خطبہ نکاح

خطبہ نکاح فرمودہ 04؍ اکتوبر 2017ء

سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےمورخہ 04 اکتوبر 2017ء بروز بدھ مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا۔تشہد و تعوذ اور مسنون آیات قرآنیہ کی تلاوت کے بعدحضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:

اس وقت میں چند نکاحوں کے اعلان کروں گا۔ پہلا نکاح عزیزہ ثوبیہ صباحت ماجد کا ہے جو عبد الماجد طاہر صاحب (ایڈیشنل وکیل التبشیر)کی بیٹی ہیں یہ نکاح عزیزم انصر احمد(واقف نو)کے ساتھ دس ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے،جو عنایت اللہ صاحب (سابق مربی سلسلہ )کے بیٹے ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ باذلہ نعیم کا ہے جو محمد نعیم اظہر صاحب (مربی سلسلہ سیرالیون)کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم لقمان احمد (واقف زندگی)، جو اس وقت ایم ٹی اے میں کام کر رہے ہیں، محمود احمد صاحب کے بیٹے ہیں ، ان کے ساتھ تین ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔دولہن کے وکیل قیصر محمود صاحب ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور اگلے نکاح کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ تنزیہہ مناہل کا ہے جو محمد نعیم اظہر صاحب (مربی سلسلہ سیرالیون)کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم احتشام احمدابن مکرم ریاض احمد (جرمنی) کے ساتھ پندرہ ہزار یورو حق مہر پر طے پایا ہے۔دونوں طرف سے وکیل مقرر کیے گئے ہیں۔بشارت احمد صاحب لڑکی کے اور مرزا حفیظ احمد صاحب لڑکے کے وکیل ہیں۔

فریقین میں ایجاب و قبول کروانے کے بعد حضور انور نے فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ جویریہ احمد کا ہے جو مسعود احمد صاحب (لاہور)کی بیٹی ہیں۔ ان کا نکاح عزیزم تابش نعیم (واقف نو)ابن مکرم محمد نعیم اظہر صاحب (مربی سلسلہ سیرالیون) کے ساتھ تین ہزار امریکی ڈالر حق مہر پر طے پایا ہے۔ دونوں طرف سے وکیل مقرر کیے گئے ہیں۔ لڑکی کے وکیل بشارت احمد صاحب اور لڑکے کے وکیل قیصر محمود صاحب ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ فریال سمیع کا ہےجو مکرم شیخ سمیع اللہ صاحب مرحوم (فیصل آباد)کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح بشیر احمد خان صاحب (لاہور)کے ساتھ دس ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے، جو آفتاب احمد خان صاحب مرحوم (سابق امیر جماعت یوکے) کے بیٹے ہیں۔ دولہن کے ولی ان کے بھائی مبشر احمد صاحب ہیں۔

حضور انور نے اس آخری نکاح کے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا پھر ان تمام رشتوں کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی اور ان نکاحوں کے فریقین کو شرف مصافحہ عطافرمایا اور انہیں مبارکباد دی۔

(مرتبہ :۔ظہیر احمد خان مربی سلسلہ ۔ انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)

مزید دیکھیں

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button