مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مجلس خدام الاحمدیہ ناروے کی نیشنل عاملہ و قائدین ِمجالس اپنے آقا حضرت امیر المومنین ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ

مورخہ 27؍فروری تا یکم مارچ 2020ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

(٭…حضور انور نے مورخہ 26؍فروری بروز بدھ کو نمازِ مغرب کے بعد مسجد مبارک کے باہر تشریف لاکر رجب کا چاند دیکھ کر دعا کی.)

٭… 28؍فروری بروز جمعۃ المبارک:حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يو ٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں بدری صحابی حضرت مصعب بن عمیرؓ کا ذکر خیر فرمایا۔ نیز مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب ( ابن مکرم ملک مظفر احمد صاحب) اور مکرم پروفیسر منور شمیم خالد صاحب کی وفات پر ان کا ذکر خیر فرمایا اور ان کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…29؍فروری بروز ہفتہ: آج نمازِ ظہر سے قبل کمرہ ملاقات عثمان چاؤ بلاک اسلام آباد میں مجلس خدام الاحمدیہ ناروے کی نیشنل عاملہ و قائدین مجالس نے حضرت امیر المومنین ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے ملاقات کی سعادت حاصل کی۔ ممبران عاملہ نے اپنے پیارے آقا سے مختلف امور کے بارے رہنمائی حاصل کی ۔ ملاقات کے اختتام پر اس وفد کی حضورِ انور کے ساتھ گروپ فوٹو ہوا۔

حضورِ انور نے نمازِ عصرپڑھانے کے بعد درج ذيل 05؍نکاحوں کا اعلان فرمايا اوران کے بابرکت ہونے کے ليے دعا کرائي:

٭… عزیزہ نبیلہ نصرت بنت مکرم محمد یوسف صاحب مرحوم (ربوہ)ہمراہ مکرم انس محمود صاحب (مربی سلسلہ۔ بہاولنگر)ابن مکرم محمود احمد صاحب (لاہور)

٭…عزیزہ ماریہ یحییٰ (واقفۂ نو)بنت مکرم محمد یحییٰ صاحب (لندن)ہمراہ مکرم قاصد ہشام احمد صاحب (واقفِ نو)ابن مکرم سردار نصیر احمد صاحب(لندن)

٭… عزیزہ حمیرا حیٔ (واقفۂ نو) بنت مکرم عبدالحیٔ بھٹی صاحب (ربوہ) ہمراہ مکرم احسان محمود سردار صاحب (واقفِ نو۔ کینیڈا)ابن مکرم محمود الغنی سردار صاحب (لاہور)

٭…عزیزہ فاتحہ رشید بنت مکرم امین الرشید صاحب (سویڈن)ہمراہ مکرم عثمان حمید صاحب ابن مکرم حمید باجوہ صاحب (کینیڈا)

٭… عزیزہ ڈاکٹر باسمہ اکرام بنت مکرم اکرام اللہ بھٹی صاحب (لندن) ہمراہ ڈاکٹر عبدالسلام صاحب ابن مکرم رفیق محمود صاحب (وولورہیمپٹن)

٭…یکم مارچ بروز اتوار: آج بعد نماز عصر مسجد مبارک میں حضرت امیر المومنین ایّدہ اللہ کی بابرکت موجودگی میں مکرم امام صاحب مسجد فضل لندن نے دو نکاحوں کے اعلان کیے۔ حضورِ انور نے نکاحوں کے بعد ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔

ملاقات حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز

حضورِ انور نے مورخہ 24؍فروری تا یکم مارچ 2020ء کے دوران پانچ روز دفتري اور چھ روز ذاتي ملاقاتيں فرمائيں۔ متعدد افسرانِ صيغہ جات، مربيانِ سلسلہ اور ديگر احباب نے حضورِ انور سے اپني دفتري ملاقاتوں ميں ہدايات اور رہ نمائي حاصل کي۔

ان ایّام میں 100؍فيمليز اور 63؍احباب نے انفرادي طور پرحضورِ انور سے ملاقات کي سعادت حاصل کی۔ اس لحاظ سے ذاتی ملاقاتوں کی کل تعداد 163؍تھی۔ اپنے آقا سے ملاقات کے ليے حاضر ہونے والے ان احبابِ جماعت کا تعلق درج ذیل 15؍ممالک سے تھا : امریکہ، کینیڈا، جرمنی، بیلجیم، سپین، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، ناروے، نیوزی لینڈ، پاناما، ٹرینیڈاڈ، انڈیا، پاکستان، یوکے اور اہل عرب ملک۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ

وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button