مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات مورخہ13؍ تا 16؍ جون 2019ء

مورخہ13؍ تا 16؍ جون 2019ء کے دوران حضرت خليفة المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات کے علاوہ ديگر امورکي ايک جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…13؍ جون بروز جمعرات : حضورِ انور نے آج نماز ظہر سے قبل مسجد مبارک کے باہر مکرمہ سلیمہ بیگم صاحبہ(لندن) کي نمازِجنازہ حاضرپڑھائي اور اور پسماندگان سے ملاقات فرمائي۔ اس نمازجنازہ حاضر کے ساتھ 3؍ مرحومين کي نماز جنازہ غائب بھي اداکي گئي۔

٭…14؍ جون بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ نے مسجدبیت الفتوح،مورڈن ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يو ٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ ميں حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کی سیرتِ مبارکہ کا تذکرہ فرمايا۔

٭…نماز جمعہ کے بعد حضور انور نے مسجد بیت الفتوح کے احاطہ میں عربی میگزین ’التقویٰ‘ کی ویب سائٹ کا افتتاح فرمایا۔ اسکے بعد الفضل انٹرنیشنل کی جدید ویب سائٹ www.alfazl.com اور نئی Apps کا افتتاح فرمایا۔ اس کے بعد حضور انور نے اجتماعی دعا کروائی۔ (اس تقریب کی تفصیلی رپورٹ اس شمارے میں ملاحظہ فرمائیں)

٭…آج شام حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اسلام آباد ٹلفورڈ کے رہائشی بلاکس نیز دفاتر کے بعض حصوں میں جاری تعمیرات کا معائنہ فرمایااور ہدایات جاری فرمائیں۔

٭…15؍ جون بروز ہفتہ: آج دیگر دفتری ملاقاتوں کے علاوہ مکرم مبلغ انچارج صاحب بیلجیم نے مکرمہ فاتحہ علامی صاحبہ (ایڈیٹر وائز Uccleکونسل) کے ہمراہ حضور انور سے ملاقات کی سعادت حاصل کی۔ اس ملاقات میں محترمہ فاتحہ علامی صاحبہ نے اپنے علاقے میں زیرِ تعمیر احمدیہ مسجد بیت المجیب کی تعمیر اور اس کے افتتاح کے بارے میں چند امور کی بابت حضورِ انور سے رہنمائی حاصل کی اور اپنی کاوشوں کا تذکرہ بغرضِ دعا کیا۔ موصوفہ دو مرتبہ برطانیہ کی امن کانفرنس میں شرکت کر چکی ہیں اور حضورِ انور کی طرف سے بیان فرمودہ اسلامی تعلیمات پر مبنی پیغامِ امن اپنے دائرہ احباب تک پہنچاتی رہتی ہیں۔ محترمہ نے اس ملاقات کے دوران Uccle کے میئر کا پیغام بھی حضورِ انورکی خدمتِ اقدس میں پیش کیا۔

٭…آج دوپہرایک بجے کے قریب جرمنی Württembergر یجن سے آنے والے خدام الاحمدیہ کے ایک وفد نے حضورِ انور سے شرفِ ملاقات حاصل کیا۔ 53؍ خدام پر مشتمل یہ وفد محترم منصور احمد گھمن صاحب مربی سلسلہ کے زیرِ سرپرستی اپنے آقا سے روحانی اور علمی فیض حاصل کرنے کی غرض سے جمعۃ المبارک کی صبح جرمنی سے لندن پہنچاتھا۔ ان کا قیام بیت التوحید Feltham میں رہا۔ ملاقات میں حضورِ انور کی موجودگی سے روحانی فیض اٹھانے کے ساتھ ساتھ خدام نے مختلف امور کے بارے میں حضورِ انور سے رہنمائی حاصل کی۔

ریجنل مبلغ سلسلہ نے الفضل انٹرنیشنل کو بتایا کہ اس ریجن سے تعلق رکھنے والے خدام گذشتہ چار سال سے لگاتار حضورِ انور سے ملاقات کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ حضورِ انور سے ملاقات کرنے سے پہلے خدام کی بزرگانِ سلسلہ سے ملاقات کروائی جائے جو انہیں خلیفۂ وقت سے ملنے کے آداب کے بارے میں آگاہ کر دیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہمارا تجربہ ہے کہ جو خادم ایک مرتبہ بھی حضورِ انور سے ملاقات کی سعادت حاصل کر لیتا ہے اس میں آہستہ آہستہ ایک تبدیلی آنا شروع ہو جاتی ہے۔ ہمارا مطمح نظر یہ ہے کہ ہم حضورِ انور کی دعاؤں اور رہنمائی کے طفیل اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرنے والے اور اسے پہچاننے والے ہوں۔

