمائے۔ بابرکت فرمائے۔ اور ان سب رشتوں کو ہمیشہ قائم رکھے۔ اور ان کی نسلوں میں سے نیک اور خادم دین بھی پیدا ہوں۔ آمین
اس کے بعد حضور انور نے ان تمام رشتوں کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔ جس کے بعد ان نکاحوں کے فریقین نے حضور انور سے مبارک باد لیتے ہوئے حضور سے مصافحہ کی سعادت بھی حاصل کی۔
(مرتبہ :۔ظہیر احمد خان۔ مربی سلسلہ، انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)
٭…٭…٭