مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات مورخہ 19 تا 28؍ اپریل 2019ء

مورخہ19؍تا28؍ اپریل 2019ءکے دوران حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزکی گوناگوں مصروفیات کے علاوہ دیگر امورکی ایک جھلک ہدیۂ قارئین ہے:

٭… 19؍ اپریل بروزجمعۃ المبارک : حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مسجد بیت الفتوح مورڈن میں خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا جو ایم ٹی اے کے مواصلاتی رابطوں نیز یو ٹیوب اور دیگر میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعہ ساری دنیا میں سنا اور دیکھا گیا۔ حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں اخلاص و وفا کے پيکر ایک بدري صحابیٔ رسولﷺ کي سيرتِ مبارکہ کا تذکرہ فرمایا ۔

٭…20؍ اپریل بروز ہفتہ : آج دیگر دفتری ملاقاتوں کے علاوہ جرمنی سے آئی ہوئی ناصرات کے ایک وفد نے حضور انور سے ملاقات کی سعادت حاصل کی۔ نئے مرکزِ احمدیت میں کسی وفد کی یہ پہلی ملاقات تھی۔

٭…حضور انور نے مسجد مبارک اسلام آباد میں نمازِ عصر پڑھانے کے بعد درج ذیل5نکاحوں کا اعلان فرمایا اوران نکاحوں کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔ نیز فریقین کو شرف مصافحہ بخشا اور مبارکباد دی۔

٭…عزیزہ حافظہ عطیۃ الرحیم (واقفۂ نو)بنت مکرم مسرور احمد نعیم صاحب (ربوہ) ہمراہ مکرم راشد مجید صاحب (مربی سلسلہ۔ شعبہ تخصص جامعہ احمدیہ ربوہ) ابن مکرم عبد المجید طیّب صاحب (ربوہ)
٭…عزیزہ فاطمہ صدف بنت مکرم مرزا اکرم بیگ صاحب مرحوم (ربوہ) ہمراہ مکرم سجیل احمد صاحب (مربی سلسلہ۔ شعبہ تخصص جامعہ احمدیہ ربوہ) ابن مکرم محمد نواز صاحب (ربوہ)
٭…عزیزہ فیضیہ انور (واقفۂ نو) بنت مکرم مبارک احمد انور صاحب (ناروے) ہمراہ مکرم نوید احمد خان (واقفِ نو) ابن مکرم مبارک احمد خان صاحب (یوکے)
٭…عزیزہ زارا احمد بنت مکرم بشارت احمد گھمن صاحب (کینیڈا) ہمراہ مکرم نادراحمد سندھو صاحب(واقفِ نو) ابن مکرم ناصر احمد سندھو صاحب (جرمنی)
٭…عزیزہ تنزیلہ انعم بنت مکرم نعیم احمدصاحب (یوکے) ہمراہ مکرم افتخار احمد صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم ناصر احمد صاحب (جرمنی)

٭…آج فیملی ملاقاتوں کے بعد احمدیہ یورپین فٹبال ٹورنامنٹ میں شامل ہونے والی ٹیموں کی حضور انور کے ساتھ تصاویر ہوئیں۔

٭…21؍ اپریل بروز اتوار : آج دیگر دفتری ملاقاتوں کے علاوہ سوئٹزرلینڈ سے آئے ہوئے واقفینِ نو کے ایک وفد کی حضور انور سے ملاقات تھی۔ اس کے بعد واقفاتِ نو سوئٹزرلینڈ کی بھی حضور انور سے ملاقات تھی۔

وفدواقفین نو سوئٹزر لینڈ

٭…23؍ اپریل بروز منگل :حضور انور نے مسجد مبارک اسلام آباد میں نمازِ عصر پڑھانے کے بعد دو نکاحوں کی تقریب کو برکت بخشی۔ مکرم عطاء المجیب راشد صاحب (امام مسجد فضل لندن)نے نکاح پڑھائے جبکہ حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ان نکاحوں کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی اور فریقین کو مبارکباد دی۔

