دورہ یورپ ستمبر؍ اکتوبر 2019ء

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا دورۂ یورپ (پچیسواں روز، ہفتہ 19؍ اکتوبر2019ء)

اس رپورٹ کو بآواز سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے:

متعدّد شہروں سے آنے والے احبابِ جماعت کی حضورِ انور سے ملاقات، خوش نصیب بچیوں کی تقریبِ آمین،

ناظمین و ناظمات جلسہ سالانہ جرمنی 2019ء کا حضورِ انور کے ساتھ عشائیہ، اعلاناتِ نکاح

(فرانکفرٹ جرمنی، 19؍ اکتوبر2019، نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) آج حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزکے دورۂ یورپ کا پچیسواں اوردورۂ جرمنی کا ساتواں روزتھا۔ حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزصبح سات بجےمسجد بیت السبوح میں تشریف لائے اور نمازِ فجر پڑھائی جس کے بعد درس القرآن ہوا۔

صبح حضورِ انور کی معمول کی دفتری مصروفیات کے بعد سوا گیارہ بجے فیملی ملاقاتیں شروع ہوئیں جو دو بجے دوپہر تک جاری رہیں۔ اس دوران جرمنی کی 37 جماعتوں سے تعلق رکھنے والی 45 فیملیوں کے 176 افراد اور تین انفرادی دوستوں نے حضور انور سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔ آج ایک عرب دوست حضورِ انور سے شرفِ ملاقات حاصل کرنے کے لیے اٹلی سے فرانکفرٹ، جرمنی پہنچےتھے۔

تقریبِ آمین

ملاقات سے فارغ ہو کر حضورِانور مسجد کے خواتین والے حصے میں تشریف لے گئے اور قرآنِ کریم کا دَور پہلی مرتبہ ختم کرنے والی پینتیس خوش نصیب بچیوں کی تقریبِ آمین کو سرفراز فرمایا۔ تمام بچیوں نے باری باری اپنے پیارے امام کو قرآن کریم کا کچھ حصہ سنایا جس کے آخر پر حضور پُر نور نے دعاکروائی۔ سوا دو بجے حضورِ انور نے نماز ظہروعصر جمع کر کے پڑھائیں۔

آج شام بھی حضورِ انور کی معمول کی دفتری مصروفیات کا سلسلہ جاری رہا۔ چھے بجے کے بعد دوبارہ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ آج شام حضورِانور سے 25 فیملیوں اور15 دوستوں نے انفرادی ملاقات کی سعادت حاصل کی ۔ جرمنی کے علاوہ پاکستان اور اٹلی سے پہنچنے والی فیملیاں بھی اپنے پیارے امام کی ملاقات سے فیض یاب ہوئیں۔ ساڑھے سات بجے حضورِ انور نماز کی تیاری کے لیے رہائش گاہ پر تشریف لے گئے۔

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ کی معیّت میں ناظمین و ناظمات جلسہ سالانہ جرمنی 2019ء کا عشائیہ

حضورِ انور پونے آٹھ بجے کے قریب بیت السبوح کے احاطے میں موجود زنانہ سپورٹس ہال میں رونق افروز ہوئے جس میں جلسہ سالانہ جرمنی 2019ء میں خدمت کی توفیق پانے والے (ناظمین و ناظمات) حضورِ انور کی آمد کے منتظرتھے۔ حضورِ انور نے تشریف لانے پر دعا سے اس محفل کا آغاز فرمایا اور پھر کھانا شروع ہوا۔ عشائیے کے لیے زنانہ سپورٹس ہال کو بہت خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔ 15 گول میزوں اور صدارتی میز کو اس ترتیب سے رکھا گیا تھا کہ آقا اور خادمان ایک دوسرے کو بیک وقت دیکھ سکتے تھے۔

ہال کے درمیان میں پردہ کھنچ کر دوسری طرف ناظمات جلسہ سالانہ (مستورات) کے لیے بھی میزیں ترتیب دی گئ تھیں۔ صدارتی میز پر حضور کے دائیں طرف افسر جلسہ سالانہ، افسر جلسہ گاہ، افسر خدمت خلق اور مبلغ انچارج نے بیٹھنے کی سعادت پائی جبکہ حضورِ انور کے بائیں طرف مکرم امیرصاحب جماعت احمدیہ جرمنی، مکرم ایڈیشنل وکیل التبشیر صاحب، مکرم پرائیوٹ سیکٹری صاحب اور مکرم انچارج صاحب پریس اینڈ میڈیا آفس لندن کو بیھٹنے کا مو قع ملا۔ دعوت کا انتظام ملک ابرار احمد نے جامعہ احمدیہ کے طلبہ کے ساتھ مل کر کیا تھا۔ حضورِ انورقریباً آدھ گھنٹہ دعوت میں موجود رہے اور سوا آٹھ بجے مغرب و عشاء کی نمازیں پڑھائیں۔

اعلاناتِ نکاح

نمازوں کی ادائیگی کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل 19 نکاحوں کا اعلان فرمایا ۔ دعا کے بعد حضور نے سب کو مبارک باد دی اور السلام علیکم کہہ کر نو بجے شب قیام گاہ پر تشریف لے گئے:

٭ …عزیزہ ماہدہ ظفر بنت مکرم مشہود احمد ظفر صاحب (مربی سلسلہ۔ جرمنی) ہمراہ مکرم فہیم احمد خان صاحب (مربی سلسلہ۔ سوئٹزر لینڈ) ابن مکرم وسیم احمد خان صاحب

