خطبہ نکاح

خطبہ نکاح

فرمودہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز

حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 04 جون2016ء بروز ہفتہ مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا۔

خطبہ مسنونہ کی تلاوت کےبعدحضرت امیرالمومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا۔

اس وقت مَیں چند نکاحوں کے اعلان کروں گا۔ پہلا نکاح عزیزہ نائلہ طارق واقفۂ نو کا ہے جو مکرم محمد طارق صاحب جرمنی کی بیٹی ہیں، یہ عزیزم منیب احمد چٹھہ مربی سلسلہ سے چار ہزاریورو حق مہر پر طے پایا ہے ۔ اس سال جرمنی کے جامعہ احمدیہ سے فارغ ہوئے ہیں ۔یہ پہلی کلاس ہے۔

ایجاب و قبول کے دوران حضور انور نے جب لڑکی کے والد سے دریافت فرمایا تو انہوں نے بیٹھے بیٹھے ہی’’جی منظور ہے‘‘کہا۔ ا س پر حضور انور نے فرمایا کھڑے ہو کر کہیں۔ چنانچہ انہوں نے کھڑے ہو کر ایجاب و قبول کیا۔

اس کے بعد حضور انور نے دوسرے نکاح کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا۔

اگلا نکاح عزیزہ رمشہ احمد واقفۂ نو کا ہے جو الطاف احمد صاحب کی بیٹی ہیں ۔ ان کا نکاح عزیزم عطاء الرزّاق گنزالز واقف نو کے ساتھ سات ہزار پاؤنڈحق مہر پر طے پایا ہے۔ یہ مکرم ناصر احمد عارف صاحب کے بیٹے ہیں۔

ایجاب و قبول کے دوران حضور انور نے دلہے سے دریافت فرمایا۔

??Are you able to understand Urdu or not

اس پر دلہے کے جواب پر کہIt’s fine حضور انور نے دلہے سے انگریزی میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا۔

اگلا نکاح عزیزہ شمائلہ وسیم بنت مکرم وسیم احمد صاحب مانچسٹر کاہے جو عزیزم دانش احمد ناصر واقف نو کے ساتھ دس ہزارپاؤنڈحق مہرپرطے پایاہے۔جو مکرم محمد عبدالناصر صاحب کے بیٹے ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا۔

اگلا نکاح عزیزہ ثانیہ منصور کا ہے جو مکرم منصور احمد رانا صاحب کی بیٹی ہیں، یہ عزیزم سجیل سجاد ابن مکرم محمد سجاد صاحب گلاسگو کے ساتھ چھ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا۔

دعا کر لیں، اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے ان تمام رشتوں کو با برکت فرمائے اور نیک نسلیں بھی ان کی پیدا ہوں۔ دعا کر لیں۔

(مرتبہ۔ظہیر احمد خان مربی سلسلہ۔انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)

٭…٭…٭ؕ

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button