خطبہ نکاح

خطبہ نکاح

فرمودہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز

حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 21 فروری 2016ء بروز اتوار مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا۔

خطبہ مسنونہ کی تلاوت کےبعدحضرت امیرالمومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا۔

اس وقت مَیں تین نکاحوں کا اعلان کروں گا۔ پہلا نکاح عزیزہ لبنیٰ احمد بنت مکرم جمیل احمد صاحب( لیوٹن) کا ہے۔ یہ عزیزم لبید الحق ابن مکرم دبیر الحق صاحب لندن کے ساتھ بارہ ہزار پانچ سو پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا۔

دوسرا نکاح عزیزہ ملیحہ یحیٰ بنت مکرم ڈاکٹر محمد یحیٰ صاحب لندن کاہے جو عزیزم فرید الحق ابن مکرم دبیر الحق صاحب کے ساتھ بارہ ہزار پانچ سو پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے ۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا۔

یہ دونو ں لڑکے جو ہیں، دلہا، جن کے نکاح ہو رہے ہیں۔ یہ جڑواں ہیں اور مکرم مولانا نور الحق صاحب کے پوتے ہیں اور صحابی کی نسل میں سے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کو بھی نیکیوں پر قائم رکھےاور آئندہ نسلیں بھی ان کی اللہ تعالیٰ نیک پیدا فرمائے۔ اور نکاح ہر لحاظ سے بابرکت ہو۔

اس کے بعد حضور انور نے اگلے نکاح کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا۔

تیسرا نکاح ہے


Miss Ines Aicha Doobory daughter of Mr Aslam Doobory of France. It has been settled with Mr Sebastien Ataul Haye Rea son of Mr Robert Rea of France at a Haq Mehr of 8000-/ Euros


حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا۔


.May Allah bless your Nikah in every respect


اب دعا کر لیں۔

(مرتبہ۔ظہیر احمد خان مربی سلسلہ۔انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)


٭…٭…٭ؕ

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button