مصروفیات حضور انور

حضرت امیر المومنین ایّدہ اللہ تعالیٰ کی مصروفیات مورخہ11؍ تا14؍ جولائی

مورخہ11؍ تا14؍ جولائی 2019ءکے دوران حضرت خليفة المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات کے علاوہ ديگر امورکي ايک جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…12؍ جولائی بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ نے مسجد مبارک ،اسلام آباد ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يو ٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں اپنے حالیہ دورہ جرمنی کا ذکر فرمایا۔ نیز جلسہ سالانہ جرمنی 2019ء میں شامل ہونے والے مہمانوں کے تاثرات بیان فرمائے۔

٭…آج شام کو حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اسلام آباد ٹلفورڈ کے بعض دفاتر کا وزٹ فرمایا ۔نیز نئے مرکزِ احمدیت اسلام آباد میں جاری تعمیرات کا معائنہ فرمایا اور ہدایات سے نوازا۔ آج حضورِ انور نے بالخصوص گیسٹ ہاؤس کی تعمیر کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد مکرم سیّد میر محمد احمد صاحب (نائب افسر حفاظت خاص) کے گھر تشریف لے گئے اور اسے برکت بخشی۔

اس راؤنڈ کے دوران شام سوا آٹھ کے بعد حضورِ انورایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ اور حضرت سیّدہ آصفہ بیگم صاحبہ (حرم محترم حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ)کے مبارک مزاروں پرتشریف لے گئے اور دعا کی۔ بعد ازاں پارکنگ وغیرہ کے مقامات کا جائزہ لینے کے بعد اپنی رہائش گاہ تشریف لے گئے۔

ملاقات حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز

اس عرصہ کے دوران حضورِ انور نے دو روز دفتري اور دو روز ذاتي ملاقاتيں فرمائيں۔ متعدد افسرانِ صيغہ جات، مربيانِ سلسلہ اور ديگر احباب نے حضورِ انور سے اپني دفتري ملاقاتوں ميں ہدايات اور رہنمائي حاصل کي۔

ان دو دنوں میں 45؍ فيمليز اور15؍ احباب نے انفرادي طور پرحضورِ انور سے ملاقات کي سعادت حاصل کی۔ اپنے آقا سے ملاقات کے ليے حاضر ہونے والے ان احبابِ جماعت کا تعلق 08؍ ممالک سے تھا جن ميں کینیڈا، جرمنی، بیلجیم، ناروے، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، پاکستان اور یوکے شامل ہیں۔

٭… حضور انور کے دورہ جرمنی 2019ء کے دوران 80؍ فیملیز نے اور 84؍ احباب نے انفرادی طور پر حضور انور سے ملاقات کرنے کی سعادت حاصل کی۔ اپنے آقا سے ملاقات کے ليے حاضر ہونے والے ان احبابِ جماعت کا تعلق جرمنی کے علاوہ 24؍ ممالک سے تھا جن میں پاکستان، انڈونیشیا، آسٹریلیا، ملائیشیاء، چاڈ، کانگو، مالی ، گھانا، تنزانیہ، بورکینا فاسو، گیمبیا ، سینیگال، ماریشس، بینن، لائبیریا، ساؤ ٹومے، نائیجر ، سیرالیون ، پرتگال ، سوئٹزرلینڈ، آئرلینڈ، ری یونین آئی لینڈ اور عرب کے بعض ممالک شامل ہیں ۔

اَللّٰھُمَّ أَيِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ
وکُنْ مَعَہٗ حَيْثُ مَا کَانَ وَانْصُرہُ نَصْرًا عَزِيْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button