یورپ (رپورٹس)

جرمنی کے ایک چرچ میں اسلام کے متعلق نمائش

(عرفان احمد خان۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل جرمنی)

جرمنی کا شہر میونچن گلڈ باخ ہالینڈ کی سرحد پر واقع ہے جس کی آبادی ڈھائی لاکھ سے زیادہ ہے ۔ شہر کے وسط میں موجود چرچ جو سٹی چرچ کہلاتا ہے وہاں 15نومبر سے 22 نومبر تک اسلام سے متعلق نمائش کا اہتمام شعبہ تبلیغ جرمنی کی طرف سے کیا گیا۔ اس نمائش میں قرآن کریم و دیگر اسلامی کتب کے علاوہ بڑے بڑے پوسٹر پر اسلامی احکامات لکھ کر پیش کیے گئے جن کو آنے والے مہمان بغور پڑھتے رہے۔ ایک ہفتہ جاری رہنے والی اس نمائش سے دو سو سے زائد افراد نے استفادہ کیا ۔ نمائش کا افتتاح شہر کے میئر جناب شیورن نے کیا۔ اس موقعے پر پریس کانفرنس بھی ہوئی جس کو مبلغ سلسلہ بلال اویس اور شمس الحق صاحب نے ایڈریس کیا ۔

اسی شام ایک تبلیغی نشست بھی ہوئی جس میں کئی مہمان شامل ہوئے۔ مہمانوں نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے اسلامی تعلیم سے آگاہی کے لیے ایسی نمائشوں کو بکثرت لگانے کا اظہارکیا ۔ خصوصاً حضرت عیسیٰ ؑ کی وفات سے متعلق حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام کی کتاب ‘‘مسیح ہندوستان میں ’’لوگوں نے خاص دلچسپی ظاہر کی۔

نمائش کو کامیاب بنانے میں مکرم احسن فہیم بھٹی مربی سلسلہ او رمکرم انیق احمد و دیگر احباب نے اپنا تعاون پیش کیا۔

متعلقہ مضمون

تبصرے 4

    1. ماشااللہ یہ اچھا آغاز ھے۔۔کسی بھی ایسے تبلیغی یا اس سے ملتا جلتا عوام الناس کی بہبود کے متعلق پروگرام ھو تو اسکی رپورٹ اور تصاویر بھیجی جاسکتی ہیں یا صرف مخصوص نمائندگان کی بھیجی شامل کی جاتی ہیں

      1. السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔ رپورٹس نمائندہ الفضل کے توسّط سے بھجوائی جائیں تو بہت بہتر ہو۔ امیر صاحب، صدر صاحب یا کسی ذمہ دار کے توسّط سے بھی ارسال کی جا سکتی ہیں۔ جزاکم اللہ

  1. اسلام و علیکم ورحمت اللہ مآشآ اللہ بہت ہی اچھی کاوش ہے اس سے لوگ گھر کے علاوہ بہی کام پر رستہ میں بہی فائدہ اٹھا سکیں گے اللہ تعالی تمام لوگوں کو جن کی کاوش سے سب ممکن ہوا ان کی خدمت کو قبول فرمائے ۔ سرفراز احمد

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button