خطبہ نکاح

خطبہ نکاح

فرمودہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز

حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 20 مارچ 2016ء بروز اتوار مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا۔

خطبہ مسنونہ کی تلاوت کےبعدحضرت امیرالمومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا۔

اس وقت مَیں دو نکاحوں کے اعلان کروں گا۔ نکاح،شادی کے وقت ہمیشہ یہ یاد رکھنا چاہئے کہ لڑکا اور لڑکی اور ان کے دونوں خاندان، ہر ایک پہ ذمہ داریاں ہوتی ہیں، جو اُ ن کو ادا کرنی چاہئیں ۔ اور وہ ذمہ داریاں یہ ہیں کہ ایک دوسرے پراعتماد قائم کریں ۔اور اعتماد قائم کرنے کے لئے،ایک دوسرےکے رشتوں کا خیال رکھنے کے لئے تقویٰ پر چلنے کی کوشش کریں۔ تقویٰ دلوں میں پیدا ہوگا تو ایک دوسرے کا خیال رکھنے والے ہوں گے۔ ہر ایک کا حق ہے، لڑکی کا بھی حق ہے، لڑکے کا بھی حق ہے۔ اور دونوں کو اپنے اپنے حقوق حاصل کر نے کے لئے اپنے فرائض پر بھی نظر رکھنی چاہئے۔ پس اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے، ایک لمبی فہرست ہے فرائض کی جس کو تلاش کرنا چاہئے اور اس کا خلاصہ یہی ہے کہ تقویٰ پر چلتے ہوئے ایک دوسرے کا خیال رکھیں اور اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ اللہ تعالیٰ تو فیق دے ان قائم ہونے والے رشتوں کو کہ یہ تقویٰ پر چلنے والے ہوں۔

پہلا نکاح عزیزہ افراء احمد بنت مکرم مشتاق احمد صاحب آف گرین فورڈ کا ہے جو عزیزم اطہر احمد ابن مکرم ڈاکٹر شمیم احمد صاحب کے ساتھ دس ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے ہوا ۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا۔ دوسرا نکاح عزیزہ مریم قریشی بنت مکرم محمد ارشد قریشی صاحب آف کرائیڈن کا ہے جو عزیز عزیم احمد ملک ابن مکرم نعیم احمد ملک صاحب کے ساتھ ساڑھے چھ ہزار پاؤنڈ حق مہر پرطے پایا ہے۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا ان رشتوں کے با برکت ہو نے کے لئے دعا کرلیں۔

(مرتبہ۔ظہیر احمد خان مربی سلسلہ۔انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن) ٭…٭ؕ

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button