جرمنی کے Württembergر یجن سے تعلق رکھنے والے خدام الاحمدیہ کا وفداپنے آقا کی معیت میں

زیارتِ مرکز کے لیے آنے والے اس وفد نے جامعہ احمدیہ کو بھی دیکھا۔ اتوار کے روز یہ وفد جرمنی واپس چلا گیا۔

٭…حضورِ انور نے مسجد مبارک اسلام آباد ميں نمازِ عصر پڑھانے کے بعددرج ذيل 5؍ نکاحوں کا اعلان فرمايا اوران نکاحوں کے بابرکت ہونے کے ليے دعا کروائي۔ نيز فريقَين کو شرف مصافحہ بخشا اور مبارک باد دي:

٭…عزیزہ عالیہ بشریٰ بنت مکرم میاں نصیر احمد صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم ملک ریحان احمد صاحب (مربی سلسلہ۔ استاد جامعہ احمدیہ نائیجیریا)، ابن مکرم حبیب اللہ ملک صاحب مرحوم
٭… عزیزہ وجیہہ انور (واقفۂ نَو) بنت مکرم رفیق الرحمان انور صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم دانیال اظہر طارق صاحب ابن مکرم طارق منیر الدین صاحب (جرمنی)
٭… عزیزہ آصفہ احمد(واقفۂ نَو) بنت مکرم نعمان احمد صاحب مرحوم (ہڈرز فیلڈ) ہمراہ مکرم قدرت اللہ سعید صاحب ابن مکرم سعید احمد اختر صاحب (بریڈ فورڈ)
٭… عزیزہ مریم صدیقہ (واقفۂ نو) بنت مکرم ڈاکٹر محمد یونس صاحب (آسٹریلیا) ہمراہ عزیزم انیس احمد بٹ صاحب ابن مکرم ضیاء اللہ بٹ صاحب (لندن)
٭… عزیزہ ڈاکٹر سجیلہ ندیم بنت ڈاکٹر ندیم احمد صاحب (سکنتھورپ) ہمراہ مکرم سہیل ارائیں صاحب ابن مکرم ڈاکٹر رشید احمد صاحب (کنگسٹن)

٭… آج حضور انور ایّدہ اللہ نے اعلاناتِ نکاح کے بعد اپنے دفتر سے دعاؤں کے ساتھ عزیزہ عالیہ بشریٰ بنت مکرم میاں نصیر احمد صاحب (جرمنی) کی رخصتی فرمائی۔ عزیزہ کی شادی مکرم ملک ریحان احمد صاحب (مربی سلسلہ۔ استاد جامعہ احمدیہ نائیجیریا)، ابن مکرم حبیب اللہ ملک صاحب مرحوم کے ساتھ طَے پائی ہے۔

٭…16؍ جون بروز اتوار: آج حضور انور نے نماز عصر کے بعد اپنے دفتر سے دعاؤں کے ساتھ عزیزہ صائمہ مقصود ( واقفہ ٔنَو) بنت مکرم مقصود احمد طاہر اٹھوال صاحب کی رخصتی فرمائی۔ عزیزہ کی شادی مکرم نیّر احمد ظفرصاحب (مربی سلسلہ۔ دفتر پرائیویٹ سیکرٹری) ابن مکرم مبشر احمد ظفر صاحب کے ساتھ طَے پائی ہے۔

ملاقات حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز

مورخہ10؍ تا 16؍ جون 2019ء کے دوران حضورِ انور نے چار روز دفتري جبکہ چھے روز ذاتي ملاقاتيں فرمائيں۔ متعدد افسرانِ صيغہ جات، ذيلي تنظيموں کے صدور ، مربيانِ سلسلہ اور ديگر احباب نے حضورِ انور سے اپني دفتري ملاقاتوں ميں ہدايات اور رہنمائي حاصل کي۔

اس عرصہ کے دوران119؍ فيمليز اور47؍ احباب نے انفرادي طور پرحضورِ انور سے ملاقات کي سعادت حاصل کی۔ اپنے آقا سے ملاقات کے ليے حاضر ہونے والے ان احبابِ جماعت کا تعلق 14؍ ممالک سے تھا جن ميں امریکہ، کینیڈا، جرمنی، فِن لینڈ، سوئٹزر لینڈ، ڈنمارک، فرانس، برمودا، آسٹریلیا، پاکستان، نائیجیریا، یوکے اور بعض عرب ممالک شامل ہیں۔

اَللّٰھُمَّ أَيِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ
وکُنْ مَعَہٗ حَيْثُ مَا کَانَ وَانْصُرہُ نَصْرًا عَزِيْزًا

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button