یورپ (رپورٹس)

فن لینڈ کے بُک فیئر میں جماعت احمدیہ کی شمولیت

(فرخ اسلام۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل فن لینڈ)

محض الله تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ فن لینڈ کو 24تا 27؍ اکتوبر 2019ءکو فن لینڈ کے دارلحکومت ‘ہیلسنکی ’ کے سب سے بڑے بُک فیئر میں بک سٹال لگانے کی توفیق ملی۔ فن لینڈکے اس سب سے بڑے کتابی میلہ میں اس سال تقریباً 75ہزار افراد نے شرکت کی ۔

جماعت احمدیہ فن لینڈ نے اس بُک فیئر میں اپنا جماعتی سٹال لگانے کے لیے اس سال جون میں ہی تیاری شروع کر دی تھی،اس سال الله تعالیٰ کے فضل سے جماعت کو نہایت موزوں اور نمایاں جگہ پر بُک فیئرکا اسٹال لگانے کی جگہ مل گئی ۔

ہمارے سٹال کے بالکل ساتھ ہی سامنے اسٹال پر فن لینڈ کے وزیر اعظم Antti Rinneآئے اور انہوں نے وہاں اپنی سوانح عمری بیان کی، نیشنل صدر جماعت احمدیہ فن لینڈ مکرم حافظ عطا ءالغالب صاحب فن لینڈ کے وزیر اعظم Antti Rinneسے اور وزیر خارجہOhisalo Maria سے ملے اوران کو قرآن مجید کا تحفہ پیش کیا اور لائف آف محمدؐ اور The World Crisis & Pathway to Peace کتابیں دیں۔

مکرم حافظ عطا ءالغالب صاحب صدر جماعت فن لینڈ Antti Rinneصاحب وزیر اعظم فن لینڈکو قرآن کریم و دیگر کتب کا تحفہ پیش کرتے ہوئے

بک فیئر کے جماعتی سٹال پر 157 فینش افراد کو جماعتی کتب دی گئیں۔ ایک بڑی تعداد میں مسلم اور غیر مسلم افراد اسٹال پر آئے جنہوں نے اسلامی تعلیمات پر سوالات کیے جس میں اسلام،جہاد، اسلام میں عورت کا مقام، تعدد ازدواج جیسے موضوعات شامل تھے۔ ان تمام سوالات کے تسلی بخش جوابات دیے گے۔ بہت سے مذہبی امور کے اساتذہ نے بھی جو کہ اسلام سے متعلق لٹریچر کی تلاش کر رہے تھے جماعتی اسٹال کا وزٹ کیا۔ جب ان کو بتایا گیا کہ جماعت احمدیہ فن لینڈ یہ لٹریچر اور اسلامی کتب عوام کو مفت دے رہی ہے تو انہوں نے اس جماعتی کاوش کو بہت سراہا ۔

الله تعا لیٰ کے فضل سے بُک فیئر پر لگایا جانے والا سٹال جماعتی تعارف اور تبلیغ کا ایک بڑا ذریعہ بنا اور بہت کامیاب رہا، دعا ہے کہ الله تعالیٰ اس بُک فیئر کے نیک نتائج ظاہر فرمائے اور سعید روحوں کو سلسلہ عالیہ احمدیہ میں شامل ہونے کی توفیق دے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button