نماز جنازہ حاضر و غائب

نمازِ جنازہ حاضر و غائب مورخہ 13؍جون 2019ء

(پرائیویٹ سیکرٹری)

مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری اطلاع دیتے ہیں کہ 13؍جون 2019ء کو نماز ظہر سے قبل حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مسجد مبارک(اسلام آباد۔ٹلفورڈ)کے باہر تشریف لا کر مکرمہ سلیمہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم رانا کرامت احمد خان صاحب مرحوم (کمپوڈر فضل عمر ہسپتال ربوہ۔حال لندن) کی نماز جنازہ حاضر اور کچھ مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

نمازِ جنازہ حاضر

مکرمہ سلیمہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم رانا کرامت احمد خان صاحب مرحوم(کمپوڈر فضل عمر ہسپتال ربوہ۔حال لندن)

11؍جون2019ءکو86سال کی عمر میں وفات پاگئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔آپ حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کے صحابی مکرم چوہدری برکت علی خان صاحب سابق وکیل المال تحریک جدید کی بڑی بہو تھیں۔نمازوں کی پابند، مہمان نواز،غریبوں کی ہمدرد، ملنسارایک نیک اور باوفا خاتون تھیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ خلافت کے ساتھ انتہائی عقیدت کا تعلق تھا۔پسماندگان میں تین بیٹیاں اور چار بیٹے یادگار چھوڑے ہیں ۔

نماز جناز ہ غائب:

-1مکرمہ امۃ الحفیظ صاحبہ اہلیہ مکرم عبد العزیزجمن بخش صاحب مرحوم (ہالینڈ)

26؍مئی 2019ء کو80 سال کی عمر میں ہالینڈ میں وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔آپ کے دادا حضرت شیخ رحیم بخش صاحب اور پڑدادا حضرت شیخ الٰہی بخش صاحب دونوں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی تھے ۔ آپ کا نکاح حضرت مصلح موعود ؓنے پڑھایا اور پھر آپ اپنے خاوند کے ہمراہ 8 جنوری 1958ء کو ڈچ گیانا روانہ ہوئیں۔ آپ کو لمبا عرصہ بطور صدر لجنہ کام کرنے کا موقعہ ملا۔مرحومہ اللہ کے فضل سے 1/3حصہ کی موصیہ تھیں۔ پسماندگان میں ایک بیٹی اور دو بیٹے یادگار چھوڑے ہیں۔آپ مکرم جمیل الرحمٰن صاحب رفیق (وکیل التصنیف ربوہ )کی بھانجی تھیں۔

-2مکرمہ نثار بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم ملک بشیر احمداعوان صاحب(ریٹائرڈ پنشنر وقف جدید ۔ ربوہ)

30مارچ 2019ءکو بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ ایک نیک مخلص اور باوفا خاتون تھیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ پسماندگان میں چار بیٹیاں اور چھ بیٹے یادگار چھوڑے ہیں۔ آپ مکرم حاجی نذیر احمد صاحب (آف نذیر کلاتھ ہاؤس گولبازار ربوہ)کی بھتیجی اور مکرم صفوان احمد ملک صاحب (کارکن شعبہ تبلیغ جرمنی )کی والدہ تھیں۔

-3مکرم چوہدری یعقوب احمد سہگل صاحب(صدر جماعت چک 192مراد ۔حاصل پور ۔ ضلع بہاولپور)

14؍مئی 2019ء کو بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔آپ نے لمبا عرصہ جماعتی خدمت کی توفیق پائی ۔آپ کو اسیر راہ مولیٰ ہونے کی سعادت بھی ملی ۔بڑے نڈر داعی الی اللہ تھے ۔خلافت سے عقیدت کا گہرا تعلق تھا۔ پنچایت میں فیصلہ کیا کرتے تھے اور غیر از جماعت بھی آپ کے انصاف کے معتقد تھے ۔ واقفین زندگی کی بہت عزت کرتے تھے۔ صوم وصلوٰۃ کے پابند ، تہجد گزار، مہمان نواز، غریب پرور، بہت نیک اور مخلص انسان تھے ۔ مالی قربانی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے ۔ مرحوم موصی تھے۔

اللہ تعالیٰ تمام مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائےاورانہیںاپنےپیاروںکےقرب میں جگہ دے۔

اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔آمین۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button