مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 20؍تا 22؍ جنوری 2020ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

حضرت امیر المومنین ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی بابرکت معیت میں وفد واقفینِ نَو آسٹریلیا

٭…20؍ جنوری بروز سوموار: آج نمازِ ظہر سے قبل کمرہ ملاقات عثمان چاؤ بلاک اسلام آباد میں آسٹریلیاسے آنے والے واقفینِ نَو کے ایک وفد نے حضرت امیر المومنین ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے ملاقات کی سعادت حاصل کی۔ دورانِ ملاقات حضور انور نے وفد سے فرداً فرداً تعارف حاصل کیا،واقفین نَو نے اپنے پیارے آقا سے مختلف امور کے بارے میں سوالات پیش کر کے رہنمائی حاصل کی اور ملاقات کے اختتام پر حضور انور نے ازراہ شفقت انہیں قلم عطا فرمائے۔ بعد ازاں ممبرانِ وفد کا حضورِ انور کے ساتھ گروپ فوٹو ہوا۔

(٭… 17؍جنوری بروز جمعۃ المبارک: حضورِانور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آج شام نمازِ عشاء سے پہلے قریباً ایک گھنٹے کے لیے اپنے دفتر سے باہر تشریف لا کراسلام آباد (ٹلفورڈ) کا راؤنڈ فرمایا اور متفرق امور کی بابت ضروری ہدایات سے نوازا۔ آج کے راؤنڈ کے دوران حضور پُر نور نےگیسٹ ہاؤس، طعام گاہ مردانہ، مزارِ مبارک کے سامنے والی سڑک کے ایک جانب نَو تعمیر شدہ فٹ پاتھ، نصرت بلاک (لجنہ ہال) اور اس کی عقبی جانب کھلی جگہ پر ہونے والے کام، اسلام آباد کے رہائشی حصے میں پارکنگ کے لیے مختص ایک جگہ، استقبالیہ اسلام آباد، دفتر پرائیویٹ سیکرٹری و دیگر جگہوں کا معائنہ فرمایا۔

حضور پُر نور نے آج اسلام آباد میں رہائش پذیر محترم محمود خان صاحب (عملہ حفاظت خاص) اور محترم عبدالماجد طاہر صاحب (ایڈیشنل وکیل التبشیر) کے گھر وں میں تشریف لے جا کر انہیں برکت بخشی ۔
راؤنڈ کے دوران سردی کے باوجود مختلف مقامات پر بچے،بچیاں، مرد و خواتین جمع ہو کرحضورِ انور کا دیدار کرتے رہے۔ بعض احباب نے حضورِ انور سے شرفِ مصافحہ حاصل کیا اور بعض نے شرفِ گفتگو۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز تعمیراتی کاموں کے بارے میں کوئی ہدایت جاری کرنے سے قبل ‘اَمْرُھُمْ شُوْریٰ بَیْنَھُم’ کی عملی تصویر پیش کرتے ہوئے اکثر اوقات احباب سے مشورہ طلب فرماتے ہیںاور کسی بھی امر کی بابت رہنمائی فرمانے کے ساتھ ساتھ اکثر و بیشتر اس کی حکمت بھی بیان فرما دیتے ہیں۔)

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ

وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

ایک تبصرہ

  1. خلافت امن اور عافیت کا حصار ہے ۔ دنیا کا امن اور اُس کی ہر قسم کی ترقی خلافت کے ساتھ وابستہ ہے ۔ جو لوگ خلافت کی رہنمائی میں ، خلافت کے زیر سایہ زندگی بسر کررہے ہیں وہی جانتے ہیں کہ خلافت کیسا عظیم آسمانی انعام ہے ۔ اے کاش دنیا کی آنکھیں کھلیں اور وہ اس آسمانی نظام میں شامل ہو کر اُن تمام برکات سے حصہ پاسکیں جو خلافت حقہ اسلامیہ احمدیہ کے ساتھ وابستہ ہیں ۔ آمین

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button