ایشیا (رپورٹس)

ہندوستان کے صوبہ ہریانہ کے شہر کرو کشیتر میں پیس سمپوزیم کا کامیاب انعقاد

(رپورٹ: شعبہ پریس اینڈ میڈیا بھارت)

مؤرخہ 29؍ستمبر 2018ء کو جماعت احمدیہ کی جانب سے صوبہ ہریانہ کے شہر کروکشیتر میں پیس سمپوزیم بعنوان ’’ملک سے وفاداری‘‘ بمقام ہوٹل سیفران منعقد کیا گیا جس کا علاقہ کے لوگوں پر غیر معمولی اثر پڑا۔ الحمد للہ۔

مکرم نائب ناظر صاحب دعوۃ الیٰ اللہ مرکزیہ کی زیر صدارت کارروائی کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ جماعتی نمائندہ نے جماعت احمدیہ کا تعارف کراتے ہوئے پیس سمپوزیم کے انعقاد کا مقصد بیان کیا اور مہمانان کرام کا خیر مقدم کیا۔ بعد ازاں موضوع سے متعلق مہمانان کرام نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریر کرنے والوں میں قابل ذکر جناب ہریش کمار صاحب آئی جی جیل خانہ جات ہریانہ، جناب آر کے دیسوال چیئرمین شعبہ فلسفہ کروکشیتر یونیورسٹی، جناب پاون سائینی ایم ایل اے ہریانہ، جناب آر کے مودگل صاحب چیئرمین شعبہ طبیعات کروکشیتریونیورسٹی، سردار من ویر سنگھ صاحب ممبر سکھ تنظیم وغیرہم ہیں۔

جماعت احمدیہ کی نمائندگی میں مکرم نائب انچارج صاحب شعبہ نور الاسلام نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشادات کی روشنی میں ملک سے وفاداری کے متعلق اسلامی تعلیمات پر تقریر کی۔

اس پیس سمپوزیم میں ایک دلچسپ ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی جس میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطاب Islam’s teachings of Loyalty & Love کے منتخب حصے دکھائے گئے۔

اس پیس سمپوزیم میں 200 سے زائد افراد نے شرکت کی جن کا تعلق مختلف مکاتب فکر سے ہے۔ صدارتی خطاب اور اجتماعی دعا سے پیس سمپوزیم انتہائی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

اس پیس سمپوزیم کی تشہیر 9مختلف اخبارات اور 6 نیوز چینلز کے ذریعہ سے ہوئی۔ اس موقع پر جماعتی بُک سٹال بھی لگایا گیا جس کے ذریعہ 300سے زائد لیف لیٹس اور 100 سے زائد کتب ’نبیوں کا سردار‘ تحفۃً دی گئیں۔

اللہ تعالیٰ اس پیس سمپوزیم کے نیک اور دور رس نتائج ظاہر فرمائے۔ آمین۔

………………………………

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button