متفرق مضامین

مسجد ’مبارک‘،Wiesbaden، جرمنی

(عرفان احمد خان۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل جرمنی)

اس مضمون کو بآواز سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے:

ویزبا ڈن شہر جرمنی کے صو بہ ہیسن Hessenکا دارالحکومت ہے ۔اس شہر کی آبا دی 2,80,000 نفو س پر مشتمل ہے۔دارالحکو مت ہو نے کی وجہ سے صو بہ کے بہت سے سر کاری دفا تر اور صو با ئی اسمبلی بھی اسی شہر میں مو جو د ہے ۔یہ شہر اپنے گرم پا نی کے چشمو ں کی وجہ سے جر منی بھر میں مشہو ر ہے ۔ ان چشمو ں کا پا نی جِلد کی بیما ر یو ں کے علاج میںبہت مفید ہے، اسی لیے لو گ دور دراز سے یہا ں پا نی لینے آتے ہیں ۔اس کے علاوہ شہرویزباڈن اپنی پرانی عما رتو ں اور پا رکس کی وجہ سے بھی مشہو ر ہے۔
شہر ویزباڈن میں احمدی احباب کی آمد کا سلسلہ 1984ء میں شروع ہو ا، جبکہ احمد یو ں کی ایک بڑی تعداد1990ء اور 1992ء میں یہا ںآئی ۔جس کے بعد یہا ں جماعت کا با قا عدہ نظام قا ئم ہو ا۔ اس وقت احمد یو ں کی تعداد تقربیاً1100؍افراد پر مشتمل ہے۔

اس وقت لو کل اما رات ویزبا ڈن کو انتظا می لحا ظ سے 5حلقہ جات میں تقسیم کیا گیا ہے۔جن میں حلقہ شمالی، حلقہ جنوبی،حلقہ شرقی،حلقہ غربی اور حلقہ وسطی شا مل ہیں۔

2000ء میںویز با ڈن میں با قا عدہ مسجد کی تعمیر کے لیے جگہ ڈھونڈنے کے لیے کو ششیں شروع کی گئیں ۔اس سلسلے میں متعدد جگہیں دیکھی گئیں اورآخر کار 2013ء میں موجودہ پلا ٹ جہاں ‘‘مسجد مبا رک ’’تعمیر کی گئی ہے ،جما عت ویزبا ڈن کو خریدنے کی تو فیق ملی۔پلا ٹ کا کل رقبہ2970 مربع میٹر ہے جبکہ تعمیرشدہ رقبہ 1,300مربع میٹر ہے ۔

4؍جو ن 2014ء کو حضور ِانور ایدہ تعالیٰ ویزباڈن میں تشریف لائے تھے اور اس مسجد کا سنگِ بنیا د رکھا ، اورمسجد کا نام ‘‘مسجد مبا رک ’’عطا فرما یا ۔مختلف مرا حل سے گز رتے ہو ئے مسجد کا نقشہ وغیرہ پا س کروا یا گیا اور 5؍دسمبر 2017ء کو باقاعدہ مسجد کی تعمیر کا آغا ز شروع ہو ا۔تعمیر کے مرا حل سے گزرتے ہو ئے، ستمبر2019ء میں مسجدکی تعمیر مکمل ہوئی اور الحمد للہ آج مورخہ 14؍اکتو بر2019ء کو حضو ر ِانور نے اپنے دست ِمبا رک سے ‘‘مسجدمبا رک’’کا افتتا ح فر ما یا ۔اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ یہ مسجد ہمیشہ نماز یوں سے آباد رہے۔او ر حضو رِ انو ر کی دُعا ئیں حاصل کرنے والے ہو ں ۔

مسجد کی تعمیر پر پلا ٹ سمیت تقربیاً2,2ملین یو رو لا گت آئی۔مسجد کی عما رت دو منزلہ ہے۔اس میں ایک بڑا مردا نہ ہا ل ہے ،جس میں تقریباً300؍افراد نماز ادا کر سکتے ہیں ۔اس کے علاوہ ایک ہا ل لجنہ کےلیے ہے،جس میں تقربیا ً200؍لجنہ نماز ادا کرسکتی ہیں ۔علا وہ ازیں ایک Multi Purpose ہا ل ہے جو کہ انشا ءاللہ مختلف قسم کے جما عتی اور تنظیمی پروگرامز کےلیے استعما ل ہو گا۔ مسجد میں مطا لعہ کتب کےلیے لا ئبر یری مو جو د ہے ۔اس کے علا وہ مختلف شعبہ جات اور تنظیمو ں کےلیے 5دفاتر قا ئم کیے گئے ہیں۔اس عمارت میں 3کمروں پر مشتمل مر بی ہاوس بھی مسجد سے ملحق ہے۔

مسجد شہر کی نہا یت مو زوں جگہ پرواقع ہے اور حلقہ شمالی،حلقہ غربی اور حلقہ وسطی کے احباب جما عت با ٓٓسانی پیدل مسجد تشریف لا سکتے ہیں ۔صوبہ Hessenمیں مینا ر اور گنبد کے ساتھ خو د سے تیا ر کردہ مسا جد میں الحمدللہ مسجد مبا رک سب سے بڑی مسجد ہے اور اس کی تعمیر کے دورا ن پلا ٹ کی صفائی کا کا م ،بجلی کا کافی کا م،لکڑی کا کام اور Net Workingکا کافی کا م وقارعمل کے ذریعہ کیا گیا اور جما عت کی ایک کثیر رقم کی بچت ہوئی۔

لو کل اما ر ت ویزبا ڈن کے احباب جما عت کے،شہر کی انتظا میہ کے ساتھ اچھے روابط قا ئم ہیں،جس کی وجہ سے لو کل اما رت ویز با ڈن شہر کی انتظا میہ کے ساتھ مل کرمختلف پرو گرامز منعقد کر تی ہے۔جس میں Charity Walk، یکم جنو ری کا وقا رعمل، ماہ ما رچ میںوقارعمل Baumpflanzen، Islam Ausstellung، Tag der Oeffen Tuer، اور Info Stand Über Islam قا بل ذکر ہیں ۔اس کے علا وہ فلائرز کی تقسیم میں بھی جما عت ویز با ڈن بہت سر گرم ہے اور تقربیا ً ہر ہفتہ Flyer Aktionکا ایک ٹو ر جرمنی کے مختلف علا قوں میں جا تا ہے ۔ویزبا ڈن کیCharity Walkبھی جرمنی کی پہلی Charity Walkہے اور اس میں جرمن افراد کی ایک بہت بڑی تعداد شا مل ہو تی ہے اور اس Charity Walkسے حا صل ہو نے والی رقم مختلف فلا حی تنظیمو ں کو دی جا تی ہے۔

لو کل امارت ویز با ڈن کو یہ شَرف بھی حا صل ہے کہ اس وقت ویز باڈن سے تعلق رکھنے والے 7واقفینِ نو مربی سلسلہ کے طو ر پرفیلڈ میں خدمت ِدین کی تو فیق پا ر ہے ہیں،جبکہ7واقفینِ نو ، اس وقت جا معہ احمد یہ جرمنی میں زیر تعلیم ہیں۔

اللہ تعالیٰ جماعت ویزباڈن کے لیے اس مسجد کی تعمیراور حضور انور ایّدہ اللہ تعالیٰ کی اس علاقہ میںتشریف آوری ہرلحاظ سے با برکت فرمائے۔ آمین

٭٭٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button