ادبیاتکلام امام الزمان علیہ الصلاۃ والسلام

ملفوظات حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام (قسط نمبر 2)

(محمود احمد طلحہ ۔ استاد جامعہ احمدیہ یو کے)

راتوں کو اٹھو اور دعا کرو: ’’راتوں کو اٹھو او ردعا کرو۔کہ اللہ تعالیٰ تم کو اپنی راہ دکھلائے۔آنحضرت ﷺ کے صحابہ نے بھی تدریجاًتربیت پائی ۔وہ پہلے کیا تھے ۔ایک کسان کی تخمریزی کی طرح تھے ۔پھر آنحضرت ﷺ نے آب پاشی کی۔آپ نے ان کے لیے دعائیں کیں۔بیج صحیح تھا اور زمین عمدہ تواس آب پاشی سے پھل عمدہ نکلا۔جس طرح حضور علیہ السلام چلتے۔اسی طرح وہ چلتے ۔وہ دن کا یا رات کا انتظار نہ کرتے تھے ۔تم لوگ سچے دل سے توبہ کرو۔تہجدمیں اٹھو ،دعا کرو ،دل کو درست کرو۔کمزوریوں کو چھوڑ دو ۔اور خدا تعالیٰ کی رضا کے مطابق اپنے قول وفعل کو بناؤ۔یقین رکھو کہ جو اس نصیحت کو وِرد بنائے گا اور عملی طورسے دعا کرے گا ۔اور عملی طورپر التجا ء خدا کے سامنے لائے گا ۔اللہ تعالیٰ اس پر فضل کرے گا ۔اور اس کے دل میں تبدیلی ہو گی۔خدا تعالیٰ سے ناامید مت ہو

؂ بر کریما ں کارہا دشوار نیست ۔‘‘

(ملفوظات جلد اوّل صفحہ نمبر45)

٭…اس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فارسی کا یہ مصرع استعمال کیا ہے بَرْکَرِیْمَاںْ کَارْہَادُشْوَارْ نِیْست۔جس کا اردو ترجمہ یہ ہے کہ جوانمردوں کے لیے کوئی کا م مشکل نہیں ہوتے۔یہ دراصل مولاناروم کےایک شعر کا دوسرا مصرع ہے۔پورا شعر درج ذیل ہے۔

تُوْ مَگُوْ مَارَا بِدَانْ شَہْ بَارْ نِیْست
بَرْکَرِیْمَانْ کَارْھَا دُشْوَارْ نِیْست

ترجمہ:۔تو یہ نہ کہہ کہ ہمیں اس شاہ (خداتعالیٰ )تک رسائی نہیں ۔جوانمردوں کےلیے کوئی کام مشکل نہیں ہوتے۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button