صحت

سرکہ(Vinegar)

سرکہ ہمارے کھانوں کی لذت کو بڑھاتا ہے۔ باورچی خانے کا بہت کار آمد جز ہے۔اس میں بہت سی خوبیاں چھپی ہیں اس لیے صدیوں سے گھر کے ان گنت کاموں میں استعمال ہوتا ہے۔ سرکہ جن کاموں میں استعمال ہوتا ہے ان میں صحت، صفائی، خوبصورتی اور کوکنگ شامل ہے۔

مچھلی کی بُو کو دور کرنے کے لیے سرکہ لگا کر رکھ دیں پھر دھوکر پکائیں۔ گوشت کو پکاتے ہوئے اس میں تھوڑا سا سرکہ شامل کرنے سے گوشت جلدی گل جاتا ہے اور نقصان والے بیکٹریا کا بھی خاتمہ ہو جاتا ہے۔ چاول پکاتے وقت اگر ایک چمچ سرکہ ڈال دیں تو چاول نکھرے ہوئے اور کھڑے کھڑے بنیں گے۔

صفائی: شیشہ، کرسٹل سے بنے ڈیکوریشن پیس گلاس، کپڑے کی مدد سے سرکہ لگائیں پھر دھولیں۔ اسی طرح سونے کے زیورات کو سرکہ، کھانے کا سوڈا، تھوڑی سی ہلدی اور تھوڑا سا سرف ملا کر اس میں زیورات بھگودیں پھر برش کی مدد سے دھو لیں چمک جائیں گے۔ چشمہ صاف کرنے کے لیے ایک بوتل میں سرکہ اور پانی برابر مقدار میں ڈالیں اور چشمہ پر چھڑک کر صاف کر لیں۔ ہاتھوں سے سبزیوں کی کٹنگ کی بودور کرنی ہو، برتنوں سے سالن کے داغ دور کرنے ہوں اوون کو چکنائی سے بچانا ہو، کپڑے کی مدد سے لگا کر کچھ دیر رکھیں پھر صاف کر لیں۔

صحت کی خوبصورتی: بھاپ لیتے ہوئے پانی میں چند قطرے سیب کا سرکہ شامل کر لیں یہ جلد کی گہرائی تک صفائی کر کے اِسے چمک دار بناتا ہے اور جلد کو صحت مند کرتا ہے۔ زمانہ قدیم میں وزن کم کرنے کے لیے سیب کا سرکہ استعمال کیا جاتا تھا، صبح نہار منہ ایک گلاس پانی میں سیب کا سرکہ شامل کر کے پی لیں۔ یا ہر کھانے سے پہلے تھوڑا سا سرکہ پینا وزن کم کرتا ہے کیونکہ یہ جسم میں جمع شدہ چکنائی کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ سانسوں کی ناگوار بُو دور کرنے کے لیے آدھ چمچ سیب کا سرکہ ایک کپ پانی میں ڈال کر غرارے کر لیں۔

کچن میں کھانا پکاتے ہوئے اگر جلد جَل جائے تو فوری طور پر کپڑے پر لگا کر متاثرہ جگہ پر رکھیں سکون مل جائے گا۔

(بشکریہ :ماہنامہ مصباح اگست 2011ء)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button