یورپ (رپورٹس)

مالٹا کے ایک ٹیلی وژن چینل پر کرسمس سے متعلق پروگرام میں اسلامی تعلیمات کا تذکرہ

(لئیق احمد عاطف۔ مبلغ سلسلہ و صدر جماعت احمدیہ مالٹا)

محض خدا تعالیٰ کے فضل و احسان سے کرسمس کے موقع پر ایک ٹیلیویژن چینل نے جماعت احمدیہ مالٹا کو کرسمس کے حوالے سے ایک پروگرام ریکارڈ کروانے کے لیے دعوت دی جس میں ایک پادری صاحب، بوڑھوں کے لیے کام کرنے والی ایک فلاحی تنظیم کے صدر اور خاکسار (مبلغ سلسلہ مالٹا)مدعو ئین میں شامل تھے۔ یہ پروگرام مورخہ 24دسمبر 2019ء رات 10 بجے کرسمس کی مذہبی تقریبات کے آغاز سے پہلے نشر کیا گیا۔

اس پروگرام کا دورانیہ دو گھنٹے تھا اور اسے کرسمس کے حوالہ سے ترتیب دیا گیا تھا مگر اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے بیان فرمودہ علم الکلام کی برکت سے اس پروگرام کے نصف سے زیادہ حصہ میں اسلامی تعلیمات کے پرچار کی توفیق ملی ۔

اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق سے ا س پروگرام کے اکثر حصہ میں میزبان اور پینل میں شامل دوسرے دونوں مہمانوں پر اسلامی تعلیمات کا ایسا سحر طاری تھا کہ وہ بھی اسلامی تعلیمات کو دہراتے رہے اور ان تعلیمات کی تائید میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہے۔ پروگرام کے بعد انہوں نے اس بات کا برملا اظہار کیا کہ آج انہیں اسلامی تعلیمات کا ایک بہت ہی جامع اور مؤثر تعارف حاصل ہوا ہے۔ یہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے ممکن ہوا۔ فالحمدللہ علیٰ ذلک

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button