٭… عزیزہ عروب ناصر (واقفۂ نو) بنت مکرم طاہر احمد صاحب (مربی سلسلہ۔ جرمنی) ہمراہ مکرم صہیب ناصر صاحب (متعلم درجہ شاہد۔ جامعہ احمدیہ جرمنی) ابن مکرم محمد صادق ناصر صاحب

٭… عزیزہ فرحانہ خُلّت بنت مکرم انور احمد صاحب (لاہور۔ پاکستان) ہمراہ مکرم اسامہ ادیب صاحب (مربی سلسلہ۔ ایڈیشنل نظارت تعلیم القرآن و وقفِ عارضی پاکستان) ابن مکرم اظہر الحق صاحب

٭… عزیزہ نورین مہرو احمد (واقفۂ نو) بنت مکرم مشتاق احمد چٹھہ صاحب (فرانکفرٹ۔ جرمنی) ہمراہ مکرم عامر محمود صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم شاہد محمود صاحب (اوبرسٹ ہاؤزن۔ جرمنی)

٭… عزیزہ عِلزا خالد (واقفۂ نو) بنت مکرم ہارون احمد صاحب (فرانکفرٹ۔ جرمنی) ہمراہ مکرم قاصد احمد صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم عرفان احمد صاحب (درائے آئش۔ جرمنی)

٭… عزیزہ عمرانہ جاوید احمد (واقفۂ نو) بنت مکرم احسن جاوید صاحب (اوفن باخ۔ جرمنی) ہمراہ مکرم دانیال احمد صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم الیاس احمد صاحب (مائنز۔ جرمنی)

٭…عزیزہ حسبانہ سلیم طور (واقفۂ نو) بنت مکرم سلیم احمد طور صاحب (نوروَرشٹڈ) ہمراہ مکرم محمد راحیل حفیظ صاحب ابن مکرم محمد حفیظ صاحب (روئیڈس ہائم۔ جرمنی)

٭… عزیزہ درّمکنون انجم (واقفۂ نو) بنت مکرم اُلفت حسین انجم صاحب (مرحوم، ہیوگلز ہائم۔ جرمنی) ہمراہ مکرم ہارون احمد مبارک صاحب ابن مکرم محمود مبارک صاحب (ہیوگلز ہائم۔ جرمنی)

٭… عزیزہ منزّہ بھٹی بنت مکرم فہیم احمد بھٹی صاحب (ایڈنگٹن۔ جرمنی) ہمراہ مکرم کلیم احمد صاحب ابن مکرم نعیم احمد صاحب (ہائلبرون۔ جرمنی)

٭… عزیزہ زارا احمد بنت مکرم عامر ہمایوں احمد صاحب (کینیڈا) ہمراہ مکرم محسن امجد صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم طارق امجد صاحب

٭… عزیزہ صدف اقبال سلیم بنت مکرم نسیم اقبال صاحب (ہمبرگ۔جرمنی) ہمراہ مکرم مرزا طلحہ سلیم صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم مرزا نعیم احمد صاحب (ہمبرگ۔ جرمنی)

٭… عزیزہ ماہرہ نجیب بنت مکرم نجیب احمد ملک صاحب (رائن ہائم۔ جرمنی) ہمراہ مکرم عثمان طاہر حنیف صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم محمد حنیف صاحب (شٹوٹن سے۔ جرمنی)

٭… عزیزہ مناہل بٹ بنت مکرم وسیم احمد بٹ صاحب (ولڈ برگ۔ جرمنی) ہمراہ مکرم عقیل بابر صاحب ابن مکرم بابر جلال صاحب (مئور فیلڈن والڈورف۔ جرمنی)

٭… عزیزہ کاشفہ عزیز بنت مکرم عزیز اللہ صاحب (کرون برگ۔ جرمنی) ہمراہ مکرم تابش احمد صاحب ابن مکرم عرفان احمد صاحب (درائے آئش۔ جرمنی)

٭… عزیزہ ہادیہ احمد بنت مکرم محمود احمد صاحب (میٹمن۔ جرمنی) ہمراہ مکرم سیّد شہزاد احمد صاحب ابن مکرم سیّد حامد مقبول صاحب (نوئیس۔ جرمنی)

٭… عزیزہ فامیہ احمد بنت مکرم قدیر احمد صاحب (برلن۔ جرمنی) ہمراہ مکرم فراست احمد وڑائچ صاحب ابن مکرم بشارت احمد وڑائچ صاحب (ہوہن شٹائن۔ جرمنی)

٭… عزیزہ مبشرہ بھٹی بنت مکرم محمد علی بھٹی صاحب (ریڈ شٹڈ۔ جرمنی) ہمراہ مکرم مہران منصور صاحب ابن مکرم منصور احمد بھلّی صاحب (لاہور، پاکستان۔ حال جرمنی)

٭… عزیزہ غزالہ ارشاد بنت مکرم ارشاد احمد خان صاحب (مربی سلسلہ۔ پاکستان) ہمراہ مکرم ولید احمد خان صاحب ابن مکرم نعیم احمد صاحب (فرانکفرٹ۔ جرمنی)

٭… عزیزہ کِرن جنجوعہ بنت مکرم محمد انیس جنجوعہ صاحب (فرید رِش ڈورف۔ جرمنی) ہمراہ مکرم غضنفر علی صاحب ابن مکرم نذیر احمد صاحب (مرحوم۔ باہوم بُرگ۔ جرمنی)

[مزید تفصیلات کے لیے ملاحظہ فرمائیے الفضل انٹرنیشنل کے آئندہ شمارے]

(رپورٹ: عرفان احمد خان، نمائندہ الفضل انٹرنیشنل برائے دورۂ یورپ ستمبر، اکتوبر 2019ء اور احسن مقصود، دفتر الفضل انٹرنیشنل لندن)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button