افریقہ (رپورٹس)

مجلس خدام الاحمدیہ سیرا لیون کے تحت 7؍ریجنزمیں اجتماعات

(عبدالہادی قریشی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سیرالیون)

اس رپورٹ کو بآواز سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے:

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس خدام الاحمدیہ سیرالیون کے تحت ملک بھر میں ریجنل اجتماعات منعقد کیے گئے۔ اجتماع کی باقاعدہ تاریخوں کے اعلان کے ساتھ تمام ریجنز کی مجالس میں اجتماع کا نصاب بھجوایا گیا ور اس بات کی بھر پور کوشش کی گئی کہ خدام اور اطفال اس اجتماع میں بھر پور تیاری کے ساتھ شامل ہوں۔
ان اجتماعات میں علمی مقابلہ جات میں تلاوت قرآن کریم، حفظ قرآن، حفظ احادیث، حفظ ادعیہ، قصیدہ، نماز باترجمہ ، اردو نظم ، تقریر، اذان ، دینی معلومات اور پیغام رسانی کے مقابلہ جات شامل ہیں۔جبکہ ورزشی مقابلہ جات میں سو میٹر دوڑ، دوسو میٹر دوڑ، تین سو میٹر دوڑ، تین ٹانگ دوڑ اور فٹ بال کے مقابلہ جات کروائے گئے۔

اسی طرح درج ذیل عناوین پر تقاریر ہوئیں: ہستی باری تعالیٰ، نماز کی اہمیت، نکاح و شادی کے مسائل، خدام الاحمدیہ کی ذمہ داریاں اور مالی قربانی۔ اسی طرح بعض جگہوں پر مجلس سوال و جواب کا بھی انعقاد کیا گیا۔
ان اجتماعات کی مختصر جھلکیاں پیش ہیں:

پورٹ لوکو ریجن کا اجتماع مورخہ 20 او ر 21 ستمبر کو منعقد ہوا۔ اجتماع کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی مکرم منیر ابوبکر یوسف، صدر مجلس خدام الاحمدیہ سیرالیون تھے۔

پورٹ لوکو ریجن

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی مکرم سفیر احمد صاحب، ریجنل مبلغ پورٹ لوکو تھے۔ اجتماع کی کل حاضری 165 رہی۔

لنسر ریجن کا اجتماع مورخہ 21 و 22 ستمبر کو منعقد ہوا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صدر مجلس خدام الاحمدیہ تھے۔

لنسر ریجن

مکرم رانا بابر شہزاد صاحب، ریجنل مبلغ لنسرکی صدارت میں اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا۔ 20مجالس کے کل 260 خدام و اطفال نے شمولیت اختیار کی۔

روکوپر ریجن کا اجتماع مورخہ 27 و 28 ستمبر کو منعقد ہوا۔ دونوں روز باجماعت نماز تہجد کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں خدام کی کثیر تعداد نے شمولیت اختیار کی۔ صدر مجلس خدام الاحمدیہ نے اجتماع کے افتتاحی پروگرام میں شمولیت اختیار کی۔

روکوپر ریجن

مکرم نوید احمد قمر صاحب ، ریجنل مبلغ کو اجتماع کے جملہ انتظامات کروانے کی سعادت حاصل ہوئی۔ 15 مجالس کے 223 خدام و اطفال نے اجتماع میں شمولیت کی سعادت حاصل کی۔

مائل 91 ریجن کو اپنا سالانہ اجتماع مورخہ 28 و 29 ستمبر کو منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

مورخہ 28 اکتوبر کو اجتماع کا باقاعدہ آغاز مکرم عثمان باری صاحب، نیشنل معتمد خدام الاحمدیہ کی صدرات میں ہوا۔

مائل 91 ریجن

اجتماع کے دوسرے دن اختتامی پروگرام و تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد مکرم محمد قاسم صاحب، ریجنل مبلغ کی صدارت میں ہوا۔اجتماع کی کل حاضری 311رہی اور 31 مجالس کی نمائندگی ہوئی۔

میامبا ریجن کا اجتماع مورخہ 10؍اکتوبر کو ‘Sembehun’ کی مرکزی احمدی مسجد میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

میامبا ریجن

افتتاحی تقریب مجلس خدام الاحمدیہ سیرالیون کی صدارت میں منعقد ہوئی۔

اختتامی تقریب کی صدارت مکرم نعیم گوہر صاحب نے کی۔ اس اجتماع میں 27مجالس سے کل 339 خدام و اطفال نے شرکت کی۔

لنگے ریجن کو اپنا سالانہ اجتماع مورخہ 11 و 12 ؍اکتوبر کو احمدیہ مسلم مسجد masoila میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ اجتماع کی کل حاضری 155رہی۔ علمی و ورزشی مقابلہ جات کے علاوہ نمازِ مغرب کی نماز کے بعد پروجیکٹر کی مدد سے چند جماعتی وڈیوز دکھانے کا انتظام کیا گیا۔

لنگے ریجن

اختتامی اجلاس کا انعقاد مکرم نیشنل صدر مجلس خدام الاحمدیہ کی صدارت میں ہوا۔

فری ٹاؤن ریجن کا اجتماع مورخہ 11 تا 13 اکتوبر کو احمدیہ مسلم سکول گوڈریج کے کمپاؤنڈ میں منعقد ہوا۔

فری ٹاؤن ریجن

اجتماع کی اختتامی تقریب میں مہمانِ خصوصی مکرم مولانا سعید الرحمٰن صاحب، امیر و مشنری انچارج سیرالیون تھے۔ اس اجتماع میں 25مجالس سے460خدام و اطفال نے شرکت کی۔ بروک فیلڈ مجلس مجموعی کارکردگی کے اعتبار سے بہترین مجلس قرار پائی۔

اللہ تعالی ہمیں ان اجتماعات سے کماحقہ فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے اور ہم خلیفۂ وقت کی توقعات پر پورا اترنے والے ہوں۔ آمین

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button