٭…26؍ اپریل بروز جمعۃ المبارک : حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مسجد بیت الفتوح مورڈن میں خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا جو ایم ٹی اے کے مواصلاتی رابطوں نیز یو ٹیوب اور دیگر میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعہ ساری دنیا میں سنا اور دیکھا گیا۔ حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں اخلاص و وفا کے پيکر 2 بدري اصحابِ رسولﷺ کي سيرتِ مبارکہ کا تذکرہ فرمایا ۔نیز مکرم ملک محمد اکرم صاحب (مبلغ سلسلہ) کی نمازِ جنازہ حاضر اور مکرم چوہدری عبد الشکور صاحب (مبلغ سلسلہ)،مکرم ملک محمد صالح صاحب (معلم وقف جدید) اور مکرم مویشیحے جمعہ صاحب (تنزانیہ) کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…حضور انور نے نماز عصر کے بعد اپنے دفتر سے دعاؤں کے ساتھ عزیزہ عائشہ سارہ ہاشم بنت مکرم محمد اکبر راجہ صاحب کی رخصتی فرمائی۔ عزیزہ کی شادی مکرم ربیب احمد مرزا صاحب (مبلغ سلسلہ آئرلینڈ)ابن مکرم ظفر محمود مرزا صاحب (مرحوم) کے ساتھ طے پائی۔

٭…27؍ اپریل بروز ہفتہ :آج مسجد مبارک اسلام آباد میں جرمنی سے آئے ہوئے اطفال (معیارِکبیر) کے وفد نے حضور انور سے ساتھ ملاقات کی سعادت حاصل کی۔

وفداطفال الاحمدیہ جرمنی

٭…نمازِ ظہر کی ادائیگی سے قبل حضورِ انور نے دو نکاحوں کی تقریب کو برکت بخشی۔ مکرم عطاء المجیب راشد صاحب (امام مسجد فضل لندن) نے نکاح پڑھائے جبکہ حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ان نکاحوںکے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی اور فریقین کو مبارکباد دی۔

٭…آج نمازِ عصر حضور انور نے بیت الفتوح (مورڈن۔ لندن) میں پڑھائی جس کے بعد IAAAE (یورپین چیپٹر) کے سالانہ سمپوزیم کے اختتامی اجلاس کو رونق بخشی اور حاضرین سے خطاب فرمایا۔

٭…28؍ اپریل بروز اتوار : آج دیگر دفتری ملاقاتوں کے دوران سوئٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والی Ms. Patricia Haveman نے حضورِ انور سے ملاقات کی۔موصوفہ نے گزشتہ روز IAAAE(یورپ) کے سالانہ سمپوزیم میں شرکت کر کے ایک پریزینٹیشن پیش کی تھی۔موصوفہ ہالینڈ کی ایک فلاحی تنظیم Mundo Younido کی بانی صدر ہیں۔

٭…حضور انور نے مسجد مبارک اسلام آباد میں نمازِ عصر پڑھانے کے بعد درج ذیل2نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان نکاحوں کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔ نیز فریقین کو شرف مصافحہ بخشا اور مبارکباد دی۔

٭…عزیزہ نبا غوری بنت مکرم محمد مبرور خان صاحب (یوکے) ہمراہ مکرم سید محمد ابراھیم صاحب ابن مکرم سید سجاد احمد صاحب (جاپان)
٭…عزیزنائلہ خان بنت مکرم منصور احمد ندیم خان صاحب (یوکے) ہمراہ مکرم ارسلان شمسی صاحب (واقفِ نَو) ابن مکرم لیاقت شمسی صاحب (یوکے)

ملاقات حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز

اس ہفتہ کے دوران حضورِ انور نے چار روز دفتری جبکہ پانچ روز ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ متعدد افسرانِ صیغہ جات، مربیانِ سلسلہ اور دیگر احباب نے حضورِ انور سے اپنی دفتری ملاقاتوں میں ہدایات اور رہنمائی حاصل کی۔

اس عرصہ کے دوران97؍ فیملیز اور43؍ احباب نے انفرادی طور پرحضورِ انور سے شرفِ ملاقات کی سعادت پائی۔اپنے آقا سے ملاقات کے لیے حاضر ہونے والے ان احبابِ جماعت کا تعلق19؍ ممالک سے تھا جن میں چیک ریپبلک، گھانا، سویڈن، پاکستان، بیلیز، فرانس، گوادے لوپ، کینیڈا، بلغاریہ، نارواے، جرمنی، امریکہ، سوئٹزرلینڈ، ہالینڈ،کبابیر، اردن، آئرلینڈ، بھارت اور یوکے شامل ہیں۔

اَللّٰھُمَّ أَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ
وکُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button