کلام حضرت مسیح موعود ؑ

منظوم فارسی کلام حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام

ذیل کے اشعار اور ان کا اردو ترجمہ جلسہ سالانہ جرمنی 2019ء کے موقع پر افتتاحی اجلاس میں پڑھے گئے

جان و دلم فدائے جمالِ محمدؐ است

خاکم نثار کوچۂ آلِ محمدؐ است

میری جان اور دل محمدؐ کے جمال پر فدا ہیں۔ میرا یہ خاکی جسم آل محمدؐ کے کوچے پر قربان ہے

دیدم بعینِ قلب و شنیدم بگوشِ ہوش

در ہر مکاں ندائے جلالِ محمدؐ است

میں نے دل کی آنکھوں سے دیکھا۔ اور عقل کے کانوں سے سنا۔ہر جگہ محمدؐ کے جلال کا شہرہ ہے

ایں چشمۂ رواں کہ بخلقِ خُدا دہم

یک قطرۂ ز بحرِکمالِ محمدؐ است

معرفت کا یہ چشمۂ رواں جو میں خلقِ خدا کو پیش کرتا ہوں۔یہ محمدؐ کے کمالات کےسمندر میں سے محض ایک قطرہ ہے۔

ایں آتشم ز آتشِ مہرِ محمدؐ ی ست

ویں آبِ من ز آبِ زُلال محمدؐ است

میری یہ آگ محمدؐکے ہی عشق الٰہی کی آگ کا پرتو ہے۔ میرا یہ پانی یعنی زندگی بخش تعلیم محمدؐ کا ہی مصفیٰ پانی ہے۔

(اخبار ریاض ہند یکم مارچ 1886ء۔ آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 645)
(تصویر ماخوذ از درّ ثمین فارسی صفحہ 220)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button