مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 23؍ دسمبر2019ءتا يکم جنوري 2020ءکے دوران حضرت خليفة المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات ميںسے چند ايک کي جھلک ہديۂ  قارئين ہے:

٭… 24؍دسمبر بروز منگل: حضور انور نے آج فارنہم ميں نئي خريدي گئي عمارات کا معائنہ فرمايا۔ (تفصيلي رپورٹ صفحہ نمبر 10پر ملاحظہ فرمائيں)

٭… حضورِ انور ايّدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے مسجد مبارک اسلام آباد ميں نمازِ ظہر و عصر پڑھانے کے بعد درج ذيل چھے نکاحوں کا اعلان فرمايا اوران کے بابرکت ہونے کے ليے دعا کروائي۔

٭… عزيزہ ماريہ شميم بنت مکرم شميم احمد صاحب شہيد۔ دار الذکر لاہور(حال ليور پول۔ يوکے) ہمراہ مکرم قاصد احمد شاہد صاحب (مربي سلسلہ۔ سپين) ابن مکرم محمد ادريس شاہد صاحب (ساؤتھ فيلڈز۔ لندن)

٭… عزيزہ نورينہ حفيظ بنت مکرم عبد الحفيظ صاحب مرحوم (گوجرانوالہ) ہمراہ مکرم محمد الماس صاحب (مربي سلسلہ۔ ربوہ) ابن مکرم محمد منشاء صاحب

٭… عزيزہ سيدہ فوزيہ مبشر بنت مکرم سيد مبشر احمد صاحب (قاديان) ہمراہ مکرم سيد جعفر حسين صاحب ابن مکرم سيد ابرار احمد صاحب (کويت)

٭… عزيزہ سيدہ عائشہ افتخار بنت مکرم افتخار سيد صاحب (ربوہ) ہمراہ مکرم شہزادہ عبد اللطيف صاحب ابن مکرم صاحبزادہ فاروق احمد صاحب (ربوہ)

٭… عزيزہ سيدہ اقراء نصير بنت مکرم نصير احمد صاحب (ربوہ) ہمراہ مکرم سيد تصور احمد صاحب (متعلم جامعہ احمديہ قاديان) ابن مکرم سيد مبشر احمد صاحب (قاديان)

٭… عزيزہ عائشہ عنبر شکور بنت مکرم چوہدري عبد الشکور صاحب (کارڈف، يوکے) ہمراہ مکرم (ڈاکٹر) سيد محمد طٰہٰ ناصر صاحب (ناردرن آئرلينڈ) ابن مکرم سيد محمد صالح ناصر صاحب (گرين فورڈ)

٭…27؍دسمبر بروز جمعة المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ نے آج مسجد بيت الفتوح ، مورڈن ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يو ٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ ميں اخلاص ووفا کے پيکر بدري صحابي حضرت سعد بن عبادہ رضي اللہ عنہ کي سيرتِ مبارکہ کا دل نشين تذکرہ فرمايا۔

٭… حضورِانور ايّدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج شام نمازِ مغرب و عشاء کے درميان تقريباً ايک گھنٹے کے ليے اپنے دفتر سے باہر تشريف لا کراسلام آباد (ٹلفورڈ) ميں ہونے والے متفرق کاموں کا معائنہ فرمايا اور ضروري ہدايات سے نوازا۔ آج کے راؤنڈ کے دوران حضور پُر نور کا اکثر وقت اسلام آباد کي رہائشي کالوني کا جائزہ ليتے ہوئے گزرا۔ حضور محترم مبارک احمد ظفر صاحب (ايڈيشنل وکيل المال) کے گھر نيز گيسٹ ہاؤس واقع نور بلاک ميں تشريف لے گئے۔ حضورِ انور نے اسلام آباد کے متفرق مقامات پر لگائے گئے پودوں کا جائزہ ليا اور انتظاميہ کو اسلام آباد ميں زيادہ سے زيادہ سبزہ لگانے کي ہدايت دي۔ حضورِ انور نے محترم صدر صاحب مجلس خدام الاحمديہ سے مسجد بيت الفتوح مورڈن، مسجد مبارک اسلام آباد اور مسجد فضل لندن ميں نمازِ جمعہ کي حاضري بھي معلوم کي۔

٭… 28؍دسمبر بروز ہفتہ: آج ديگر دفتري ملاقاتوں کے بعد مجلس خدام الاحمديہ بيلجيم کے ايک وفد کي حضور انور کے ساتھ ملاقات تھي۔ يہ ملاقات ايوان مسرور، اسلام آباد ميں منعقد ہوئي جس ميں خدام و اطفال نے اپنے پيارے آقا سے سوالات کيے اور حضور انور نے اُن کے جوابات ديے۔

٭… 30؍دسمبر بروز سوموار: آج ديگر دفتري ملاقاتوں کے بعد لجنہ اماء اللہ و ناصرات الاحمديہ ڈنمارک کے ايک وفد کي حضور انور کے ساتھ ملاقات تھي۔

