کچھ جامعات سےیورپ (رپورٹس)

جامعہ احمدیہ جرمنی میں قرآن سیمینار

اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر سا ل کی طرح امسال بھی مورخہ 23؍نومبر 2019ء کو جامعہ احمدیہ جرمنی کو قرآن سیمینار منعقد کرنے کی توفیق ملی ۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز زیر صدارت مکرم مبارک احمدتنویر صاحب ،استاد جامعہ احمدیہ جرمنی تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو عزیزم محمد عمران بشارت صاحب نے کی ۔بعد ازاں عزیزم خواجہ عبدالنور صاحب نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا منظوم کلام ‘نورِ فرقاں ہے جو سب نوروں سے اجلیٰ نکلا’ پیش کیا۔
آج کے اس پروگرام کی پہلی پریزنٹیشن مکرم راشد احمد باجوہ صاحب نے بعنوان ‘قرآن مجید کے متعلق موجودہ تحقیقات کا تعارف’ پیش کی۔آپ نے موجودہ دور میں قرآن کریم پر مستشرقین کی طرف سے کی جانے والی تحقیقات اور طریق تحقیق پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

پروگرام کی دوسری پریزنٹیشن عزیزم مامون فاروق صاحب (درجہ رابعہ )نے ‘قرآنی خطوط ’یعنی طرز تحریر کے موضوع پر پیش کی جس میں مختلف قرآنی خط تحریر کا تاریخی پس منظر اور تعارف پیش کیا گیا۔
اس کے بعد عزیزم ساغر احمد بٹ صاحب اور عزیزم عمیراحمد الیاس صاحب ،درجہ خامسہ نے قرآن کریم کے روحانی و علمی مطالعہ کا طریق اور کس طرح اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے کہ بارے پریزنٹیشن پیش کیں۔

آج کے پروگرام کی آخری پریزنٹیشن عزیزم مصلح احمد باسط صاحب،درجہ رابعہ نے ‘معجزات القرآن’ کے عنوان پرپیش کی۔ جس میں ‘The Big Bang theory’ اور Einstein کی ‘Theory of Relativity’ کا قرآن کریم کی آیات سے ثبوت پیش کیا۔

آخر پر مہمان خصوصی مکرم مبارک احمد تنویر صاحب نے ‘سورہ فاتحہ اور اس کے محاسن ’پر طلبہ سے خطاب کیا۔ آپ نے اپنے خطاب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کی روشنی میں بڑے اچھے انداز میں سورہ فاتحہ میں مضامین پر روشنی ڈالی۔

پروگرام کے آخر پر مکرم پرنسپل صاحب جامعہ احمدیہ جرمنی نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔

(حامد اقبال۔شعبہ تاریخ جامعہ احمدیہ جرمنی)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button