یورپ (رپورٹس)

قیادت تبلیغ مجلس انصار اللہ برطانیہ کے زیرِ انتظام نیشنل تبلیغ سیمینار کا بابرکت انعقاد

قیادت تبلیغ کے تحت مورخہ 31؍ مارچ 2019ءبروز اتوار نیشنل تبلیغ سیمینارکا انعقاد مسجد ‘بیت الفتوح’ میں کیا گیا۔ جس میں 16؍ریجنز کے نیشنل وریجنل اور لوکل نمائندگان اور داعیانِ اِلیٰ اللہ 449کی تعداد میں شامل ہوئے۔اللہ تعالیٰ اس کے بہترین نتائج ظاہر فرمائے۔آمین

پروگرام کا آغاز صبح ساڑھے نو بجے ناشتہ اور رجسٹریشن سے کیا گیا۔تلاوت قرآنِ کریم، عہدِ انصار اللہ اور منظوم کلام کے بعد مختلف تبلیغی Presentations پیش کی گئیں۔ ان میں تبلیغ کی اہمیت اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مشن کو پورا کرنے کے لیے ، قرآن کریم اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے تبلیغی ارشادات کی روشنی میں کون مختلف تبلیغی ذرائع سے فائدہ اٹھانے کی تلقین کی گئی۔ ان پریزننٹیشنز کے موضواعات درج ذیل ہیں:

٭…صداقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام
٭…Tools of Preaching
٭…Tabligh Action Programme a New Project
٭…Social Media a Powerful Tool for Tabligh
٭…The Messiah Has Come a Powerful Message

جب Messiah Has Come پروجیکٹ پر انصار کا Feedback لیا گیا ، تو بہت بڑی تعداد نے اس بارے میں اظہارِ خیال کرنا چاہا۔انصار نے بتایا کہ جب سے تبلیغ اسٹالز پر اس سکیم کے متعلق لیفلیٹس اورپوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں لوگوں کی دلچسپی پہلے سے بڑھ گئی ہےاور لوگ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی فوٹو کے متعلق تعارف حاصل کرنا چاہتے ہیںجس کی وجہ سے تبلیغ کے راستے مزید بہتر طور پرکھُل رہے ہیں۔

مکرم نسیم احمد باجوہ صاحب مبلغ سلسلہ نے تبلیغ گائیڈز کے موضوع پر تقریر کی اورتبلیغی کاوشوں پر مجلس انصار اللہ برطانیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ مجلسِ سوال و جواب بھی منعقد کی گئی۔

نماز ظہر کے بعددوسرا سیشن مکرم خالد محمود صاحب نائب صدرکی زیرِ صدارت منعقد کیا گیا۔جس کے دوران تبلیغ وقفِ عارضی اسپین میں شامل ہونے والے انصار کو یاد گاری سرٹیفکیٹ دیے گئے۔

خاکسار نےتمام انصار کا تبلیغی کاموں میں شامل ہونے پر شکریہ ادا کیا۔مجلس انصار اللہ برطانیہ کے تحت کی جانے والی تبلیغی کوششوں کا ذکر کیااور بتایا کہ ہماری معمولی اور بہت حقیر کوششوں کی کامیابی کی وجہ صرف اور صرف خلیفہ وقت کی توجہ اور دعائیں ہیں۔ نیز یہ کہ انصار کی تبلیغی سرگرمیوں کی رپورٹس حضور انور کو باقاعدگی سے پیش کی جا رہی ہیں۔

اللہ تعالیٰ اپنے فضل اور خاص مدد سے دعوتِ اِلی اللہ کے کام کوبہترین رنگ میں کرنے کی توفیق عطافرمائے۔ اور اس تبلیغی سیمینار میں شامل ہونے والے تمام لوگوں کو اس سے بھر پور فائدہ اُٹھانے کی توفیق عطا فرمانے کے ساتھ ساتھ میدانِ عمل میں کامیابیوں سے نوازے۔ آمین

(رپورٹ: شکیل احمد بٹ ۔قائد تبلیغ مجلس انصار اللہ یوکے )

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button