٭…حضورِ انور نے مسجد مبارک اسلام آباد ميں نمازِ ظہر و عصر پڑھانے کے بعد ايک نکاح کي تقريب کو برکت بخشي۔ مکرم عطاء المجيب راشد صاحب (امام مسجد فضل لندن)نے نکاح پڑھايا جبکہ حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ نے اس نکاح کے بابرکت ہونے کے ليے دعا کروائي۔

٭…31؍دسمبر بروز منگل: حضورِ انور ايّدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے مسجد مبارک اسلام آباد ميں نمازِ ظہر و عصر پڑھانے کے بعد درج ذيل سات نکاحوں کا اعلان فرمايا اوران کے بابرکت ہونے کے ليے دعا کروائي۔

٭…عزيزہ ھدية الحسيب بنت مکرم محمد احمد نعيم صاحب (مبلغ سلسلہ۔ عربک ڈيسک) ہمراہ مکرم زکي اللہ احمد صاحب (واقفِ زندگي۔ ايم ٹي اے) ابن مکرم شمشاد احمد قمر صاحب (پرنسپل جامعہ احمديہ جرمني)

٭… عزيزہ عِشاء سحر بنت مکرم عبد العليم تصوّر صاحب مرحوم (عمر کوٹ۔ پاکستان) ہمراہ مکرم عمر رحمٰن صاحب (مربي سلسلہ۔ نظارت تعليم القرآن و وقف عارضي ربوہ) ابن مکرم طاہر رحمٰن صاحب (ربوہ)

٭…عزيزہ ھبة الحئي سعديہ (واقفہ نو) بنت مکرم محمد غفور صاحب (جرمني) ہمراہ مکرم ہارون احمد عطاء صاحب (متعلم درجہ شاہد۔ جامعہ احمديہ جرمني) ابن مکرم يوسف اللہ عطاء صاحب (جرمني)

٭… عزيزہ لبنيٰ اعوان بنت مکرم محمد محسن اعوان صاحب (کارکن عملہ حفاظت خاص) ہمراہ مکرم بصير احمد صاحب ابن مکرم دبير احمد صاحب (چيسنگٹن۔ يوکے)

٭… عزيزہ رابعہ نورين بنت مکرم طارق وسيم صاحب (کرائيڈن۔ يوکے) ہمراہ مکرم خليق حمد صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم صادق حسين صاحب (مورڈن۔ يوکے)

٭… عزيزہ شمائلہ محمود (واقفہ نو) بنت مکرم طاہر محمود صاحب (ناروے) ہمراہ مکرم سمير احمد صاحب ابن مکرم دبير احمد صاحب (چيسنگٹن۔ يوکے)

٭… عزيزہ سيدہ علينہ جيلاني بنت مکرم سيد شرجيل جيلاني صاحب مرحوم (ووکنگ۔ يوکے) ہمراہ مکرم وسيم نعيم صاحب ابن مکرم نعيم احمد صاحب (مورڈن۔ يوکے)

٭…يکم جنوري بروز بدھ: حضورِانور نے آج نمازِ ظہر و عصر سے قبل مسجد مبارک کے باہر تشريف لا کر مکرمہ کرن حنيف شريف صاحبہ اہليہ مکرم شيخ محمد حنيف صاحب (اوکاڑہ۔ حال يوکے)کي نماز جنازہ حاضر پڑھائي اور پسماندگان سے ملاقات فرمائي۔ حضورِ انور نے جنازہ حاضر کے ساتھ 6؍مرحومين کي نمازِ جنازہ غائب بھي پڑھائي۔

ملاقات حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز

حضورِ انور نے مورخہ 23؍ تا 29؍ دسمبر کے دوران پانچ روز دفتري اور چھ روز ذاتي ملاقاتيں فرمائيں۔ متعدد افسرانِ صيغہ جات، مربيانِ سلسلہ اور ديگر احباب نے حضورِ انور سے اپني دفتري ملاقاتوں ميں ہدايات اور رہ نمائي حاصل کي۔

16تا 22؍ دسمبر کے دوران 88؍فيمليز اور53؍احباب نے انفرادي طور پرحضورِ انور سے ملاقات کي سعادت حاصل کي۔ اس لحاظ سے ذاتي ملاقاتوں کي کل تعداد141؍ تھي۔ اپنے آقا سے ملاقات کے ليے حاضر ہونے والے ان احبابِ جماعت کا تعلق درج ذيل24؍ ممالک سے تھا : امريکہ، کينيڈا، آسٹريليا، جرمني، ہالينڈ، بيلجيم، مارشل آئي لينڈ، پاکستان، انڈيا، اٹلي، ناروے، سويڈن، فرنچ گيانا، فرانس، کبابير، سيراليون، ڈنمارک، ملائشيا، گھانا، سوئٹزر لينڈ، يوکے، گوادے لوپ اور دو عرب ممالک شامل ہيں۔

اَللّٰھُمَّ أَيِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ

وکُنْ مَعَہٗ حَيْثُ مَا کَانَ وَانْصُرہُ نَصْرًا عَزِيْزًا

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button