مصروفیات حضور انور

اوّلیاتِ اسلام آباد

حضرت امیر المومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے 15؍ اپریل 2019ء کو بعد نمازِ عصر نئے مرکزِ احمدیت اسلام آباد منتقل ہونے سے جماعتِ احمدیہ کے ایک نئے سنہری دَور کا آغاز ہوا۔ اس بابرکت مرکز کی اوّلیات میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭…پہلا جمعۃ المبارک: مورخہ 17؍ مئی 2019ء کو حضورِ انور نے مسجد مبارک میں پہلا جمعہ پڑھایا۔

٭… پہلی نمازاور پہلی اذان:مورخہ 15؍ اپریل 2019ء بروز سوموار ، نمازِ مغرب ۔ اذان دینے کی سعادت محترم محمد سلیم ظفر صاحب (واقفِ زندگی)کارکن دفترپرائیویٹ سیکرٹری کو حاصل ہوئی۔

٭…حضورِ انور سے پہلی دفتری ملاقات: مورخہ16؍ اپریل 2019ء بروز منگل مکرم عابد وحید خان صاحب

٭…حضورِ انور کے دفتر سے پہلی رخصتی: مورخہ 17؍ اپریل 2019ء بروز بدھ بعد نمازِ عصر۔ عزیزہ ہانیہ سندھو(واقفہ ٔ نو)بنت مکرم رفاقت احمد سندھو صاحب ہمراہ مکرم حافظ محمد شفیع صاحب ابن مکرم بشارت احمد ناصر(مرحوم)۔

٭…پہلا جمعہ جو حضورِ انور نے نئے مرکز میں منتقل ہونے کے بعد پڑھایا: مورخہ 19؍ اپریل 2019ء ۔ مسجد بیت الفتوح

٭…حضورِ انور سے پہلے وفد کی ملاقات: مورخہ 20؍ اپریل 2019ء بروز ہفتہ نمازِ ظہر سے قبل۔ ناصرات الاحمدیہ جرمنی کا ایک وفد۔

٭…پہلی تقریب نکاح: مورخہ 20؍ اپریل 2019ء بروز ہفتہ حضورِ انور نے پانچ نکاحوں کا اعلان فرمایا۔
٭…عزیزہ حافظہ عطیۃ الرحیم (واقفۂ نو)بنت مکرم مسرور احمد نعیم صاحب (ربوہ) ہمراہ مکرم راشد مجید صاحب (مربی سلسلہ۔ شعبہ تخصص جامعہ احمدیہ ربوہ) ابن مکرم عبد المجید طیّب صاحب (ربوہ)
٭…عزیزہ فاطمہ صدف بنت مکرم مرزا اکرم بیگ صاحب مرحوم (ربوہ) ہمراہ مکرم سجیل احمد صاحب (مربی سلسلہ۔ شعبہ تخصص جامعہ احمدیہ ربوہ) ابن مکرم محمد نواز صاحب (ربوہ)
٭…عزیزہ فیضیہ انور (واقفۂ نو) بنت مکرم مبارک احمد انور صاحب (ناروے) ہمراہ مکرم نوید احمد خان (واقفِ نو) ابن مکرم مبارک احمد خان صاحب (یوکے)
٭…عزیزہ زارا احمد بنت مکرم بشارت احمد گھمن صاحب (کینیڈا) ہمراہ مکرم نادراحمد سندھو صاحب(واقفِ نو) ابن مکرم ناصر احمد سندھو صاحب (جرمنی)
٭…عزیزہ تنزیلہ انعم بنت مکرم نعیم احمدصاحب (یوکے) ہمراہ مکرم افتخار احمد صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم ناصر احمد صاحب (جرمنی)

٭…حضورِ انور سے پہلی ذاتی ملاقات: مورخہ 18؍ اپریل 2019ء بروز جمعرات ۔ مکرم توصیف احمد ابن مکرم ذولفقار صاحب آف ناصر آباد ۔ سندھ

٭…پہلا جنازہ حاضر و غائب: حضورِ انور نے مورخہ 03؍مئی 2019ء بروز جمعۃ المبارک۔محترمہ احمدہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم چوہدری محمد یعقوب صاحب (کرائیڈن یوکے)کا جنازہ حاضر پڑھایا

٭…پہلی تقریب جس میں حضورِ انور شمولیت کے لیے تشریف لے کر گئے: مورخہ 27؍ اپریل 2019ء بروز ہفتہ ۔ IAAAE یوروپین چیپٹر کا سالانہ سمپوزیم۔ مسجد بیت الفتوح

٭…حضورِ انور سے پہلے غیر از جماعت مہمان کی ملاقات: مورخہ 28؍ اپریل 2019ء بروز اتوار۔ Miss Patricia Haveman۔ بانی صدرMundo Younido، ہالینڈ

٭…پہلا چاند جسے دیکھ کر حضورِ انور نے دعا کی: مورخہ 7؍ مئی 2019ء بروزمنگل، یکم رمضان۔

٭…نئے مرکزِ احمدیت کے نَو تعمیر شدہ رہائشی بلاکس کے پہلے آباد کار:مکرم حافظ اعجاز احمد طاہر صاحب۔ استاد جامعہ احمدیہ یوکے۔ مورخہ 22؍ مارچ 2019ء بروز جمعۃ المبارک اسلام آباد منتقل ہوئے۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button