یورپ (رپورٹس)

ناروے کے قومی دن کے موقع پر لجنہ اماء اللہ کا سالانہ تبلیغی پروگرام

گزشتہ پانچ سالوں سے لجنہ اماء اللہ ناروے کو محض خدا تعالیٰ کے فضل سے ناروے کے قومی دن کے موقع پرسالانہ تبلیغی پروگرام منعقد کرنے کی توفیق مل رہی ہے جس میں ناروے کے سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی خواتین کافی تعداد میں شامل ہوتی ہیں۔ اس تقریب میں اب خدا کے فضل سے تین سو کے قریب خواتین شامل ہوتی ہیں جن میں غالب اکثریت مہمانوں پر مشتمل ہوتی ہے۔

امسال بھی لجنہ اماء اللہ کو 2؍ مئی کو یہ پروگرام منعقد کرنے کی توفیق ملی جس میں پارلیمینٹ سے مختلف جماعتوں کی نمائندگان،مئیر اوسلو ،انچارج پولیس ستتونر کے ساتھ ساتھ مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والی تین سوکے قریب خواتین شامل ہوئیں جن میں 150مہمان خواتین شامل ہیں۔پروگرام کا آغاز تلاوت قران کریم سے ہوا۔ اس کے بعد جماعت کے تعارف پر ایک پریزنٹیشن دکھائی گئی اور لجنہ اماء اللہ کے سالانہ پروگرام پر مشتمل سلائیڈز بھی دکھائی گئیں۔ بعد ازاں قومی ترانہ پڑھا گیا۔ اس موقع پر سیاستدان،مئیر،لوکل انچارج پولیس،سیکرٹری تبلیغ اور نیشنل صدر صاحبہ لجنہ نے حاضرین سے خطاب کیا۔پروگرام کا موضوع تھا: ‘Alt for Norge’ یعنی ہم اپنے وطن کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

تمام مہمانوں نے اس بات کا اظہا کیا کہ مسجد نے ہمیں ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر معاشرے کو بہتر بنانے میں حصّہ لے سکتے ہیں۔ اسی طرح اس پروگرام میں روایتی کھانے بھی مہمانوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہوتے ہیں جوکہ مہمانوں کے لیے لجنہ خود بناتی ہیں ۔ دعا کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔بعد میں مہمانوں کو مسجد کی سیر کروائی گئی۔

(رپورٹ: انعم سحر اسلام، سیکرٹری تبلیغ لجنہ اماء اللہ ناروے)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button